تھیم فوٹوگرافی کھیل قسط 32: (dof (depth of field

فاتح

لائبریرین
اور یہ رہی اس دھاگے میں ہماری اس تھیم کے ساتھ تیسری اور آخری تصویر اور یہ بھی "نباتات" سیریس کی ہی ہے۔ اسے ہم لوگ گلاب کہتے ہیں۔
تمام تر تکنیکی معلومات کے لیے ایگزف ڈیٹا کا سہارا لیں :laughing:
121.jpg
 

بھلکڑ

لائبریرین
اچھی تصویر ہے۔۔۔ زیادہ اچھی تب ہوتی اگر چشمہ فوکس ہوتا اور گھاس پھونس آؤٹ آف فوکس
بہت اچھی ہے :)
پر میں زبردست کہتی اگر فوکس عینک کو کیا ہوتا :)
وہ بھی کیا ہے لیکن وہ میں نے اپنے نظرے کے چشموں کو کیا ہواہے:p !
ویسے میں نے یہ سوچ کر بنائی تھی کی کچھ تو دوسروں سے یونیق بھی ہونا چاہئے ناں:cool:
 

زیک

مسافر
میرا ایک مشورہ ہے کہ اس زمرے میں ہر تصویر کے ساتھ تصویر اور کیمرے کا تعارف لازمی قرار دیا جائے۔ اس سے ناظرین کو تصویر دیکھنے کا لطف بھی آئے گا اور کیمرے کی کارکردگی کا بھی اندازہ ہونے میں مدد ملے گی۔
میری تصویر پر کلک کریں۔ فلکر پر کیمرہ، لینز، سیٹنگز سب exif کی معلومات دیکھنے کی سہولت ہے
 

زیک

مسافر
ایک پرانی تصویر۔۔۔
یہ ان دنوں کی تصویر ہے جب ہم فوٹوگرافی سیکھ رہےتھے اور مختلف تجربات کرتے پھرتے تھے۔۔۔ اس تصویر میں آئی ایس او 400 ہے جو بہت زیادہ ہے اور اسی وجہ سے تصویر ٹپال کی "دانے دار" بن گئی ہے ;)۔۔۔ اتنی تیز روشنی اور ساکت آبجیکٹ کے ساتھ اس کا آئی ایس او 100 ہونا چاہیے تھا
علاوہ ازیں قریب کے آبجیکٹ کی تفصیل واضح کرنے کے لیے اپرچر کو صرف 8 کی بجائے 2 یا کم از کم 3 اعشاریہ 2 تک تو کھولنا ضرور چاہیے تھا جس سے پس منظر مزید دھندلا ہو جاتا۔۔۔
ہاں! اتنا اپرچر کھولنے پر زیادہ بہت زیادہ لائٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی آئی ایس او 100 پر کرنا کافی سودمند ثابت ہوتا کیونکہ اس کیمرے میں شٹڑ سپیڈ ایک سیکنڈ کے 2000 ویں حصے سے کم نہیں کی جا سکتی تھی۔
صرف اور صرف بھائی لئیق احمد کے لیے واضح کرتا چلوں کہ سامنے جو آبجیکٹ موجود ہے اسے زمین پر بسنے والے لوگ درخت کی سوکھی شاخ پر لگے کانٹے کہتے ہیں اور چونکہ مریخ پر پانی موجود نہیں اس لیے پس منظر میں جو شے نظر آ رہی ہے وہ بھی آپ کے لیے اجنبی ہو گی تو بتاتا چلوں کہ اسے ہم زمینی مخلوق سمندر کہتی ہے۔ ;)

173_7384__B.jpg
ISO 400 f/8 پر شٹر سپیڈ کیا تھی؟ ویسے یہ سیٹنگ واقعی تجرباتی ہی ہو سکتی ہے۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
اور یہ رہی اس دھاگے میں ہماری اس تھیم کے ساتھ تیسری اور آخری تصویر اور یہ بھی "نباتات" سیریس کی ہی ہے۔ اسے ہم لوگ گلاب کہتے ہیں۔
تمام تر تکنیکی معلومات کے لیے ایگزف ڈیٹا کا سہارا لیں :laughing:
121.jpg
بے حد خوبصورت بھیا!!

