شعر کے خالق کا نام ؟

ماروا ضیا

محفلین
السلام علیکم!
اُمید ہیں سب خیریت سے ہوں گے آج مجھے پھر ایک شعر کی صحت کے بابت آپ دوستوں کی کچھ مدد درکار ہے​
2yy5on9.jpg
یہ شعر اس کتاب میں لکھا ہوا ملا ہے مجھے​
2dbry4p.jpg
1622vza.gif
انتخاب کلام میر جو کے اردو ویب نے شائع کیا ہے میں مجھے اس شعر کے بارے میں کوئی مدد نہیں مل سکی​
کیا یہ واقعی میں میر تقی میر صاحب کا شعر ہے؟​
اگر نہیں تو کس کا ہے؟​
 

فرخ منظور

لائبریرین
میرے پاس کلیاتِ میر یونی کوڈ میں نہیں ہے۔اس لیے اس شعر کو تلاش کرنا گویا بھوسے میں سوئی ڈھونڈنا ہے۔ اگر کسی کے پاس کلیاتِ میر یونی کوڈ میں ہو وہی اس شعر کو ڈھونڈ سکتا ہے۔ اردو ویب کا انتخاب میر تقی میر کے صرف دو دیوانوں پر مشتمل ہے جبکہ میر کے سات سے زیادہ دیوان موجود ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
انتخاب کلام میر جو کے اردو ویب نے شائع کیا ہے میں مجھے اس شعر کے بارے میں کوئی مدد نہیں مل سکی
کیا یہ واقعی میں میر تقی میر صاحب کا شعر ہے؟​
اگر نہیں تو کس کا ہے؟​
وہ "انتخابِ" کلام میر ہے محترمہ اور انتخاب کا مطلب ہی یہ ہوتا ہے سارا کلام اس میں موجود نہیں بلکہ کسی کے منتخب کردہ کچھ اشعار یا کچھ غزلیں ہیں۔۔۔
کسی انتخاب میں کسی شعر کے موجود نہ ہونے سے یہ خیال کیسے آیا کہ یہ اس شاعر کا شعر ہی نہیں؟؟؟
یہ یقیناً میر تقی میر ہی کا شعر۔۔۔ میر تقی میر کے "دیوان ششم" میں تلاش کریں
 

فاتح

لائبریرین
محترم فاتح صاحب اگر میرے پاس تمام دیوان ہوتے تو میں آپکو تکلیف کا موقع فراہم نہ کرتی :)
محترمہ ماروا ضیا صاحبہ، آپ خود سے ہی میرے جانب سے بیانات کیوں سوچ لیتی ہیں اور پھر ان خود ساختہ بیانات کے جوابات بھی عنایت فرما دیتی ہیں۔۔۔ :laughing:
میں نے کب کہا کہ مجھے تکلیف دے رہی ہیں۔۔۔ میں نے تو آپ کی خدمت اقدس میں یہ عرض گزاری تھی کہ۔۔۔
انتخاب کا مطلب ہی یہ ہوتا ہے سارا کلام اس میں موجود نہیں بلکہ کسی کے منتخب کردہ کچھ اشعار یا کچھ غزلیں ہیں۔۔۔
کسی انتخاب میں کسی شعر کے موجود نہ ہونے سے یہ خیال کیسے آیا کہ یہ اس شاعر کا شعر ہی نہیں؟؟؟
 
Top