زندگی کے مختلف رنگ

حسینی

محفلین
زندگی کے مختلف رنگ

1۔ بچپن کی حسین یادیں!
آپ گھر میں کسی جگہ بھی سو جاتے تهے۔
لیکن
صبح اٹھتےاپنے بیڈ اور اپنے بستر سے ہی تهے۔
خدایا میرے والدین پر رحمت فرما جس طرح انہوں نے بچپن میں میری تربیت کی ہے۔
2۔ ہسپتال میں
دائیں طرف ایک آدمی ہے اور اس کے ہاتھ میں بچے کا برتھ سرٹیفیکیٹ ہے
بائیں طرف ایک آدمی ہے اور اس کے ہاتھ میں والد کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ ہے
ایسا منظر جو پوری زندگی کا خلاصہ ہے۔

3۔ ایک دکان کے دروازے پر
(دکان بند ہے)
کے بجائے لکھا تھا
ہم نماز میں آپ سے پہل کر گئے۔




4۔ جب اس کی چھوٹی سی بچی فوت ہوئی
تو اس نے تبسم کیا، جبکہ اس کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ اور کہا:
آخرت میں , میں جنت کا دروازہ کھٹکاوں گی اور میرے لیے دروازہ کھولا جائے گا
٫٫ یہ صابرین کا اجر ہے٫٫


5۔ غیبت کرنے سے پہلے
اپنی آنکھیں بند کر لو
اور سوچو کہ آپ سرخ مردہ گوشت چبا رہے ہیں
جبکہ اس کے خون دانتوں کے درمیان جمع ہیں
اگر یہ منظر پسند آئے تو خوب غیبت کرلو۔
 
Top