تعارف سلیمان جاذب کی محفل میں آمد

مغزل

محفلین
محمود بھائی کی خدمات حاصل کرتے ہیں۔

اس سے پہلے بھی محفل پر ایک مشاعرہ ہو چکا ہے۔

میرے بھائی مجھ غریب کو کیوں گھسیٹتے ہیں ۔۔ بزرگ ہیں ناں یہاں۔
ان کی جو رائے وہ ہمارے لیے حکم ، ویسے میں نے اتنے طرحی کلام کہے کہ
اب جی متلانے لگا ہے ۔۔ طرح کا نام سن کر ۔۔ ہاں یہ اوربات کہ مصرع
کی للک میں آکر کہہ بھی جاؤں۔ وارث اور الف عین صاحبان سے رجوع
کرتے ہیں ۔۔ نوید صادق اور فاتح صاحبان بھی ہمارے بزرگ ہیں۔
آپ کیا کہتے ہیں ؟؟
 

مغزل

محفلین
دو ایک غزلیں فورم پر موجود ہیں ۔۔ میں ربط تلاش کرتا ہوں۔
اور پیش کردوں گا۔۔’’یا اخی الشمشاد ، مددی ‘‘
 

الف عین

لائبریرین
طرحی مشاعرے کا سلسلہ میں نے فراز کی یاد میں شروع کیا تھا، لیکن بہت انتظار کے بعد بھی محفل کے اسٹیبلشڈ شعراء کوئی سامنے نہیں آیا۔۔ (اگر مجھےان میں شامل کیا جائے تو میرا استثناء)۔ محض مبتدی ہی سامنے آئے۔
لیکن بھائی یہ سلیمان جاذب کا موضوع ہے۔ سلیمان۔۔ آپ کی توجہ اڑانوں کا ہرا موسم کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔ وہاں تبصرے کے موضوع پر آ جائیں۔
 
اڑانوں کا ہرا موسم محترم اسلام عزمی کی شاعری کی کتاب ہے جو میرے پاس تھی وہ میں نے آُ کو بھیجی ہے
اس کے ساتھ ان کا ایک ناول بھی تھا دکھ دان

اب مجھے کیا کرنا ہو گا؟
 

الف عین

لائبریرین
وہی پیغام یہاں پوسٹ کر دیتا ہوں۔
"اڑانوں کا ہرا موسم‘ میں دو اغلاط ہیں، ( ویسے تو بے شمار ہیں لیکن ان کو میں نے سدھار لیا ہے، عموما ان کو اغلاط نہیں مانا جاتا، جیسے اڑان‘ کو "ا ڑان‘ لکھنا۔۔ یعنی اڑان کو دو الفاط بنا کر الف اور ڑ کے درمیان دو تین سپیس دینا، کچھ الفاظ ملا کر لکھا، جیسے’ آکر
‘ کو ایک لفظ بنا کر درمیان میں سپیس نہ دینا۔۔ اگر چہ پڑھنے والوں کو سمجھ میں آ جائے، لیکن کوئی اس بنیاد پر سمیل چیک کا انجن بنا کر یہ الفاظ اردو لغت میں شامل کر دے تو مشکل ہے۔۔ بندہ کیوں کہ اردو کمپیوٹنگ سے بھی منسلک ہے اس لئے اس کا بھی خیال رکھتا ہے۔
ہر قدم اک رہنا اس شہر میں
جینا مشکل ہو گیا اس شہر میں

اس شعر میں کچھ چھوٹ گیا ہے. پہلے مصرعے میں


یہ جو حسرت گہہ دل ہے ، عجب ہے
یہاں پر رات ہے نہ کوئی دن ہے

کسی تقدیر گر کی ہے یہ بستی
جسے بھی دیکھئے وہ با اَدب ہے

اس میں مطلع میں قافیہ گڑبڑ ہے. قافیہ وہی ہے جو دوسرے مصرعے میں ہے. ادب، عجب
ًًٍٍ
 
اڑان والی غلطی کتابت کی ہے جیسے آپ نے الفاظ کو الفاط لکھا ہے
"اغلاط نہیں مانا جاتا، جیسے اڑان‘ کو "ا ڑان‘ لکھنا۔۔ یعنی اڑان کو دو الفاط بنا کر الف اور ڑ کے درمیان دو تین سپیس "

باقی رہے دو اشعار تو وہ یہ ہیں

ہر قدم اک رہنما اس شہر میں
جینا مشکل ہو گیا اس شہر میں؎

دوسرا ہے

یہ جو حسرت گہہ دل ہے ، عجب ہے
یہاں پردن کوئی نہ کوئی شب ہے

اس کے علاوہ کوئی اور پرابلم ہو تو بتائیے گا
 

الف عین

لائبریرین
آج کر لیتا ہوں بھائی، کیا رات بھر جاگ کر کرتا رہوں۔۔۔ اطلاعاً عرض ہے کہ حال مقیم امریکہ میں ہوں۔
ایک لفظ کو توڑ دنیا اور دو الفاظ کے درمیان جگہ نہ چھوڑنا بہت فاش غلطی ہے کمپیوٹنگ کے حساب سے، کیوں کہ الفاظ کی فہرست کو جمع کرنے کے لئے اسی قسم کی کتابوں اور تحریروں سے لغت بنائی جاتی ہے جس کا مجھے خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔
کیا اس کو ایک لفظ مانا جا سکتا ہے۔ ’آتےجاتےکرلینا‘
میرےمرجانےکےبعد"
درمان میں کہیں کوئی سپیس نہیں ہے۔ جب فرصت ملتی ہے اس لغت کو بھی لے کر بیٹھتا ہوں جو میں نے ورڈ میں لگا رکھی ہے۔
 
Top