سَمت شمارہ 61 کا اجراء

الف عین

لائبریرین
عزیزانِ گرامی

تسلیم اور نیا سال مبارک

نئے سال کے سَمت کے نئے شمارے، شمارہ ۶۱، بابت جنوری تا مارچ ۲۰۲۴ء کے ساتھ ایک بار پھر حاضر ہوں۔ اس شمارے میں حسب معمول نثر و شعر کے کئی معیاری نمونے شامل ہیں جو امید ہے آپ کو پسند آئیں گے۔

نیا شمارہ یہاں ملاحظہ کریں

تازہ شمارہ - سَمت



شمارے کے مشمولات



عقیدت:

نعتِ۔۔۔ جلیل عالی

حضور رسالتؐ ۔۔۔اقبال/ شفیق فاطمہ شعریٰ



فلسطین:

مضمون: محمد علم اللہ

شاعری: علامہ اقبال ،۔ فیض احمد فیضؔ،غضنفر، پیرزادہ قاسم، عشرت معین سیما، گلناز کوثر، سردار سلیمؔ، الیاس بابر اعوان، پرویز مظفر، سلمیٰ جیلانی، احمد حاطب صدیقی، ڈاکٹر شفیق آصف، عابد رشید، قاسم خیال، زارا طیب قاسمی، محمد خرم یاسین، نوید کاش عمر عزیز، خالدؔ علیگ، سرفراز بزمی،

تراجم: محمود درویش/شاہد ماکلی، خالد جمعہ/محمد علم اللہ، ڈاکٹر رفعت العریر / نجمہ ثاقب،

افسانے/ اقتباس: انتظار حسین، سبین علی، عبد الرحمان واصف



یاد رفتگاں: انور معظم

ڈاکٹر اَنور معظم مرحوم۔ ایک قابل ادیب و شاعر ۔۔۔ اسلم عمادی

غزلیں ۔۔۔ انور معظّم



یاد رفتگاں: انور قمر

قیدی۔۔۔ انور قمر

چڑیوں نے کہا عافیت ہے۔۔۔ انور قمر



یاد رفتگاں: امام اعظم

ڈاکٹر امام اعظم کے مونوگراف ’مظہر امام‘ کا اجمالی جائزہ ۔۔۔ ڈاکٹر مظفر نازنین

نگار خانۂ کولکاتا: ایک جائزہ ۔۔۔ ڈاکٹر احسان عالم



خصوصی

بادِ صبا کا انتظار۔۔۔ سید محمد اشرف؛ اور اس پر آراء



مضامین:

علامہ اقبال کی حمایت میں۔۔۔ ڈاکٹر رؤف خیر

اردو ناول نگاری اور اس کی تنقید پر ایک مکالمہ۔۔۔ ابرار مجیب

محمد اسد اللہ کی انشائیہ نگاری۔۔۔ ڈاکٹر صبیحہ خورشید

گیبریل گارشیا مارکیز کا ناول ’’تنہائی کے سو سال‘‘ عالمی نو آبادیات ....۔۔۔ ڈاکٹر محمد خرم یاسین



نظمیں:

شناور اسحاق، اسنیٰ بدر، تنویر قاضی، سلیمان جاذب



افسانے:

ہزار سال پہلے۔۔۔ ابرار مجیب

17 جنوری 2010 ۔۔۔ ربیعہ سلیم مرزا

آہِ بے صدا۔۔۔ وسیم عقیل شاہ

پیاس ۔۔۔ انور فرازؔ



غزلیں

مصحف اقبال توصیفی، راجیش ریڈی، اصغر شمیم، مقبول حسین، شکیل خورشید



سفر نامہ:

پیرس کی فضاؤں میں گھُلی شفق کی سُرخی ۔۔۔ طارق محمود مرزا





کتابوں کی باتیں:

جیون دھارا۔۔۔ نجمہ ثاقب



قسط وار

خاکِ دل ۔۔۔ اصغر وجاہت

اپنی آرا سے نوازنے کی درخواست ہے۔

اعجاز عبید
 

الف عین

لائبریرین
ویب پر ادارئے میں یہ سطور زائد ہیں جو پی ڈی ایف فائل میں نہیں:
پس تحریر:

یہ شمارہ مکمل ترتیب پا چکا تھا کہ ایک عزیز دوست کے انتقال کی خبر ملی، اردو ویب کی معروف شخصیت، ایک نابغۃ روزگار ہستی، اردو محفل کے بنیاد گذار اور ہر دلعزیز رکن محمد وارث اسدؔ اس دنیا میں نہیں رہے۔ ان شاء اللہ ان کے تعارف کے ساتھ مختصر گوشہ اگلے شمارے میں شائع کیا جائے گا۔ یہ سطور بھی صرف ویب پر پوسٹ کی جا رہی ہیں، یہ اضافہ ڈاؤن لوڈ کئے جانے والے جریدے کی فائلوں میں نہیں ملے گا کہ اب ان کی باز ترمیم اور باز تشکیل کا یارا نہیں۔
رہے نام اللہ کا.
ا۔ ع۔
 
Top