سلسہ وار کتب

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم


سلسہ وار کتب کے لئے پروفیشنل انداز میں کام کرنے والی ٹیم کی تشکیل

اس حوالے سے گفتگو اب تک ہوتی رہی ہے ۔ اور کچھ امکانات اور خدشات کا اظہار بھی ہوتا رہا ہے۔ اس پس منظر میں ہماری ساتھی مہوش علی بھی اپنے بیش قیمت خیالات پیش کر چکی ہیں۔ سلسلہ وار کتب کو برقیانے میں انفرادی اور اجتماعی دونوں سطح پر کام کیا جاسکتا ہے ۔ البتہ ایسی کتب کی برقیائی تکمیل میں ہمیں کئی ایک زاویوں کو پیشِ نظر رکھنا ہوگا۔ مثال کے طور پر وقت ۔ اول الذکر(انفرادی) صورت میں وقت کو محدود کرنا بظاہر اگر ناممکن نہیں تو مشکل ضرور دکھائی دیتا ہے ۔ مؤخرالذکر(اجتماعی) صورت میں بھی کتب کی برقیائی تکمیل میں وقت کی اہمیت برقرار رہے گی۔ وقت کے علاوہ بھی کچھ اور عناصر ہیں جو کتب کو سلسلہ وار برقیانے میں ضروری ہیں۔ ایسے ہی تمام نظریاتی امکانات کو عملی طور پر جانچنے کے لئے بہتر راستہ یہ ہے کہ ہم تجرباتی طور پر ان کا جائزہ لیں ۔ لائبریری میں انفرادی سطح پر اس کی ابتداء ہو چکی ہے اور اس کی ایک مثال لائبریری رُکن اور ساتھی شمیل قُریشی کا نام ہمارے سامنے ہے۔

اجتماعی سطح پر بھی دو جلدوں کو برقیانے کا تجربہ کیا جاچکا ہے ۔ اور اب وقت ہے کہ ہم متعدد جلدوں پر مشتمل کتب کی جانب پیش قدمی کریں ۔

اس وقت دائرہ معارفِ اسلامی انسائکلو پیڈیا کی پُرکشش تجویز منہاجین صاحب نے پیش کی ہے ۔ اور اس سے پہلے تاریخِ ابنِ خلدون کا نام بھی سامنے آ چکا ہے ۔

میں اگر غلطی پر نہیں ہوں تو محب علوی آپ کے پاس تلخیصِ مقدمہ ابنِ خلدون موجود ہے ۔ اور جاوید اقبال صاحب بھی مقدمہ تاریخِ ابنِ خلدون کی نہایت خوش کُن پیشکش کی خوشخبری سنا چکے ہیں ۔ میں اگر مزید غلطی پر نہیں ہوں تو تاریخِ ابنِ خلدون میرے پاس موجود ہے :)

اب تجویز یہ ہے کہ

اجتماعی سطح پر پروفیشنل انداز میں کام کرنے کے لئے ہمیں کم از کم دو ٹیموں کی ضرورت ہے :

یک جلدی کتاب پر کام کرنے والی ٹیم
سلسلہ وار کتب / متعدد جلدوں پر مشتمل کتب پر کام کرنے والی ٹیم

اس وقت ایک ضخیم کتاب پر کام کرنے کے لئے ٹیم تشکیل کے مراحل سے گذر چکی ہے یا گذر رہی ہے (قیصرانی صاحب اور یا ماوراء آپ تصدیق اور وضاحت کر دیجئے، شکریہ)

سلسلہ وار کتب برقیانے کے لئے پروفیشنل ٹیم تشکیل دینے کے لئے ہمیں کچھ مراحل سے گذرنا ہوگا ۔ اس موقع پر آپ سب سے خصوصی توجہ کی درخواست ہے ۔


پہلا مرحلہ:

آپ تمام محترم اراکین جو سلسلہ وار کتب برقیانے کے لئے تشکیل دی جانے والی ٹیم میں شمولیت میں دلچسپی رکھتے ہوں اپنے نام یہاں پیش کر سکتے ہیں۔


شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

آپ مجھے اس ٹیم میں شامل سمجھیں اگرچہ میں کوئی milestones نہیں سیٹ کر پاؤں گا۔ میرا ارادہ ترجمان القران پر کام جاری رکھنے کا ہے۔ واضح رہے کہ میرے پاس صرف سورہ فاتحہ کی تشریح والا حصہ ہے۔ اس کے علاوہ میں نے ذیل کی کتابوں پر کام کا آغاز کیا تھا:

۔ تذکرہ غوثیہ
۔ یادگار غالب

اس کے علاوہ میرے پاس ایک مختصر سا کتابچہ "سرور کائنات" اردو اور انگریزی دونوں میں ہے۔ یہ پروفیسر کرشنا راؤ کی تحریر ہے۔ میں نے ابھی تک اسے ٹائپ کرنا نہیں شروع کیا لیکن میں مستقبل میں اس پر کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

اگر کوئی دوست بالا کی کتابوں کو برقیانے میں دلچسپی رکھتے ہوں تو بتائیں، میں ان کتابوں کے کچھ حصے سکین کرکے بھیجنے کی کوشش کروں گا۔
 
