سوکھا کنواں ۔۔۔۔۔۔۔ )اشفاق احمد(

نظام الدین

محفلین
یہ کبھی نہ سوچنا کہ سخی ھونے کے لئے تم کو دولت کی اور چیزوں کی اور ثروت کی ضرورت ھے..
ایسا نہیں ھے بلکہ معاملہ اس کے برعکس ھے..
اگر تم دولت مند ھونا چاھتے ھو تو سخی ھو جاؤ اور دینا شروع کر دو.. سوکھا کنواں اس لئے سوکھ جاتا ھے کہ وہ لوگوں کو پانی نہیں دیتا.. جب وہ پانی نہیں دیتا تو اس کے اندر پھوٹنے والے سوتے سوکھ جاتے ھیں کہ یہ پانی آگے تو دیتا نہیں ' اس کو پانی کی کیا ضرورت ھے.. چناچہ اس کے اندر سوکھا پڑ جاتا ھے اور کنواں اندھا اور گندا ھوجاتا ھے..
لوگوں کو بلاؤ اور ان کو دو.. ان کو اپنی ذات کا کنواں پیش کرو کہ تم میں سے ڈول بھر بھر کر لے جائیں اور تمہیں پینا شروع کر دیں..!
)بابا صاحبا از اشفاق احمد سے اقتباس(
 
Top