سید عاطف علی

لائبریرین

الف نظامی

لائبریرین
ایک ڈکٹیٹر پرویز مشرف فسکل ریسپانسیبیلیٹی اینڈ ڈیٹ لمیٹیشن ایکٹ بنا کر گیا تھا کہ قرض اور جی ڈی پی کی شرح ساٹھ فیصد سے زائد نہ ہوگی لیکن بعد میں آنے والوں نے قرضہ لینا نہ چھوڑا۔

عمران خان نے آئی ایم ایف کے کہنے پر رضا باقر کو گورنر لگایا اور اسٹیٹ بینک کو خود مختار بنایا جس نے فکسڈ ایکسچینج ریٹ ختم کیا اور فلوٹنگ ایکسچینج ریٹ کا نظام رائج کیا یوں فلوٹنگ ایکسچینج ریٹ نے مارکیٹ فورسز اور بیرونی طاقتوں کو معاشی دہشت گردی کے مواقع فراہم کیے۔ قرضہ جو ڈالروں میں دینا تھا اس کا حجم پاکستانی روپوں میں بڑھ گیا۔

کنڑولڈ اکانومی کے لیے چین کا نظام دیکھیے وہاں کرنسی ایکسچینج صرف بینک کے ذریعے ہوتا ہے۔

عمران خان کو ہٹا کر پنجابی وزیر اعظم لگایا گیا تا کہ تمام خرابیوں کا ذمہ دار پنجاب اور پنجابی وزیر اعظم ہو۔ باقی سب اقتدار سے فائدہ اٹھائیں لیکن طعن و تشنیع کے لیے سب پنجاب اور پنجابی کو برا کہیں۔ دوسری طرف عمران خان نے بھی پشتون قوم پرستی کو ہوا دی۔
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
عمران خان کو ہٹا کر پنجابی وزیر اعظم لگایا گیا

یہ پنجابی وزیرِ اعظم پہلی بار تو لگایا نہیں گیا۔ اور پھر اُن سے بھی پوچھیے کہ کیا اُنہیں زبردستی وزیرِ اعظم بنایا گیا ہے یا اُنہیں خود اس کی بڑی چاہ تھی۔ اور یہ کہ وزیرِ اعظم کو لسانی یا صوبائی شناخت دینا کیا ضروری ہے، ہیں تو سب پاکستانی، کرتوت تو سب کے ہی ایک جیسے ہیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
یہ پنجابی وزیرِ اعظم پہلی بار تو لگایا نہیں گیا۔ اور پھر اُن سے بھی پوچھیے کہ کیا اُنہیں زبردستی وزیرِ اعظم بنایا گیا ہے یا اُنہیں خود اس کی بڑی چاہ تھی۔
آپ عمران خان سے پوچھیے کہ انہیں کیا چاہ تھی جو فوج سے سیاسی امداد لی تھی؟

ور یہ کہ وزیرِ اعظم کو لسانی یا صوبائی شناخت دینا کیا ضروری ہے، ہیں تو سب پاکستانی، کرتوت تو سب کے ہی ایک جیسے ہیں۔
پنجاب کو سب اپنے سیاسی فائدے کے لیے مطعون کرتے ہیں۔

عمران خان نے رضا باقر کو گورنر لگایا اور اسٹیٹ بینک کو خود مختار بنایا جس نے فکسڈ ایکسچینج ریٹ ختم کیا اور فلوٹنگ ایکسچینج ریٹ کا نظام رائج کیا یوں فلوٹنگ ایکسچینج ریٹ نے مارکیٹ فورسز اور بیرونی طاقتوں کو معاشی دہشت گردی کے مواقع فراہم کیے۔ قرضہ جو ڈالروں میں دینا تھا اس کا حجم پاکستانی روپوں میں بڑھ گیا۔
یہ دوسرا پیرا گراف ٹیکنیکل امور سے متعلق ہے جو monitory economics کے مضمون سے متعلق ہے۔ عموما یہ مضمون اکنامکس کے طلبا بھی نہیں پڑھتے۔
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
سیاست میں جو عوام کو بذریعہ میڈیا نظر آتا ہے اس میں اور اصل صورت حال میں کافی فرق ہوتا ہے۔ اور ہم میڈیا کے قائم کردہ تاثر پر ہی آپس میں دست و گریباں رہتے ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ دوسرا پیرا گراف ٹیکنیکل امور سے متعلق ہے جو monitory economics کے مضمون سے متعلق ہے۔ عموما یہ مضمون اکنامکس کے طلبا بھی نہیں پڑھتے۔

فکسڈ اور فلوئڈ ایکسچین ریٹ کا معاملہ تو ثانوی ہے۔ جب اربابِ اختیار اپنے اللے تللے کم نہیں کریں گے اور مستقل بنیاد پر قرضہ لے کر عیاشیاں کرتے رہیں گے تو حال یہ ہونا تھا جو ہوا ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
فکسڈ اور فلوئڈ ایکسچین ریٹ کا معاملہ تو ثانوی ہے۔ جب اربابِ اختیار اپنے اللے تللے کم نہیں کریں گے اور مستقل بنیاد پر قرضہ لے کر عیاشیاں کرتے رہیں گے تو حال یہ ہونا تھا جو ہوا ہے۔
دونوں امور اہم ہیں لیکن ایکسچینج ریٹ کے نظام کا ہمارے قرض کے حجم پر براہ راست اثر پڑتا ہے اس کو مارکیٹ فورسز پر چھوڑا نہیں جا سکتا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ویسے یہ لڑی سیاست کے زمرے میں نہیں ہے۔

اس سیاسی گفتگو کو یہاں طول دینا مناسب نہیں ہے۔
جی یہاں پہلے سے سیاسی گفتگو کے جواب میں ریکارڈ درست کرنا ضروری ہے۔ آپ سیاسی گفتگو یہاں نہ کیجیے ہم بھی نہیں کریں گے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ویسے میں نہیں سمجھا کہ آپ نے کون سے ریکارڈ کی درستی کی کوشش کی ہے۔

بنیادی وجہ یہ ہے :

متعلقہ:
ویسے یہ لڑی سیاست کے زمرے میں نہیں ہے۔
اس سیاسی گفتگو کو یہاں طول دینا مناسب نہیں ہے۔
 
Top