روشن خیالی اور میرا پاکستان

رضا

معطل
post-287-1171760445.gif

1-پاکستان کو روشن خیالی کے نام پر کس طرف لیجایا جارہا ہے؟
2-کیا ایسی روشن خیالی ہمیں منظور ہے؟
3-اس مسئلے کا کیا حل ممکن ہے؟
4-کیا یہی وجوہات نہیں تھیں جو ہم سے پچھلی قوموں پر عذاب آیا؟
5-اس کے روکنے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟

؟؟؟؟؟؟؟؟؟
سوالیہ نشان؟؟؟؟ آپکی طرف۔۔۔۔۔ رائے کا اظہار کیجئے۔
 

خرم

محفلین
رضا بھائی یہ نام نہاد روشن خیالی دراصل استعماری طاقتوں کی پرانی شراب نئی بوتل میں‌بند کرکے ہمیں پیش کی جا رہی ہے۔ افسوس اس بات کا نہیں ہے کہ ایسا کیوں کیا جا رہا ہے؟ افسوس اس بات کا ہے کہ اس سب کچھ کو برداشت کیوں‌کیا جا رہا ہے؟ ایک نامعقول انسان نامعقول طریقوں سے ملک کے اقتدار پر قابض ہے اور ہم سب بھیڑ بکریوں کی طرح چپ چاپ اپنا اپنا پیٹ بھرنے کی فکر میں مبتلا ہیں۔ یقیناً ایسی ہی حرکات کی بناء پر گزشتہ اقوام پر عذاب آیا اور اگر خدانخواستہ ہم نے اپنے حالات درست نہ کئے تو ہم پر آنے والے عذاب کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ ویسے عذاب میں گرفتار تو ہم آج بھی ہیں۔ ذرا اپنے آس پاس نظر دوڑائیے، کتنے لوگ آپ کو مطمئن نظر آتے ہیں؟ ہر وقت کا خوف، ہر وقت کا دھڑکا، ہر وقت کا لالچ یہ سب عذاب ہی تو ہے۔ ہم سب ایک دوسرے کا خون چوسنے اور گوشت کھا جانے کی ہوس و حرص میں‌مبتلا ہیں۔ ہل من مزید کی آوازوں کا ایک شور ہے جو چہار سو برپا ہے۔ بھری دنیا میں کوئی ایسا معاشرہ و ملک نہیں‌جو ہمیں عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہو۔ ہمارے عوام کی ہر جگہ تذلیل و تحقیر کی جاتی ہے کیونکہ ہم سب اپنے ہی وطن سے اجنبی ہیں۔ ہر روز کوئی نہ کوئی نیا نشتر چبھو کر دیکھا جاتا ہے کہ مردہ میں کتنی جان باقی ہے۔ اب تو لگتا ہے کہ کفن بھی سلنے دے دیا گیا ہے۔ باقی رہ گیا آپ کا سوال کہ اس حالت سے کیسے نکلا جائے تو بھائی اس کا تو صرف ایک طریقہ ہے۔ ایک بھرپور اور متحد کوشش اپنے حقوق کے لئے اور اس وعدہ کی تکمیل کیلئے جو کہ پاکستان تھا۔ جب تک میں اور آپ اور ہم سب مل کر ایک کوشش نہیں‌کرتے اپنے آپ کو اور اپنے وطن کو ان گیدڑوں اور گدھوں سے نجات دلانے کی تب تک یہ مشقِ ستم نا صرف جاری رہے گی بلکہ اس میں اضافہ ہی ہوگا اس وقت تک جب تک کہ ہم اپنی شناخت اللہ اور رسول صل اللہ علیہ و الہ وسلم سے توڑ کر اوروں‌سے منسوب نہیں کر لیتے۔ نہ یہ معرکہ نیا ہے اور نہ طریقے۔ وہ جو علامہ نے کہا تھا نا کہ “آج پھر کسی کو کسی کا امتحان مقصود ہے“ تو بات تو یہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا میں، آپ اور ہم سب اس امتحان سے گزرنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے تیار ہیں؟
 

پاکستانی

محفلین
نائن الیون کے بعد سے اب تک مسلسل بنیاد پرستی کا لفظ استعمال ہو رہا ہے اور ہماری حکومت روشن خیالی کے چکر میں طرح طرح ہھتکنڈے اور اقدامات کر رہی ہے، ناسمجھ بنیاد پرستی کی اصطلاح استعمال کرتے ہوئے یہ بھول جانتے ہیں کہ مسلمان تو ہوتا ہی بنیاد پرست ہے۔ اس کے علاوہ جو کچھ ہوتے ہیں، وہ منافق کہلاتے ہیں۔


بنیاد پرست
 
Top