سو درد ہیں ، سو راحتیں

ظفری

لائبریرین
فاتح بھائی ۔۔۔ مجھے تو لنک صاف نظر آرہا ہے وہ بھی پلئیر کے ساتھ اور میں اس وقت اس کو پلے بھی کر رہا ہوں ۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
اب میرے پاس بھی چل رہا ہے:) شکریہ!
ویسے اس گانے کی تفصیل سے تو آگاہ کیجیے کہ آواز کس کی ہے اور کلام کس کا؟
 
ظفری

لائبریرین
اوہ ۔۔۔ معافی چاہوں گا کہ جلدی میں یہ تفصیلات پوسٹ پوسٹ کرنا بھول گیا کہ یہ میری ٹیسٹنگ پوسٹ تھی ۔ اور آپ کے مولوی والے خطاب سے مستفید ہونے کے بعد میں نے اس سے فائدہ اٹھانے کا سوچا ۔ :grin:

خیر تفصیلات یہ ہیں :
گلوکار ۔ سونو نگم
شاعر ۔ جاوید اختر
مووی ۔ جانِ من
 
فاتح

لائبریرین
ظفری بھائی! تفصیلات کے لیے شکریہ! لیکن آپ کی اس پوسٹ کا یہ پہلا پیرا گراف پڑھ کر تو میں جھوم ہی اٹھا تھا:
اوہ ۔۔۔ معافی چاہوں گا کہ جلدی میں یہ تفصیلات پوسٹ پوسٹ کرنا بھول گیا کہ یہ میری ٹیسٹنگ پوسٹ تھی ۔ اور آپ کے مولوی والے خطاب سے مستفید ہونے کے بعد میں نے اس سے فائدہ اٹھانے کا سوچا ۔ :grin:
کہ ظفری بھائی کی آواز میں اتنا درد ہے۔ بس مزا آ جائے گا فرمائشی کلام سنا کریں گے لیکن ذیل کے اس حصہ نے امیدوں کا چمن خاک میں ملا دیا:
خیر تفصیلات یہ ہیں :
گلوکار ۔ سونو نگم
شاعر ۔ جاوید اختر
مووی ۔ جانِ من
:(
 
ظفری

لائبریرین
سور ی ۔۔۔ کہ آپ کا امیدوں کا چمن بہار آنے سے پہلے ہی اُجڑ گیا ۔ لیکن واللہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا ۔ لیکن آپ بے فکر رہیں آپ کو ہم فرمائشی کلام ضرور سنائیں گے مگر ایک بات ذہن میں رہے کہ احباب کہتے ہیں کہ میرے گلے میں درد سے زیادہ تکلیف رہتی ہے ۔ سو مجھے سننے کے لیئے حوصلہ اور صبر کے مادے کا آپ میں ہونا ضروری ہے ۔ :grin:
 
بہت خوب!

واہ ظفری بھائی واہ! کیا ہی عمدہ انتخاب کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔ ٹیسٹنگ پوسٹ ہی ایسی کمال کی ہے کہ کیا بیاں ہو۔۔۔ سونو نگم نے بہت درد کے ساتھ گایا ہے یہ گیت
 
ظفری

لائبریرین
واہ ظفری بھائی واہ! کیا ہی عمدہ انتخاب کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔ ٹیسٹنگ پوسٹ ہی ایسی کمال کی ہے کہ کیا بیاں ہو۔۔۔ سونو نگم نے بہت درد کے ساتھ گایا ہے یہ گیت

شکریہ راہبر بھائی ۔۔۔ اُمید ہے میرا مذید انتخاب بھی آپ کو پسند آئے گا ۔ :)
 
Top