لائبریری پراجیکٹ کیلئے پی ڈی ایف (PDF)

مہوش علی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
نہیں آصف ہر سورت میں ایسا نہیں ہوتا۔ میرے پاس تو بیشتر فائلیں ایسی کنورٹ ہوتی ہیں پ ڈ گف میں کہ ان کو دوبارہ کاپی اور پیسٹ کیا جا سکتا ہے، نفیس نستعلیق جیسے ’دیر ہضم‘ فانٹ میں بھی۔

معذرت کہ میں بہت دنوں تک محفل کی زیارت کو نہیں آ سکی۔

اعجاز صاحب، یہ بات آپ نے بالکل نئی بتائی ہے کیونکہ میرے ابتک تک کے تجربے کے مطابق بھی اردو پی ڈی ایف فائل سے مواد کو کاپی اور پیسٹ نہیں کیا جا سکتا ہے۔

کیا آپ ایسی کوئی پی ڈی ایف فائل بھیج سکتے ہیں
 
باذوق

محفلین
صحیح کہا

مہوش علی نے کہا:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔اردو پی ڈی ایف فائل سے مواد کو کاپی اور پیسٹ نہیں کیا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ بات بالکل صحیح ہے۔
اور دوسری اہم بات یہ کہ ۔۔۔ ایک عرصے سے میں کسی “کنورٹر converter“ کی تلاش میں‌ہوں ، جو پ۔ڈ۔ف میں‌موجود اِن پیج کی فائل کو دوبارہ اِن پیج فارمیٹ میں لے آئے ۔
ایسے کسی کنورٹر کا کسی کو علم ہو تو براہ مہربانی لنک دیں۔ مشکور رہوں گا۔
 
مہوش علی

لائبریرین
صحیح کہا

باذوق نے کہا:

خوش آمدید باذوق صاحب۔
آخری خبریں آنے تک یہ پتا چلا تھا کہ ایک فرم ایسا پی ڈی ایف کنورٹر بنانے کی کوشش کر رہی ہے جو کہ عربی یونیکوڈ ٹیکسٹ کو
بھی صحیح طرح سے ھینڈل کر سکے گا اور یہ ممکن ہو گا کہ ایسے پی ڈی ایف فائل سے ٹیکسٹ کو کاپی پیسٹ کیا جا سکے۔
 
الف عین

لائبریرین
میرے پاس کچھ پ ڈ ف فائلیں ہیں جن میں محض چھوٹی ہ کاپی اور پیسٹ نہیں ہوتی (اور بڑی ے) باقی ٹھیک ہی ہو سکتی ہیں۔ خالص اکروبیٹ سے بنانے میں کبھی صحیح نہیں بنتیں میرے تجربے کے مطابق۔ لیکن ورڈ اور پرنٹر ڈرائیور سے پ ڈ ف بنانے سے بہتر بنتی ہیں۔ آج میں نے یہ معلوم کیا کہ وہ بہتر پ ڈ ف فائلیں گھوسٹ سکرپٹ سے بنی تھیں۔ سافٹ وئر تھا پ ڈ ف 995۔
اور میرے خیال میں واپس ان پیج کا کنورٹر بنے، اس سے بہتر ہو کہ ان پیج سے حاصل شدہ پ ڈ ف فائل سیدھی یونی کوڈ میں تبدیل ہو سکے تو بات بنے۔
 
باذوق

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور میرے خیال میں واپس ان پیج کا کنورٹر بنے، اس سے بہتر ہو کہ ان پیج سے حاصل شدہ پ ڈ ف فائل سیدھی یونی کوڈ میں تبدیل ہو سکے تو بات بنے۔
اگر ایسا کوئی کنورٹر منظر عام پر آ جائے تو بے انتہا سہولت ہو جائے گی۔
کاش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
مہوش علی نے کہا:
اعجاز اختر نے کہا:
نہیں آصف ہر سورت میں ایسا نہیں ہوتا۔ میرے پاس تو بیشتر فائلیں ایسی کنورٹ ہوتی ہیں پ ڈ گف میں کہ ان کو دوبارہ کاپی اور پیسٹ کیا جا سکتا ہے، نفیس نستعلیق جیسے ’دیر ہضم‘ فانٹ میں بھی۔

معذرت کہ میں بہت دنوں تک محفل کی زیارت کو نہیں آ سکی۔

اعجاز صاحب، یہ بات آپ نے بالکل نئی بتائی ہے کیونکہ میرے ابتک تک کے تجربے کے مطابق بھی اردو پی ڈی ایف فائل سے مواد کو کاپی اور پیسٹ نہیں کیا جا سکتا ہے۔

کیا آپ ایسی کوئی پی ڈی ایف فائل بھیج سکتے ہیں
حاضر ہے ایک فائل دیکھیں اسے۔
کیا بات ہے آج کوئی فائل اپ لوڈ نہیں کر پا رہا ہوں۔
 
الف عین

لائبریرین
۔کوشش کرتا ہوں پھر دفتر اسے نکلتے نکلتے۔یہ بھی لکھ دوں کہ اس فائل سے کاپی اور پیسٹ ممکن ہے
 
باذوق

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
۔کوشش کرتا ہوں پھر دفتر اسے نکلتے نکلتے۔یہ بھی لکھ دوں کہ اس فائل سے کاپی اور پیسٹ ممکن ہے
میں نے چیک کیا ہے۔
“اردو نسخ ایشیا ٹائپ“ کے مقابلے میں “نگارش“ فونٹ اتنا خاص نہیں۔
ہاں، حیرت کی بات ہے کہ مواد پ۔ڈ۔ف فائل سے نوٹ پیڈ وغیرہ میں بآسانی کاپی، پیسٹ ہو جاتا ہے۔ لیکن سو فیصد مواد تو نہیں ، اسّی فیصد سمجھ لیں۔
 
الف عین

لائبریرین
درست ہے لیکن پھر بھی دوسری پ ڈ ف فائلوں کی بہ نسبت بہتر ہے، رہا سوال نگارش کا تو اس فانٹ میں کئی وہ کیریکٹرس شامل ہیں جو اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں نہیں۔ اور نسخ کی بہ نسبت یہ نستعلیق نما لگتا ہے اس لئے میں اسے پسند کر رہا ہوں۔
 
Top