مبارک بادشاہ سلامت

نبیل

تکنیکی معاون
ایک بچے کی لکھی گئی کہانی کا اقتباس۔۔

بادشاہ اور ملکہ باغ میں سیر کر رہے تھے کہ اچانک ایک خادم دوڑا دوڑا آیا اور کہنے لگا مبارک ہو بادشاہ سلامت آپ کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہنسی روک لیں، اگر بادشاہ سلامت نے ہنستے ہوئے دیکھ لیا تو بہت ناراض ہوں گے۔
 

ظفری

لائبریرین
نبیل بھائی ۔۔ بچوں کے حوالے سے ایک لطیفہ یاد آیا۔

ایک شخص ایک اسکول گیا اور ماسٹر صاحب سے استدعا کی کہ “وہ اپنی کلاس کے معصوم طلباء سے کہیں کہ اس شخص کے لئے دعا کریں کہ اس کے حالات ٹھیک ہو جائیں جو ان دنوں نہایت خراب ہیں“

ماسٹر صاحب نے اس پریشان آدمی سے کہا:

“اگر میری کلاس کے بچوں کی دعائیں قبول ہو سکتیں تو آج میں شہر کے بڑے قبرستان میں ہوتا، اس اسکول میں نہ ہوتا“
 

اشتیاق علی

لائبریرین
جی ہاں عارف بھائی آپ کی یہ بات بھی ٹھیک ہے ۔ مگر اب لطیفہ سنانے والے کو پتہ ہے کہ اصل میں کیا ہوا تھا ۔
 
Top