آپ لوگ کتنی اچھی تصویریں بنا رہے ہیں
میں نے تو کوئی ایسی تصویر نہیں بنائی :(
 

فاتح

لائبریرین
بے حد خوبصورت بھیا!!

آپ لوگ کتنی اچھی تصویریں بنا رہے ہیں
میں نے تو کوئی ایسی تصویر نہیں بنائی :(
شروع شروع میں مجھے بھی نہیں معلوم تھا کہ کیسے تصویر کھینچتے ہیں لیکن پھر الٹے سیدھے تجربے کر کر کے کچھ ہاتھ سیدھا ہوتا گیا۔۔۔ تم بھی کوشش کرو تو آ جائے گا وقت کے ساتھ :)
 
میں ایک بات کا اعتراف کرنا چاہتا ہوں کہ اپنے فون گلیکسی ایس 3 سے ڈی او ایف تصویر کا آئیڈیا مجھے بہن ماہی احمد کی تصویروں سے ملا ورنہ میں سمجھا تھا کہ میرے فون سے اس نوع کی تصویر اتارنا ممکن نہیں ہے۔ :) کیونکہ میرا فون آٹو فوکس ہے۔
اسی لئے تو میں نے تجویز دی تھی کہ اپنی تصویر کے ساتھ کیمرے کا بھی بتایا جائے تاکہ ہمیں بھی آئیڈیا مل جایا کرے :)
 

فرخ

محفلین
السلام و علیکم۔
یہ تصویر بہت مدت پہلے، شوگران میں آوارہ گردی کرتے ہوئے اتاری تھی۔ اور فلکر پر یہاںاپلوڈ کی تھی۔ فلکر سے شئیر کرنے میں کچھ مشکلات پیش آرہی تھیں، تو میں نے فوٹو بکٹ پر اپلوڈ کر دی کیوں کہ وہاں سے شئیر کرنا کافی آسان ہے۔ اس میں بارڈر اور اپنے نام ، اور کچھ کیمرے کی نوائیز کی تصحیح کے علاوہ اور کچھ ایڈیٹ نہیں کیا گیا۔ اور فوٹو شاپ تو بالکل ہی نہیں کی (کیونکہ میں فوٹو شاپ استعمال نہیں کرتا۔۔۔:rolleyes:دراصل اس وقت میرے پاس پرانی ہارڈ ڈسک نہیں ہے جس پر اس کی اصلی کاپی موجود ہے، لہٰذا وہ شئیر کرنے سے قاصر ہوں۔


اس کی ایگزایف معلومات اس لنک سے دیکھی جا سکتی ہیں۔ اُمید ہے پسند آئیگی۔
 
آخری تدوین:
السلام و علیکم۔
یہ تصویر بہت مدت پہلے، شوگران میں آوارہ گردی کرتے ہوئے اتاری تھی۔ اور فلکر پر یہاںاپلوڈ کی تھی۔ فلکر سے شئیر کرنے میں کچھ مشکلات پیش آرہی تھیں، تو میں نے فوٹو بکٹ پر اپلوڈ کر دی کیوں کہ وہاں سے شئیر کرنا کافی آسان ہے۔ اس میں بارڈر اور اپنے نام کے علاوہ اور کچھ فوٹو شاپنگ نہیں کی گئی۔ اس وقت میرے پاس پرانی ہارڈ ڈسک نہیں ہے جس پر اس کی اصلی کاپی موجود ہے، لہٰذا وہ شئیر کرنے سے قاصر ہوں۔


اس کی ایگزایف معلومات اس لنک سے دیکھی جا سکتی ہیں۔ اُمید ہے پسند آئیگی۔
درحقیقت میری طرف سے زبردست 3 مرتبہ کی ریٹنگ
2 مرتبہ تصویر کے لئے
اور 1 مرتبہ تصویر اور کیمرے کی تفصیل کے لئے۔ :)
 
Top