زیتون کا تیل ہی نہیں اس کی خوشبو بھی صحت کیلئے مفید

ماہا عطا

محفلین
لندن … طبی ماہرین کے مطابق نہ صرف زیتون کا تیل بلکہ اس کی خوشبو بھی صحت کیلئے فائدہ مند ہے اور یہ مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق زیتون کے تیل کی خوشبو صحت کیلئے انتہائی مفید ہے جو لوگ ایسی غذا کا استعمال کرتے ہیں جس میں زیتون کے تیل کی خوشبو شامل ہو۔ وہ کم کھانے میں ہی اپنی غذائی ضروریات پوری کر لیتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا وزن بھی نہیں بڑھتا۔ جبکہ زیتون کے استعمال سے بلڈ شوگر بھی کنٹرول میں رہتی ہے۔​
3-30-2013_94571_l.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
زیتون کے تیل سے فشار خون قابو میں رہتا ہے یا نہیں، البتہ یہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں بہت مددگار ہے، جس سے دل کے امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ بہت کم ہو جاتا ہے۔
 

نزرانھ بٹ

محفلین
زیتون کے اور بھی بہت فائدے ہیں۔ یہ بہت بیماریوں کے لئے بہتر ہے۔ شکریہ آپ نے اتنی اچھی شیرنگ کی۔
 

شمشاد

لائبریرین
نذرانہ بٹ اردو محفل میں خوش آمدید۔

چلیں آپ ہی پھر زیتون کے مزید فوائد شریک محفل کر دیں۔
 
Top