اقبال بانو لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے (اقبال بانو)

نبیل

تکنیکی معاون
فیض کی یہ غزل جتنی بھی مرتبہ پڑھی جائے، اتنا ہی لطف دیتی ہے۔ اور آج کل کے حالات کے تناظر میں یہ غزل ایک مرتبہ پھر سے مناسبت رکھتی ہے۔

[ame]

[ame]


ہم دیکھیں گے
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے
ہم دیکھیں گے

وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے
ہم دیکھیں گے
جو لوح ازل میں لکھا ہے
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں
ہم دیکھیں گے

جب ظلم و ستم کے کوہ گراں
روئی کی طرح اڑ جائیں گے
ہم محکوموں کے پاؤں تلے
یہ دھرتی دھڑ دھڑ دھڑکے گی
اور اہل حکم سروں پر
جب بجلی کڑ کڑ کڑکے گی
ہم دیکھیں گے
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں‌
ہم دیکھیں گے

جب ارض خدا کے کعبے سے
سب بت اٹھوائے جائیں گے
ہم اہل صفا مردود حرم
مسند پے بٹھائے جائیں گے
سب تاج اچھالے جائیں گے
سب تخت گرائیں جائے گے
ہم دیکھیں گے
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں‌
ہم دیکھیں گے

بس نام رہے گا اللہ کا
جو غائب بھی ہے حاضر بھی
جو منظر بھی ہے ناظر بھی
اٹھے گا ناالحق کا نعرہ
جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو
اور راج کرے گی خلق خدا
جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو
ہم دیکھیں گے
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں‌
ہم دیکھیں گے
 
کب سے ڈھونڈ رہا تھا یہ نظم

نبیل تمہارا خصوصی شکریہ

یہ نظم گا کر پڑھنے پر میرے کزن فیصل کو جیل میں 302 کی کوٹھڑی میں منتقل کر دیا گیا تھا ;)
 

ساجداقبال

محفلین
ہم دیکھیں گے
گلوکار: اقبال بانو
کلام: فیض احمد فیض
[youtube]

ہم دیکھیں گے، ہم دیکھیں گے
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے
وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے
جو لوح ازل میں لکھا ہے
ہم دیکھیں گے۔۔۔۔۔۔۔

جب ظلم و ستم کے کوہ گراں
روئی کی طرح اڑ جائیں گے
ہم محکوموں کے پائوں تلے
یہ دھرتی دھڑدھڑدھڑکے گی
اور اہل حکم کے سر اوپر
جب بجلی کڑ کڑ کڑکے گی

ہم دیکھیں گے۔۔۔۔۔۔۔

جب ارض خدا کے کعبے سے
سب بت اٹھوائے جائیں گے
ہم اہل صفا مردود حرم
مسند پہ بٹھائے جائیں گے
سب تاج اچھالے جائیں گے
سب تخت گرائے جائیں گے
بس نام رہے گا اللہ کا
جو غائب بھی ہے حاضر بھی
جو ناظر بھی ہے منظر بھی
اٹھے گا انا الحق کا نعرہ
جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو
اور راج کرے گی خلق خدا
جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو
ہم دیکھیں گے۔۔۔۔۔
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے (بشکریہ)

کیا ہم بھی دیکھیں گے؟؟؟
 

ساجداقبال

محفلین
بہترین۔ یہاں تو ویڈیو دکھ نہیں رہی فی الوقت، لیکن میں نے کافی دفعہ سنی ہے اور بہت پسند آئی، خاص کر عادل نجم والی ری مکس۔
 
Top