روس کے شہر بارناول میں بلی میئر کیلئے نامزد

arifkarim

معطل
روس کے شہر بارناول میں بلی میئر کیلئے نامزد
download%20%282%29.jpg


ماسکو: روس کے شہر بارناول میں کرپٹ سیاستدانوں سے تنگ شہریوں نے بلی کو میئر کیلئے نامزد کر دیا، بلی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ روسی دارالحکومت ماسکو کے مشرق میں واقع شہر بارناول میں میئر کا انتخاب اگلے ہفتے ہو گا، جس کے لیے شہریوں میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ کرپٹ سیاستدانوں سے تنگ شہریوں نے اس بار ایک بلی کو سیاست کے میدان میں اتار دیا ہے اور انہیں توقع ہے کہ شیر کی خالہ گھر کے چوہوں کی طرح سیاسی چوروں کا بھی صفایا کر سکے گی۔ روسی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر دیگر 6 امیدواروں کے مقابلے میں بلی کو زیادہ پسند کیا جا رہا ہے، نئے میئر کا انتخاب سٹی کونسل اور گورنر پر مشتمل کمیشن اگلے ہفتے کرے گا۔ میئر کے انتخاب سے متعلق ایک غیر رسمی آن لائن پولنگ میں شہریوں سے لی گئی رائے کے دوران بلی نے 90 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔

ماخذ
 

سید ذیشان

محفلین
ہم نے شیر کو وزیر اعظم بنا دیا ہے، وہ بلی کومیئر بنا دیں گے تو کون سی بڑی بات ہو گی۔ میئر صاحبہ سارا دن میاؤں میاؤں کرے گی۔​
 

arifkarim

معطل
ادھر اسویڈن میں اگر ووٹررز کو انتخابی امیدوار پسند نہ ہوں تو وہ کارٹون جیسے ڈونلڈ ڈک کو ووٹ ڈال آتے ہیں احتجاجاًُ
 
Top