سورس فورج پر اردو فانٹ پروجیکٹ

الف عین

لائبریرین
ایک پچھلی پوسٹ میں سورس فورج پر اردو پروجیکٹس کے بارے میں فریڈ کی ایک میل یہاں پوسٹ کیا تھا۔ ۔ اس کا فانٹ ڈاؤن لوڈکیا تو بڑی مایوسی ہوئ۔ ان صاحب نے بھی (میرے ای میل کا جواب نہیں ملا ہے ان سے، یہ شاید اب غائب ہیں منظرِ عام سے) کام تو میری طرح ہی کیا ہے۔ اردو نسخ ایشیا ٹائپ فانٹ لے کر نستعلیق لائک اور نفیس نستعلیق کے گلفس پیسٹ کر دئے ہیں۔ اور بھلے آدمی نے یہ بھی نہیں دیکھا کہ اس میں ایشیا ٹائپ کا کاپی رائٹ کا اب بھی حوالہ ہے جو فانٹ کرئیٹر پروگرام میں فارمیٹ۔۔ نیمنگ میں نظر آتا ہے۔ ٹریڈ مارک کے فیلڈ میں یہ مٹانا بھول گئے ہیں یہ صاحب۔ افسوس کہ اسے گنو پروجیکٹ کہا جا رہا ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
اور بھلے آدمی نے یہ بھی نہیں دیکھا کہ اس میں ایشیا ٹائپ کا کاپی رائٹ کا اب بھی حوالہ ہے جو فانٹ کرئیٹر پروگرام میں فارمیٹ۔۔ نیمنگ میں نظر آتا ہے۔ ٹریڈ مارک کے فیلڈ میں یہ مٹانا بھول گئے ہیں یہ صاحب۔ افسوس کہ اسے گنو پروجیکٹ کہا جا رہا ہے۔
کیا کہا جائے۔
 
Top