خواجہ غلام فرید عشق ترے دی نیں پئی وہندی ... غلام فرید.

الشفاء

لائبریرین
عشق -ترے- دی -نیں- پئی- وہندی
پیّاں- تردیاں- کرماں-
والڑیاں
آپ کے عشق کی نہر بہہ رہی ہے اور خوش نصیب اس میں تیر رہے ہیں۔۔۔
کوجھیاں- لنگھ -پار- گیاں
کھڑیاں -منڑ -تے- شکلاں -والڑیاں
جو اچھی شکلوں والی نہیں تھیں وہ پار چلی گئی ہیں۔ (حضرت بلال حبشی کی طرف اشارہ ہے)۔ اور ہمارے جیسی بنی سنوری کنارے پہ ہی کھڑی رہ گئی ہیں۔۔۔
کوجھیاں- دے- متھے -بھاگ- ہمیشہ
شکلاں -والیاں -اندروں -کالڑیاں
جو دیکھنے میں خوبصورت نہیں ہوتیں۔ انہیں کے نصیب خوبصورت ہوتے ہیں۔اور جو بظاہر خوبصورت نظر آتی ہیں۔ وہ اندر سے کالی ہوتی ہیں۔۔۔
غلام فریدا - عیباں- والیاں- دے
متھّے- لالڑیاں۔۔۔
غلام فرید۔ جو بظاہر عیب والیاں ہوتی ہیں۔۔۔ کامیابی انہیں کو مل جاتی ہے۔۔۔
۔۔۔
 
Top