مزید ایک اور غلطی نہ کریں تو تلخیص مقدمہ ابن خلدون ہماری ایک اور کتابوں کی ذخیرہ اندوزی کی ماہر رکن جویریہ مسعود کے پاس بھی ہے :)

اس لحاظ سے لگتا ہے کہ ابن خلدون کی باری بس آیا ہی چاہتی ہے ۔

میں حاضر ہوں سلسلہ وار کتب کے لیے اور میرا خیال ہے لائبریری کے فعال ارکان ضرور ہوں گے ، آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
 
نبیل نے کہا:
السلام علیکم،

آپ مجھے اس ٹیم میں شامل سمجھیں اگرچہ میں کوئی milestones نہیں سیٹ کر پاؤں گا۔ میرا ارادہ ترجمان القران پر کام جاری رکھنے کا ہے۔ واضح رہے کہ میرے پاس صرف سورہ فاتحہ کی تشریح والا حصہ ہے۔ اس کے علاوہ میں نے ذیل کی کتابوں پر کام کا آغاز کیا تھا:

۔ تذکرہ غوثیہ
۔ یادگار غالب

اس کے علاوہ میرے پاس ایک مختصر سا کتابچہ "سرور کائنات" اردو اور انگریزی دونوں میں ہے۔ یہ پروفیسر کرشنا راؤ کی تحریر ہے۔ میں نے ابھی تک اسے ٹائپ کرنا نہیں شروع کیا لیکن میں مستقبل میں اس پر کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

اگر کوئی دوست بالا کی کتابوں کو برقیانے میں دلچسپی رکھتے ہوں تو بتائیں، میں ان کتابوں کے کچھ حصے سکین کرکے بھیجنے کی کوشش کروں گا۔

نبیل دو شخصیات یہاں کسی بھی کتاب میں شامل ہوں گی تو اس کتاب کے جلد از جلد برقیانے کی امید بہت بڑھ جائے گی ، ایک تم اور دوسرے شگفتہ۔

میں سمجھتا ہوں کہ جن کتابوں میں شمولیت نہ بھی اختیار کرسکیں آپ دونوں ، ان کتابوں کے تبصروں میں ضرور شامل ہوں اور لکھنے والوں کا حوصلہ بڑھائیں۔ کتابیں اگر سکین ہو جائے تو پھر میں سمجھتا ہوں کہ پوری ٹیم اس پر کام کرسکتی ہے ۔

میں نے ایک اکاؤنٹ بنایا ہے جس میں ہم سکین شدہ کتابیں رکھ رہے ہیں۔
[حذف کردہ]

سب ممبران یہاں سے ہی اپنے حصہ کا کام لے کر لکھیں اور پوسٹ کریں گے اب ۔ تم بھی آجاؤ فورا اور کام شروع ہو گیا ساتھ ساتھ کچھ کام تمہاری کتابوں پر بھی ہوتا جائے گا۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ محب، میں نے یہ انفارمیشن نوٹ کر لی ہے اور تمہاری پوسٹ سے حذف کر دی ہے۔ جسے اس انفارمیشن کی ضرورت ہو، اسے ذاتی پیغام میں مطلع کر دو۔

شکریہ
 
ٹھیک ہے حذف کردیا کرو :lol: اپنی منتظمی کا کوئی موقع جانے نہ دینا۔

اچھا ایک کام اور کر لو علی پور کے ایلی پر اپنی شرکت مبارک کا اعلان بھی کردو :)
 

الف عین

لائبریرین
نبیل، مجھے کچھ فنڈ حاصل ہو گئے ہیں دینی کتب کے لئے۔ اور میری فہرست میں فی الوقت تفہیم القرآن اور ترجمان القرآن ہیں۔ ان کو کمرشیل بنیاد پر ٹائپ کروانے کا ارادہ ہے۔ کل ہی حیدر آباد سے لوٹا ہوں اور آج ان صاحب سے ربط نہیں ہو سکا جنھوں نے ٹائپسٹ کے انتظام کا کہا تھا۔ انشاءاللہ ان دونوں کتب کے بعد فنڈ بچا تو دوسری تفاسیر دیکھی جائیں گی۔ ترجمان القرآن میں سورۂ فاتحہ کے بعد سے ہی شروع کروں گا، اور اگر تم تب تک نہ کر سکے تو باقی بھی میں ہی شروع کرا دوں گا پہلی جلد کا باقی ماندہ حصّہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زبردست اعجاز اختر صاحب۔ میری معلومات کے مطابق ترجمان القران کا اصل کام ام الکتاب یعنی سورہ فاتحہ کی تشریح ہی ہے۔

دوسرے ترجمان القران اور تفہیم القران کے حجم میں کافی فرق ہے۔ تفہیم القران کو برقیانے کا کام تو جماعت اسلامی والوں کو کافی پہلے کر لینا چاہیے تھا۔ جمیعت کے اتنے کارکن موجود ہیں، اگر مل کر کام کرتے تو بہت جلد مکمل ہو سکتا تھا۔
 
Top