عید قرباں کے پکوان

عندلیب

محفلین

ثابت ران
1sabitraanrs7.jpg

اشیاء:
بکرے کی ران لیں جو دیڑھ کیلو سے زیادہ کی نہ ہو۔
سرکہ ، چائے کا ایک چمچہ
کالی مرچ ، چائے کا ایک چمچہ
لہسن ، آدھی چھٹانک
ادرک ، آدھی چھٹانک
نمک ، حسب ذائقہ
گھی یا تیل ، آدھا پاؤ
اگر آپ تیز مرچیں شوق سے کھاتے ہیں تو کالی مرچ کے بجائے سرخ مرچ استعمال کریں

ترکیب:
ادرک کو باریک پیس لیں اور اس میں مرچ ، نمک اور سرکہ ملا دیں۔
ران کو کانٹے سے خوب گود لیں۔ اب اس پر مسالہ اچھی طرح لگا دیں۔ اگر یہ ران زیادہ عمر والے بکرے کی ہو تو اس کا گوشت جلدی گلانے کے لئے مسالے میں تھوڑا سا کچا پپیتہ شامل کر لیں۔
ران کو تین یا چار گھنٹے کے لئے ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔
اس کے بعد ایک بڑے منہ کے پریشر کوکر میں تیل ڈال کر ران اس میں رکھیں اور پکنے دیں۔ عموماً یہ اپنے ہی پانی میں گل جاتی ہے تاہم ضرورت ہو تو پانی شامل کیا جا سکتا ہے۔
ران کے گل جانے پر اسے دونوں جانب سے اس طرح پکا لیں کہ یہ سرخ ہو جائے۔
لذیذ ران تیار ہے۔
اسے ڈش میں تازہ سلاد کے ساتھ رکھ کر مہمانوں کو پیش کریں۔


کڑھائی گوشت
2kadhaigoshteh9.jpg

اشیاء:
گوشت ، ایک کیلو
دہی ، 750 گرام
ٹماٹر ، 750 گرام
ثابت دھنیا ، چائے کا ایک چمچہ
سفید زیرہ ، چائے کے دو چمچے
پسا ہوا ادرک ، چائے کا ایک چمچہ
لہسن پسا ہوا ، چائے کے تین چمچے
گھی ، 500 گرام
ہری مرچ ، چار عدد
تھوڑا سا ہرا دھنیا

ترکیب:
گھی میں گوشت، لہسن، ادرک اور نمک ڈال کر بھونیں۔
جب گوشت سرخ ہو جائے تو اس میں ٹماٹر شامل کر لیجئے۔
جب ٹماٹروں کا پیسٹ بن جائے تو دہی میں باقی تمام مسالے ملا کر گوشت میں ڈال دیں اور دھیمی آنچ پر اسے پکنے کے لئے رکھ دیں۔
جب گوشت گل جائے اور دہی کا پانی خشک ہو جائے تو اسے دوبارہ بھون لیں۔
بعد ازاں اس پر باریک کتری ہوئی ہری مرچیں اور کترا ہوا دھنیا چھڑک دیں اور ڈش میں رکھ کر پیش کریں۔


انڈے والی چانپ
3eggchopswj6.jpg

اشیاء:
چانپ ، ایک کیلو
انڈے ، تین عدد
نمک مرچ ، حسب ذائقہ
لونگ ، ایک چھٹانک
لہسن ، ایک پوتھی
پسا ہوا گرم مسالہ ، ایک چھٹانک
پسا ہوا سفید زیرہ ، ایک چھٹانک
پکانے کا تیل ، دیڑھ کیلو
میدہ ، 6 بڑے چمچے

ترکیب:
پتیلی میں 8 پیالی پانی ڈال کر اس میں چانپیں ڈال دیں۔
اب نمک ، مرچ، لونگ ، لہسن کے جوے، گرم مسالہ اور سفید زیرہ، سب کی نصف مقدار ڈال کر اسے تیز آنچ پر رکھ دیں یہاں تک کہ گوشت گل جائے۔
اس دوران انڈے پھینٹ کر ان میں مسالے کی بقیہ نصف مقدار اور میدہ ملا کر اچھی طرح گھوٹ لیں اور انہیں یکجا کر لیں۔
اب یہ مسالہ چانپوں پر لگا کر انہیں گھی میں تل لیں۔
سرخ ہونے پر لیموں اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔

۔۔۔۔۔
بشکریہ : اردونیوز ، خواتین کارنر۔ 8 دسمبر
 
Top