عماد نستعلیق - سکرین شاٹ

شاکرالقادری

لائبریرین
القلم فورم کا ایک منظر عماد نستعلیق کے ساتھ
تین اور چار حرفی ترسیموں کی تکمیل کے بعد

alqalam_emad.gif
 
باسم

محفلین
بہت خوب جناب یعنی آپ حضرات کی انتہائی محنت کے بعد یہ فونٹ ویب پر استعمال کے قابل بھی ہوا چاہتا ہے۔
یہ ایک حقیقت ہے کہ اب تک کے تمام نستعلیق فونٹس میں عماد نستعلیق ہی خطاطی کے قریب تر ہے اگرچہ فارسی نستعلیق میں ہے۔
میرے پاس موجود کلیات اقبال کی خطاطی اور اس کی خطاطی ایک جیسی ہی لگتی ہے۔
 
ابوشامل

ہاں، میرے پاس بھی جو کلیات کا اسکین شدہ نسخہ ہے اس میں فارسی انداز کا خط نستعلیق استعمال ہوئی ہے۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
ہاں، میرے پاس بھی جو کلیات کا اسکین شدہ نسخہ ہے اس میں فارسی انداز کا خط نستعلیق استعمال ہوئی ہے۔

کیا کسی کے پاس عبدالمجید پروین رقم کا کلیات اقبال یا رباعیات گرامی بھی اچھی ڈی پی آئی کے ساتھ سکین شدہ موجود ہے؟؟
 
باسم

محفلین
میرے پاس موجود کلیات کی خطاطی عبدالمجید پرویں رقم کی نہیں بلکہ جمیل احمد قریشی تنویر رقم کی ہے
کسی نے اس کے سکین اپنے بلاگ پر لگا رکھے ہیں
2813132473_340d5ea636.jpg
 
میرے پاس بھی یہی نسخہ ہے۔ مجھے علم نہ تھا کہ یہ جمیل احمد قریشی کی خطاطی ہے۔ معلومات میں اضافے کا بہت شکریہ
 
شاکرالقادری

لائبریرین
باسم، اور ابو شامل بھائی ! شکریہ ۔۔۔۔ یہ خطاطی بہت خوبصورت ہے خط لاہوری ہے لیکن ایرانی آہنگ بھی رکھتا ہے
میں نے اس کو ٹریس کرنے کی کوشش کی لیکن نتائج اچھے نہیں نکلے
آپ دونوں صاحبان گرافکس کے بارے بہت کچھ جانتے ہیں کیا ان تصاویر کی کوالٹی یا ڈی پی آئی بڑھائی جا سکتی ہے تاکہ ٹریس کرنے کے بعد
اگر اس کو کسی فونٹ میں استعمال کیا جائے تو
نتائج ٹھیک آئیں
 
arifkarim

معطل

شاکر بھائی ، اگر عماد نستعلیق کی اشکال کو تھوڑا موٹا، یعنی بولڈ کیا جا سکے تو یہ مندرجہ بالا نظموں کی طرح دکھنے لگے گا۔ یعنی اس میں‌لاہوری نستعلیق کے نقش ابھرنے لگیں گے۔ عماد نستعلیق کو باآسانی فانٹ کریٹر میں بولڈ کیا جا سکتا ہے-
 
Top