سنجیدہ پاگل

بےباک

محفلین
سنجیدہ پاگل

--------------------------------------------------------------------------------

پاگل خانے کا ڈاکٹر نئے داخل ہونے والے مریضوں کا معائنہ کر رھا تھا۔ ایک پاگل اسے سنجیدہ اور ہوشمند نظر آیا۔ ڈاکٹر نے اس سے پوچھا کہ تمھیں یہاں کیوں لایا گیا ہے،تم تو اچھے خاصے ہو۔ پاگل نے جواب دیا کہ جناب میں صحتمند ہوں ٹھیک، دراصل ہوا یہ کہ میں نے ایک عورت سے شادی کرلی۔ جس کی ایک اٹھارہ سال کی لڑکی تھی۔ وہ بھی اپنی ماں کے ساتھ میرے گھر میں رہنے لگی۔ اتفاق سے وہ لڑکی میرے باپ کو پسند آگئ۔ اور اس نے اس سے نکاح کر لیا۔ اس دن سے میری بیوی میرے باپ کی ساس بن گئ۔ کچھ عرصے بعد میری بیوی کی لڑکی جو میرے باپ کی بیوی تھی کے ہاں اولاد ہوئ۔ یہ بچہ رشتہ کے لحاظ سے میرا بھائ ہوا۔ کیون کہ وہ میرے باپ کا لڑکا تھا۔ مگر ادھر میری بیوی کا نواسہ بھی ہوا۔ گویا میں اپے بھائ کا نانا بن گیا۔ کچھ دنوں بعد میری بیوی کے ہاں بھی بچہ پیدا ہوا ۔ اس دن سے میرے باپ کی بیوی سوتیلے بھائی کی بہن بھی ہو گئی مگر وہ اس کی دادی بھی ہوگئ کیونکہ وہ اس کے شوہر یعنی میرے باپ کا پوتا تھا۔ اسطرح میرا بچہ اپنی دادی کا بھائ بن گیا۔
اب ذرا سوچئے ڈاکٹر صاحب میری سوتیلی ماں یعنی میری بیوی کی لڑکی میرے باپ کی بہن بھی ہوگئ۔ تو میرا بیٹا میرا ماموں بن گیا۔ اور میں اس کا بھانجا۔ جب کہ میں خود اس کا نانا بھی ہوں۔ اور میرے باپ کا لڑکا جو میری بیوی کی لڑکی کا بیٹا ہے وہ میرا بھائ بھی اور نواسہ بھی۔۔۔

اتنا سننے کے بعد ڈاکٹر نے دونوں دوتھوں سے اپنا سر پکڑ لیا اور چیخ اٹھا بس کر خدا کے لیے بس کر۔ ورنہ میں پاگل ہوجاؤں گا۔


بےباک کا سر بھی چکرا گیا ہے ،:hatoff:

آپ کا چھوٹا بھائی: بےباک
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم جناب بے باک جی
سدا خوش رہیں آمین
اردو محفل پر اتنے بے باک لطیفے سے تحریر کی شروعات ۔
ماشااللہ
امید ہے اب آپ کی بے باک تحریریں اردو محفل پر بھی پڑھنے کو ملیں گی
اللہ سدا اپنی رحمتوں سے نوازے آپ کو آمین
نایاب
 

خوشی

محفلین
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہا
ہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہا
ہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہا
ہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہا
ہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہا
ہہہہہہہہہہہہہہہہہا
ہہہہہہہہہہہہا
ہہہہہہہہہہا
ہہہہہہہہا
ہہہہہہا
ہہہہا
ہہہا
ہہا
ہا
 

زین

لائبریرین
:laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh:

بہت ہی زبردستتتتتتتتتتتتتتتتت


اور ہا یہ بے باک آج 2006 کے بعد اچانک یہ لطیفہ لیکر کہاں سے حاضر ہوا؟


خوش آمدید بھائی کتنے سالوں بعد چکر لگایا ہے ۔
 

بےباک

محفلین
شکریہ سب دوستوں کا،
میرا استقبال یوں کیا گیا ہے جیسے جیل سے رہا ہونے والے کسی لیڈر کا،
آپ سب کا مخلص: بےباک
 

ظفری

لائبریرین
شکریہ سب دوستوں کا،
میرا استقبال یوں کیا گیا ہے جیسے جیل سے رہا ہونے والے کسی لیڈر کا،
آپ سب کا مخلص: بےباک

نہیں بے باک جی ۔۔۔ آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے ۔ آپ کا یہ استقبال آپ کے صحت یاب ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے ۔ اور دوسری بات یہ کہ اب آپ کے پاس صحتیابی کا " سرٹیفیکٹ " بھی ہے ۔ ;)
 
Top