فوجی یونیفارم میں رقص، وارنٹ گرفتاری جاری!

arifkarim

معطل
فوجی یونیفارم میں رقص، وارنٹ گرفتاری جاری

160119205238_arab_dance_640x360_afp.jpg

یہ نہیں معلوم کہ دو افراد کے ڈانس میں ایسی کیا بات تھی کہ ان کے وارنٹ جاری کیے گئے
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے دو مردوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں جنھوں نے فوجی یونیفارم میں ڈانس کرتے ہوئے اپنی ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ ان دو افراد نے یونیفارم میں رقص کرنے کے دوران کچھ ایسی حرکات کی ہیں جس سے ’یونیفارم کی حرمت، اور فوج کے وقار کو ٹھیس پہنچی ہے‘۔
حکومت کا مزید کہنا ہے کہ ’یہ ویڈیو ملٹری سروس کی بے عزتی ہے۔‘
یاد رہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی سربراہی میں فوجی کارروائیوں میں متحدہ عرب امارات بھی اس اتحاد کا حصہ ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ کچھ غیر ذمہ دار افراد نے غیر مہذب حرکات کی ہیں جس سے مقامی افراد کے دلوں میں جو فوج کے لیے عزت ہے اس کو ٹھیس پہنچی ہے۔
لنک
 
Top