زندگی کا ایک دن: 24 جولائی 2010

آج جب کہ دنیا کی آبادی سات بلین کو تجاؤز کر چکی ہے، اس بڑی خبر کے ساتھ ایک یو ٹیوب اور نیشنل جیوگرافک کے اشتراک سے تیار کی گئی ایک ویڈیو کا اجراء کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں 24 جولائی 2010 کو دنیا کے مختلف گوشوں سے یوٹیوب صارفین نے مجموعی طور پر 4500 گھنٹوں پر محیط ویڈیو فوٹیج ریکارڈ کیے۔ ان کی کاٹ چھانٹ، کمپائلیشن، سیلیکشن، ترتیب غرض کی مکمل ادارت کے بعد اس کو 25 زبانوں (اردو شامل نہیں) میں سب ٹائٹل کے ساتھ یوٹیوب پر مفت مہیا کرایا گیا ہے۔ یہ کمپائل کردہ ویڈیو 1 گھنٹے 35 منٹ کے دورانیئے پر محیط ہے۔

یہ ایک ایسی ڈاکیومنٹری ہے جس میں دنیا کے مختلف ممالک اور معاشروں کے ایک دن کی جھلک ریکارڈ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ تاریخ اور آرکائیونگ میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے یہ ایک بہترین تحفہ ہے۔


لائف ان آ ڈے یوٹیوب چینل۔

گوگل بلاگ پر اس کی اجراء کا اعلان۔
 

شمشاد

لائبریرین
برسبیل تذکرہ، کل فلپائن میں ایک بچی پیدا ہوئی جس کو Seven Billionth Baby کا نام دیا گیا ہے کہ اس کے پیدا ہونے پر دنیا کی آبادی 7 بلین ہو گئی ہے۔
 

arifkarim

معطل
اردو میں نہ سہی ہندی زبان کے کلپس تو شامل کئے تھے انہوں نے۔ ویسے کوئی زیادہ مزیدار ڈاکومنٹری نہیں تھی۔ بعض کٹس تو بہت ہی بور تھے۔
 
Top