لائبریری سائٹ پر فائل اپلوڈ کی آپشن!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں نے لائبریری سائٹ پر فائل اپلوڈ کی آپشن میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں جس کے نتیجے میں اب ذیل کی فائل ٹائپس بھی اب اپلوڈ کی جا سکیں گی:

[eng:af9b8ccec2]'doc','xls','ppt','mp3','sxc','pdf', 'zip'[/eng:af9b8ccec2]

میں نے ابھی تک ایک پی ڈی ایف فائل اور ایک زپ فائل کو اپلوڈ کرنے کا تجربہ کیا ہے۔ یہ نسبتاً کم سائز کی فائلیں ہیں۔ بڑے سائز کی فائلیں اپلوڈ کرتے ہوئے مسئلہ پیش آ سکتا ہے۔ بہرحال یہ مسائل تو فائل اپلوڈ فیچر کے استعمال سے ہی سامنے آئیں گے اور اس کے بعد اس کے حل کے بارے میں بھی دیکھ لیں گے۔ عجیب ‌بات یہ ہے کہ تمام فائلیں بطور تصاویر اپلوڈ ہوتی ہیں۔ یہاں مجھے اس بات کا خیال آ رہا ہے کہ وقت کے ساتھ ہمیں اپلوڈ کی ہوئی تصاویر اور فائلوں کو بھی زمرہ جات میں منظم کرنا ہوگا۔

والسلام
 

قیصرانی

لائبریرین
بالکل درست کہا نبیل بھائی۔ میں‌ تو فی الوقت کتب کے مواد کی متنقلی میں کچھ وقت دے رہا ہوں۔ جونہی کچھ اور دوست اس کام پر شامل ہوئے، میں دیگر اطراف میں کچھ توجہ دے سکوں گا
 

زیک

مسافر
اگر مجھے صحیح یاد پڑتا ہے تو پی‌ایچ‌پی پر ہمارے ہوسٹ کی لمٹ ے کہ 2 میگابائٹ سے بڑی فائل اپلوڈ نہیں ہو سکتی۔
 
Top