لیڈر کیسے بنتے ہیں ؟ شورش۔۔۔

فرید احمد

محفلین
ليڈر اس طرح جس طرح مسلم ليگ کے بيشتر ليڈر راتوں رات خواب سے اٹھ کر انگرائي لے کر ليڈر بن گئے تھے، يا ملک فيروز نون کے الفاظ ميں جو شخص سبز پٹا باندھ کر سامنے آ گيا ليڈر ہو گيا،
ليڈر اپنا سب کچھ گنوا کر ليڈر بنتا ہے?
ہمارے ہاں ليڈر بنتے ہيں :
دولت کي فراواني سے
سرکار کي خوش نودي سے
وزارت کے راستہ سے
کرسي کے فضل سے
غنڈوں کي رفاقت سے
اخباروں کي پبلسٹي سے
ورکنگ جرنلسٹوں کے قلم سے
حکام کي جاسوسي سے
اکابر کي ذريت سے
بادہ خوانوں کي چھوکٹ سے
اسلام کي مجاوري سے
ليکن دوسرے ملکوں ميں ليڈر بنتے ہيں :
نفس کي قرباني سے
دولت کے ايثار سے
جان کے زياں سے
خدمت کي راہ سے
علم کے کمال سے
نگاہ کي بصيرت سے
عوام کي رفاقت سے
عقائد کي پختگي سے
اصول کي پيروي سے
نصب العين کي محبت سے
قيد خانوں کي ضرب سے
شورش کاشميري
چٹان : 15 مارچ ، 65
 

فرید احمد

محفلین
منہاجین صاحب ترجمہ قرآن کی اشاعت پر مبارکباد ۔
اس ترجمہ کو سافٹ ویر کی شکل میں پیش کرکے فری کر دیجیے ۔ بڑی خدمت ہو جائے گی ۔
دوسری بات یہ ( اور شاید یہ آپ کے منصوبے میں شامل ہوگی) اس ترجمہ کے ساتھ تفسیری نوٹ بھی شامل کرتے جائیں ۔
سلام
 
Top