سندھ حکومت کا اُردو نظام تعلیم ختم، انگریزی میڈیم رائج کرنیکا فیصلہ

الف نظامی

لائبریرین
13 اکتوبر ، 2023
کراچی (سید محمد عسکری) سندھ کی نگراں حکومت نے اردو زبان کو خدا حافظ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اُردو میں نظام تعلیم کو ختم کرنے کیلئے انہیں انگریزی میڈیم رائج کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈائریکٹر اسکول سکینڈری کراچی کی ہدایت پر کراچی کے ضلع وسطی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کی کاپیاں ڈیپوٹیشن پر تعینات وزیر تعلیم کے پی اے حلیم سومرو اور دیگر کو بھی بھیجی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کا تمام کام انگلش میڈیم اسکولوں میں تبدیل ہو گیا ہے اور یہ حکم آئندہ تعلیمی سیشن 2024-25ء سے نافذ العمل ہوگا تاہم اردو میڈیم کا سیکشن ان طلبہ کیلئے دستیاب ہوگا جو اُردو میڈیم میں اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

تمام ٹی ای اوز / پرنسپلز / ایچ ایم کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ نئے تعلیمی سیشن یعنی 2024-25ء سے انگلش میڈیم کی کتابوں کا مطالبہ کریں۔
 
وجی

سوال یہ ہے کہ یہ کس حکومت کا فیصلہ ہے وہ جو کچھ دنوں کی مہمان ہے یا پھر جو اصل حکومت کرتی ہے اسکا ؟؟
 
حکومت نگران ہو یا غیر نگران ، اُس کے عمل پر بات کیجیے۔ کیا نگران حکومت کے اِس فعل کی آپ تائید کر رہے ہیں؟
 
آخری تدوین:
Top