سفرنامہ از حسن نثار(ناروے)

یہ جٹنا کیا ہوتا ہے بھئی ؟۔اگر ہو سکے تو ایکوریٹلی ڈیفائن کریں۔:)
بھائی جان میرے خیال میں جُٹ گئے کا مطلب مل گئے ۔۔۔۔یا ساتھ ساتھ ۔
ممکن ہے یہ ہندی لفظ ہو ،ہمارے یہاں دیہات میں بولتے ہیں ۔۔۔
میں غلط بھی ہو سکتا ہوں ۔۔
اب چاچو ہی صحیح بتائیں گے۔۔
الف عین چاچو ذرا ادھر آئیے گا ۔۔۔۔
 
عثمان

محفلین
آپ کی بات درست ہے کہ میں نے آٹھ دن میں 12 ممالک دیکھے ہیں۔ کینیڈا میرا ارادہ ہے ایک بار اڑتے اڑتے دیکھوں، پھر بعد میں ہر جگہ کو الگ الگ وقت نکال کر کسی اور موقعے پر دیکھا جائے
یورپ کا کوئی ایسا ملک بتائیں جہاں سیاحت کے معاملے میں زیادہ خرچہ نہ آئے۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
یورپ کا کوئی ایسا ملک بتائیں جہاں سیاحت کے معاملے میں زیادہ خرچہ نہ آئے۔ :)
شمالی اور مغربی یورپ مہنگا ہے نسبتاً، بالٹک ممالک یعنی اسٹونیا، لٹویا اور لتھوانیا بشمول پولینڈ نسبتاً سستے ہیں۔ اس سے مزید نیچے جائیں گے تو ہنگری، رومانیا وغیرہ آ جاتے ہیں۔ پھر اس سے مزید نیچے سلواکیا اور سلوانیا پھر مہنگے ہونے لگ جاتے ہیں۔ اٹلی اور سپین پھر آپ کو مغربی یورپ کے ہی حساب سے پڑیں گے
 
قیصرانی

لائبریرین
کم از کم دو تین گھنٹے کا روڈ ٹرپ۔
ایک دن یا یوں کہہ لیں کہ 24 گھنٹے میں:
میرے خیال میں تو کم از کم 500 کلومیٹر سے لانگ ڈرائیو شروع ہوتی ہے :)
ویسے یہ رعایت آپ لوگوں کو دی ہے، میری لانگ ڈرائیو 1000 کلومیٹر کے لگ بھگ کی ہوتی ہے، یعنی اس سے زیادہ تو ہو سکتی ہے، اس سے کم کو لانگ ڈرائیو کم ہی تسلیم کرتا ہوں۔ ہاں اگر روڈ کنڈیشن بہت بری ہوں، جیسے برفانی طوفان ہے یا موسلادھار بارش، کہ جہاں ڈرائیو کرتے ہوئے زیادہ وقت اور محنت لگے، وہ اس سے کچھ کم بھی ہو سکتی ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
خیر اتنے بھی نہیں۔ آجکل یہاں بھی باقی دنیا کی طرح مالیاتی بحران آیا ہوا ہے۔ اللہ جانے حالات کب بہتر ہوں گے۔
کم از کم ہمیں سکون تو ملا ہوا ہے، یہ بھی ڈر نہیں کہ خدانخواستہ بازار گئے تو پھلجھڑی نہ چھوٹ جائے۔ ناشکری بری بات ہے :)
 
arifkarim

معطل
کم از کم ہمیں سکون تو ملا ہوا ہے، یہ بھی ڈر نہیں کہ خدانخواستہ بازار گئے تو پھلجھڑی نہ چھوٹ جائے۔ ناشکری بری بات ہے :)

لگتا ہے آپ شاید یوکرین، یونان، اسپین وغیرہ ابھی تک نہیں گئے۔ وہاں تقریبا روزانہ پھلجھڑیاں چل رہی ہیں۔
 
عثمان

محفلین
شمالی اور مغربی یورپ مہنگا ہے نسبتاً، بالٹک ممالک یعنی اسٹونیا، لٹویا اور لتھوانیا بشمول پولینڈ نسبتاً سستے ہیں۔ اس سے مزید نیچے جائیں گے تو ہنگری، رومانیا وغیرہ آ جاتے ہیں۔ پھر اس سے مزید نیچے سلواکیا اور سلوانیا پھر مہنگے ہونے لگ جاتے ہیں۔ اٹلی اور سپین پھر آپ کو مغربی یورپ کے ہی حساب سے پڑیں گے
گویا یورپ کی سیر خاطر خواہ خرچے کے بغیر ممکن نہیں۔ ورنہ سابق سوویت یونین کا رخ کریں۔ :)
 
عثمان

محفلین
ایک دن یا یوں کہہ لیں کہ 24 گھنٹے میں:
میرے خیال میں تو کم از کم 500 کلومیٹر سے لانگ ڈرائیو شروع ہوتی ہے :)
ویسے یہ رعایت آپ لوگوں کو دی ہے، میری لانگ ڈرائیو 1000 کلومیٹر کے لگ بھگ کی ہوتی ہے، یعنی اس سے زیادہ تو ہو سکتی ہے، اس سے کم کو لانگ ڈرائیو کم ہی تسلیم کرتا ہوں۔ ہاں اگر روڈ کنڈیشن بہت بری ہوں، جیسے برفانی طوفان ہے یا موسلادھار بارش، کہ جہاں ڈرائیو کرتے ہوئے زیادہ وقت اور محنت لگے، وہ اس سے کچھ کم بھی ہو سکتی ہے
میرا تو خیال تھا کہ ہزار کلومیٹر سے پہلے یورپ ہی ختم ہوجاتا ہوگا۔ :)
 
Rehmat_Bangash

محفلین
اس دھا گے میں حسن نثا ر صاحب کے سفر نامے سے زیادہ بات سفر پر ہو گئی ہے ، ویسے ہم جیسے کرپٹ ملک کے شہریوں کے سامنے جب کوئی کرپشن فری، یا ویلفئر اسٹیٹ کی بات کرتا ہے تو یوں لگتاہے جیسے الف لیلی کی داستان میں سے کوئی قصہ چھیڑ بیٹھا ہو۔ اچھا تو دوستو تم اپنی فردوس بریں کی داستانیں سناو ہم فی الحال "اسلامی جمہوریہ"پر ہی اکتفا کرتے ہیں۔
 
Top