فیورٹس کی منتقلی

الف عین

لائبریرین
میرے نا چیز خیال میں ممکن نہیں۔ محض الٹی گنگا بہائی جا سکتی ہے۔ اوپن سورس کے عقل مند اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ لوگ ان کے اطلاقیوں کو سوئچ کر سکیں۔ م س کو اس کی کیا پروا؟
 

قیصرانی

لائبریرین
درست کہا استاد محترم۔ میں بھی یہی سوچ رہا تھا۔ لیکن پھر سوچا کہ شاید کسی دوست کے پاس کوئی ٹوٹکا موجود ہو
 

قیصرانی

لائبریرین
استاد محترم ایک ٹوٹکا مل گیا ہے

موذیلا کے فیورٹس کے لئے بک مارک کے مینیو میں جا کر آرگنائز بک مارکس پر کلک کریں۔ اور پھر فائل کے مینیو میں جا کر ایکسپورٹ کر دیں۔ ایچ ٹی ایم ایل فائل بن جائے گی۔ا سے پھر انٹرنیٹ ایکسپلورر میں‌کھول کر باری باری ہر لنک پر رائٹ کلک اور پھر ایڈ ٹو فیورٹس کرتے جائیں

کام لمبا ہے، لیکن دیسی طریقہ ہے۔ کچھ نہ کچھ کر ہی جائے گا :?
 

زیک

مسافر
اتنے لمبے طریقے کی ضرورت نہیں۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 میں Add to Favorites پر کلک کریں اور وہاں Import and Export سیلکٹ کریں۔ پھر Import Favorites اور Import from a File۔ وہاں اپنی فائرفاکس کی بک‌مارکس ایچ‌ٹی‌ایم‌ایل فائل اینٹر کریں۔ اور بس۔
 
Top