فارسی نستعلیق اور اردو نستعلیق

مہوش علی

لائبریرین
ذرا ذیل کا عکس ملاحظہ فرمائیں

nastaalview3im.png


یہ محسن حجازی صاحب کا تیار کردہ ہے۔

میں نے ان کو ای میل ارسال کر دی ہے۔ اب دیکھتے ہیں کہ کیا جواب ملتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش، السلام علیکم۔ بڑی مشکل سے ہمارے دل کی دھڑکنیں اعتدال پر آتی ہیں، آپ پھر سے کوئی غارت گر ہوش وخرد نستعلیق فونٹ دکھا کر انہیں بے ترتیب کردیتی ہیں۔ :good: اب حسب معمول ہم سب اس بارے میں اپڈیٹ کے منتظر رہیں گے۔

بائی دا وے اس موضوع پر پائی جانے والی عام دلچسپی کے پیش نظر میں نے سوچا ہے کہ ٹائپوگرافی اور خطاطی کے نام سے ایک نئی فورم سیٹ اپ کردی جائے۔ محفل فورم پر تکنیکی تبدیلیوں کے بعد اب یہاں کچھ نئی فورمز بھی نظر آئیں گی۔ کچھ روز قبل انٹرنیٹ پر آوارہ گردی کے دوران فارسی نستعلیق میں خطاطی کا ایک پروگرام Chalipa ہاتھ لگا۔ اس کا ایک نمونہ ملاحظہ فرمائیے:

[
 

مہوش علی

لائبریرین
لول۔

میں نستعلیق فونٹ کے متعلق یہ چھوٹی چھوٹی خبریں دے کر دل کی دھڑکنیں اس لیے تیز کرتی رہتی ہوں تاکہ تھوڑی پریکٹس ہو جائے اور اگر کسی دن واقعی ایسا نستعلیق فونٹ نیٹ پر آ جائے تو مارے خوشی کے دل کہیں دھڑکنا ہی نہ بھول جائے۔

ویسے خلیفہ سوفٹ ویئر دیکھ کر میں بھی گم سم ہو گئی ہوں۔

مجھے یاد ہے کہ میں نے Persian Computing سے تعلق رکھنے والے ایک ماہر کو انپیج کی آفر کی تھی کہ انپیج کے نوری نستعلیق میں فارسی کی مکمل سپورٹ موجود ہے۔ اس پر جواباً نوری نستعلیق ہر مجھے حوصلہ افزا تبصرہ سننے کو نہیں ملا تھا۔

مجھے اُس وقت یہ تبصرہ مکمل طور پر سمجھ نہیں آیا (بلکہ میں نے اسے ایرانیوں کی اونچی ناک ہونا سمجھا) لیکن پھر قیوم صاحب کا دری/ فارسی نستعلیق فونٹ دیکھ کر (اور اب خلیفہ نستعلیق خط دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ کیوں وہ لوگ نوری نستعلیق سے مثاثر نہیں ہوئے۔

میرے سامنے ہمیشہ ایک یہ سوال رہا تھا کہ کرلپ والوں نے نفیس نستعلیق کے لیے عام پاکستانی نستعلیق کا انتخاب کیوں نہیں کیا اور کیا وجہ تھی کہ انہوں نے سید نفیس شاہ اور سید انیس حسین کے ہی نستعلیق سٹائل کا انتخاب کیا۔

اب مجھے لگتا ہے کہ یہ حضرات نستعلیق خط کے واقعی بہت بڑے ماہر ہوں گے، مگر اُن کا نستعلیق کچھ فارسی نستعلیق Oriented ہو گا۔ چونکہ فونٹ بناتے وقت بہت سی چیزوں کی limits پیدا ہو جاتی ہیں، اس لیے کرلپ مکمل طور پر ان کے نستعلیق کے سٹائل پر بیسڈ فونٹ بنانے میں ناکام رہا اور انہیں کچھ چیزوں پر Compromise کرنا پڑا۔ لہذا ہمیں جو فونٹ آج ملا، نہ تو وہ پورا پاکستانی نستعلیق ہے، اور نہ ہی مکمل فارسی نستعلیق۔

(اگر آپ نفیس نستعلیق کا بہت غور سے مطالعہ کریں گے، تو آپ کو بھی اندازہ ہو جائے گا کہ اس کی بہت سے چیزیں فارسی نستعلیق سے بہت مطابقت رکھتی ہیں)۔

والسلام۔

بائی دا وے، کیا آپ کو فارسی آتی ہے؟

دوسرا یہ کہ کیا اس خلیفہ سوفٹ ویئر میں اردو سپورٹ موجود ہے؟
 

سیفی

محفلین
السلام علیکم

جی آپ کا خیال درست ہے سید انور حسین نفیس رقم صاحب ایک بہت بڑے خطاط ہیں۔۔۔۔۔ان کے بارے میں یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔۔۔۔

دراصل نفیس صاحب ایک پیڑھی سے میرے استاد ہیں ۔۔۔۔ میرے استاذِ محترم محمد الٰہی بخش مطیع صاحب انکے شاگرد ہیں۔۔۔اس لحاظ سے نفیس صاحب میرے دادا استاد ٹھہرے۔

میرے استادِ محترم محمد الٰہی بخش مطیع صاحب کی خطاطی کا نمونہ




 

الف عین

لائبریرین
یہ پوسٹ مکمل نظر نہیں آ رہی۔ بائیں طرف سے کٹ جا رہی ہے تصوءیر بھی اور تحریر بھی۔ یہ کیا چکر ہے؟؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، آپ براؤزر کونسا استعمال کر رہے ہیں۔ اس پوسٹ کا مسئل یہ ہے کہ پیج کے اند فٹ نہیں ہو رہی جو کہ مہوش کے پوسٹ کردہ امیج کی وجہ سے ہے لیکن ایکسپلورر پر دائیں بائیں سکرول کرکے باقی پوسٹ دیکھی جارہی ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،
اسکا حل یہ ہو سکتا ہے کہ آپ ایک دفعہ امیجز کو ملاحظہ فرما لیں۔ پھر اوپرا میں ایک یوٹیلیٹی ہے جس کی مدد سے امیجز کو بلاک کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ امیجز کو بلاک کر دیں تو پھر آپ یہ پوسٹ صحیح طرح سے ملاحظہ کر سکیں گے۔
 
Top