سہیلی بوجھ پہیلی

جیہ

لائبریرین
سہیلی بوجھ پہیلی​

(1)
ڈبیا سے نکلا، جس نے بھی کھولی
چاندی کا پانی، سونے کی گولی

(2)
مٹھی میں وہ لاکھوں آئیں
گن کر ہم کیسے سمجھائیں

(3)
مخمل کے پردے، خوشبو کا گھر
صبح سویرے کھلتا ہے در

(4)
ایک جگہ پر چکر کھائے
وہ آگے نہ پیچھے جائے
اس کا چلنا سب کو بھائے
جیسی چاہو چال دکھائے

(5)
کبھی ہیں لال، کبھی ہیں کالے
لاکوں بار دیکھے ہیں بھالے

(6)
دھوپ کبھی اسے سکھائے
سوکھا، جب سائے میں آئے

(7)
منہ ہے چھوٹا بڑی ہے بات
سن لو دنیا کے حالات




جوابات:
(1) انڈا
(2) ریت کے ذرات
(3) گلاب
(4) بجلی کا پنکھا
(5) کوئلے
(6) پسینہ
(7) لاؤڈ سپیکر
 

الف عین

لائبریرین
یہ تو صرف سہیلیوں کے لیے ہے جوجو۔ میرا یہاں کیا کام؟؟؟
ویسے اچھی ہیں پہیلیاں۔ لیکن جواب ابھی نہیں دینا تھا۔ سہیلیوں کو بوجھنے تو دیا ہوتا!!
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ بابا جانی میں ابھی عنوان " بوجھ پہیلی بابا لوگو" سے بدل دیتی ہوں۔ :) بابا جانی ویسے بھی یہ دھاگہ بچوں کے لیے ہے
 
Top