لیٹ لطیف قابل تعریف

عندلیب

محفلین
لیٹ لطیف قابل تعریف
سردار سلیم کے کالم سے اقتباس​
امید سے کم چشم خریدار میں آئے​
ہم لوگ ذرا دیر سے بازار میں آئے​
شہر یار انکل نے میرے منھ کی بات چھین لی ہے۔۔۔۔۔۔۔ دراصل دیر سے آنا بڑے لوگوں کی علامت ہوتی ہے۔۔۔۔۔​
آپ نے دیکھا ہوگا کہ اکثر جلسوں اور تقریبوں میں جو حضرات صدر یا مہمان خصوصی ہوتے ہیں وہ ہمیشہ دیر سے آتے ہیں ۔۔۔۔​
حکیم جاروب کش صاحب قبلہ کا خیال ہے کہ وقت پر آنے والوں کی کوئی قدروقیمت نہیں ہوتی۔۔۔ دنیا کی محفلوں میں ہمیشہ دیر سے آنے والے ہی عزت پاتے ہیں ۔۔۔۔ فرض کرو کہ شادی کی تقریب ہو اور دولہا جلدی آکر مہمانوں کا انتظار کرنے لگے تو کیا یہ اچھا لگتا ہے ۔۔۔ میں تو کہتا ہوں کہ دولہا ہو دلہن ہو یا قاضی صاحب ہوں یہ وہ ہستیاں ہیں جن کے دیر آنے میں ہی اقبال مندی پوشیدہ ہے۔ ۔۔۔ کیونکہ علامہ اقبال کہہ کئے ہیں "اقبال ہمیشہ دیر سے آتا ہے"​
پھر ہماری کیا مجال کہ ہم اقبال کو جلدی آنے پر مجبور کریں ۔۔۔​
کہا جاتا ہے کہ قدرت جب سانپوں میں زہر تقسیم کر رہی تھی تو ناگ صاحب کو تشریف لانے میں ذرا تاخیر ہوگئی ۔۔ حالانکہ "ہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا" مگر وقت کسی کے لیے رکتا تھوڑی ہے۔۔۔۔۔ سارا زہرتقسیم ہوچکا تھا چنانچہ ناگ سانپ نے خالی ہاون دستہ ہی چاٹ لیا اور اس ہاون دستے کی دیواروں میں اتنا زہر جذب تھا کہ اسے چاٹ کر ناگ سانپ سب سے زہریلا سانپ بن گیا ۔۔۔ دیکھیے یہ ہے لیٹ لطیف ہونے کا فائدہ ۔۔۔​
لیٹ لطیف سے یاد آیا ! ابھی دو دن پہلے کی بات ہے خلیل فاختے اپنے عقیقے کی دعوت دینے غریب خانے پر حاضر ہوئے تھے۔۔۔۔ میرا مطلب ہے تشریف لائے تھے ۔۔۔۔ میں یہ سن کر حیران ہو رہا تھا کہ وہ اس عمر میں اپنا عقیقہ کر وا رہے ہیں ۔۔۔۔۔ میں نے عرض کیا خان صاحب عقیقہ تو شیرخواری میں کیا جاتا ہے اور آپ وظیفہ خواری میں ۔۔۔۔​
ارے میاں خواری تو خواری ہی ہوتی ہے اب وہ شیر خواری ہو یا وظیفہ خواری ۔۔۔۔۔​
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب عندلیب۔ بہت شکریہ شریک محفل کرنے کا۔

حقیقت میں ہمارے ایک ساتھی کا نام لطیف ہے اور وہ اکثر آنے میں دیر کر دیتے ہیں تو ان کا نام ہی یار لوگوں نے لیٹ لطیف رکھ دیا ہے، اب وہ اسی نام سے جانے جاتے ہیں۔
 

مغزل

محفلین
اچھی تحریر پیش کی ہے عندلیب بہن ، مسلسل پریشانی میں ، کچھ میں بھی مسکرا لیا یہ نثر پڑھ کر۔ جزاک اللہ
 

حماد

محفلین
ابھی دو دن پہلے کی بات ہے خلیل فاختے اپنے عقیقے کی دعوت دینے غریب خانے پر حاضر ہوئے تھے۔۔۔ ۔ میرا مطلب ہے تشریف لائے تھے ۔۔۔ ۔ میں یہ سن کر حیران ہو رہا تھا کہ وہ اس عمر میں اپنا عقیقہ کر وا رہے ہیں ۔۔۔ ۔۔ میں نے عرض کیا خان صاحب عقیقہ تو شیرخواری میں کیا جاتا ہے اور آپ وظیفہ خواری میں ۔۔۔ ۔​
ارے میاں خواری تو خواری ہی ہوتی ہے اب وہ شیر خواری ہو یا وظیفہ خواری ۔۔۔ ۔۔​
حال ہی میں پاکستانی سابق سپنر مشتاق احمد نے شادی کے سترہ سال کے بعد ولیمہ کیا۔ کچھ بعید نہیں کچھ سالوں کے بعد انہیں اپنےعقیقے کا بھی خیال آ جائے۔ دیکھئے
 
Top