رضی اللہ عنہ

جہانزیب

محفلین
radiallahfi9.gif
 

مہوش علی

لائبریرین
یونیکوڈ؛ 0613 ، لیکن یہاں پر صرف مخفف ظاہر ہوتا ہے۔

دو چیزیں ہیں:

۔ پہلا "رضی اللہ عنہ" کا مخفف جس کی یونیکوڈ ویلیو 0613 ہے جیسا عارف برادر نے لکھا ہے۔

۔ دوسرا نفیس نستعلیق میں ایک لگیچر ہے جو کہ مکمل "رضی اللہ عنہ" ہے۔

اب مسئلہ یہ ہے کہ مجھے خود صحیح علم نہیں کہ یہ لگیچر کیسے نفیس نستعلیق میں ظاہر ہو گا۔
عموما ہوتا یہ ہے کہ اگر ہم لفظ "اللہ" لکھیں تو نفیس نستعلیق میں خود بخود لفظ اللہ کا لگیچر ظاہر ہو جاتا ہے جو کہ فونٹ کے اللہ سے زیادہ خوبصورت ہے اور اس میں تشدید اور کھڑی زبر بھی خود بخود شامل ہو جاتی ہے۔

اسی طرح اگر ہم نفیس فونٹ میں "نفیس نستعلیق" لکھیں تو اسکا خوبصورت لگیچر ظاہر ہو جاتا ہے۔

اصولی طور پر ہونا یہ چاہیے کہ جب ہم "رضی اللہ عنہ" لکھیں تو خود بخود یہ لگیچر ظاہر ہو جائے، مگر ایسا ہو نہیں پا رہا اور اسکی وجہ مجھے معلوم نہیں۔

ہو سکتا ہے کہ کوئی نفیس نستعلیق کے وولٹ ورک میں جا کر معلوم کرے کہ کیا لکھا جائے کہ یہ لگیچر ظاہر ہو۔
 
Top