تاسف صفِ اوّل کے اداکار نثار قادری کی وفات

جاسمن

لائبریرین
"ماچس ہو گی آپ کے پاس؟"
اور
"امجد کیوں کنفیوز کرتے ہو؟"
جیسے مکالمے بولنے والے ٹیکسی ڈرائیور سے پاکستان کے صف اول کے اداکار تک کا سفرِ زندگی اختتام پذیر ہوا۔ ایک چراغ اور بجھا۔
IMG-20231226-134548.jpg

نثار قادری 82 سال کی عمر میں 24 دسمبر کو راولپنڈی میں اللہ کو پیارے ہو گئے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ پاک مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ ان کی قبر کو ٹھنڈا، ہوادار، کشادہ اور روشن کرے۔ اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ قبر کی وحشتوں میں ساتھی عطا کرے۔ آسانیوں والے معاملات کرے۔ روزِ محشر نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں دے۔ بغیر حساب کتاب کے جنت میں لے جائے۔ پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی شفاعت سے بہرہ مند فرمائے۔ پل صراط سے آسانی سے گزارے۔ جنت میں پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے مقدس ہاتھوں سے پانی پینے کی سعادت نصیب کرے۔ لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ اور مرحوم کے لیے صدقۂ جاریہ بنا دے۔ آمین!
ثم آمین!
یا ربّ العالمین!
مرحوم سے کافی عرصہ پہلے میری ایک ملاقات ہوئی تھی۔ پی ٹی وی لاہور میں۔ میں اپنے ادارے کی طالبات کے ساتھ تعلیمی دورے پہ گئی ہوئی تھی۔ بہت خوش اخلاقی سے ملے۔ منکسر مزاج لگتے تھے۔ مجھے ان کی اداکاری بے حد پسند تھی۔
 

علی وقار

محفلین
بڑی منفرد آواز کے مالک تھے، سیلف میڈ انسان۔ عمدہ اداکار اور منکسر مزاج انسان تھے۔ خدائے بزرگ و برتر اُن کی مغفرت فرمائے۔ آخری دس پندرہ برس کافی بیمار رہے اور یہ ایام انہوں نے زیادہ تر گوشہء گمنامی میں گزارے۔
 
Top