شاعر کا نام تجویز کیجئے

بہت عرصے سے تین اشعار سن کر یاد کر رکھے ہیں، لیکن بہت تلاش پر بھی اب تک انکے تخلیق کار کا پتہ نہیں لگ سکا۔ کسی کو معلوم ہو تو بتایئے:

ستم تو یہ ہے کہ وہ بھی نہ بن سکا اپنا
قبول ہم نے کیے جس کے غم خوشی کی طرح

اسی لیے میرے گیتوں میں سوز ہوتا ہے
کہ کھوکھلا ہوں میں اندر سے بانسری کی طرح

مرے خدا مجھے اک اور زندگی دے دے
یہ زندگی نہیں گزری ہے زندگی کی طرح
 
میں تو چائے کا سوچ کر آیا تھا یہاں تو لینے کے دینے پڑ رہے ہیں۔۔۔
ایسی باتیں چائے کے ہوٹل میں تو شاید ہی کسی کو پتا ہوں۔۔۔ آپ کو محفل سخن میں جانا چاہیے تھا نا۔۔ :)
 
ابن رضا

لائبریرین
میں تو چائے کا سوچ کر آیا تھا یہاں تو لینے کے دینے پڑ رہے ہیں۔۔۔
ایسی باتیں چائے کے ہوٹل میں تو شاید ہی کسی کو پتا ہوں۔۔۔ آپ کو محفل سخن میں جانا چاہیے تھا نا۔۔ :)
ارے بھائی یہ چائے خانہ بھی تو محفل ِ ادب کی چھتری تلے کھلا ہے تو کیا حرج ہے؟ یہاں یقیناً ادبی لوگ ہی تشریف لاتے ہوں گے؟؟؟
bloem0aub__zps47e2fdfd.gif
 
Top