غزل برائے اصلاح۔۔۔چمن کے عشق میں قفس جلا دیا جلا دیا

منذر رضا

محفلین
السلام علیکم!
اساتذہ سے اصلاح کی درخواست ہے
الف عین
محمد وارث
یاسر شاہ
سید عاطف علی
محمد تابش صدیقی

چمن کے عشق میں قفس جلا دیا جلا دیا
بہار کی امید پر خزاں کو بھی بھگا دیا
بہار کی ہوا! یہ کیا عجیب سا ستم کیا
چمن کی رہ گزر سے ان کا نقشِ پا مٹا دیا
وہ چاہتا تھا گل کھلیں قدم قدم روش روش
اسی لیے تو یار نے، مرا مکاں گرا دیا
ادا بھی بے مثال تھی، نوا بھی لاجواب تھی
مگر یہی ستم کیا، کہ اب وہ سب بھلا دیا
چراغِ رہ گزر جلانے کے لیے یگانہ نے
عجیب کام کر دیا، چراغِ جاں بجھا دیا

شکریہ!
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
چمن کے عشق میں قفس جلا دیا جلا دیا
بہار کی امید پر خزاں کو بھی بھگا دیا
.. پسند نہیں آیا دو بار جلا دیا کیوں؟
'کُبی بھگا دیا . بھی اچھا نہیں

بہار کی ہوا! یہ کیا عجیب سا ستم کیا
چمن کی رہ گزر سے ان کا نقشِ پا مٹا دیا
.. عجیب ؟ پہلا مصرع الفاظ بدل کر کوشش کریں

وہ چاہتا تھا گل کھلیں قدم قدم روش روش
اسی لیے تو یار نے، مرا مکاں گرا دیا
.. ٹھیک

ادا بھی بے مثال تھی، نوا بھی لاجواب تھی
مگر یہی ستم کیا، کہ اب وہ سب بھلا دیا
دو لخت لگتا ہے

چراغِ رہ گزر جلانے کے لیے یگانہ نے
عجیب کام کر دیا، چراغِ جاں بجھا دیا
.. جلانے کی ے اور یگانہ کی ہ کا اسقاط اچھا نہیں لگ رہا
 
Top