رابعہ کیا ہے؟

یوسف-2

محفلین
R4BIA کیا ہے؟
یہ نشان دراصل مصر میں رابعۃ العدویہ کے میدان میں شہید ہوانے والے ہمارے ہزاروں مسلمان بھائیوں اور بہنوںسے اظہار یکجہتی کا نشان ہے اور یہ دہری کامیابی(Dubble Victory)کا نشان بھی ہے، یعنی دنیا میں بھی کامیابی اور آخرت ميں بھي كاميابي۔ عام وکٹری کو دو انگلیوں سے ”وی“ بناکر ظاہر کیا جاتا ہے۔ اس علامت میں چار انگلیوں سے ”ڈبل وی“ بنایاگیا ہے۔ یہ بس ایک علامتی نشان ہے، اور کچھ نہیں۔

R4BIA کا نشان کس نے بنایا؟
یہ نشان ترکی کے صدر طیب اردوعان نے بنایا اور اپیل کی ہے کہ اسے تمام مسلمان رابعۃ العدویہ کے شہیدوں سے اظہار یکجہتی کے لیے استعمال کریں

R4BIA جو بنانے سے آخر کیافائدہ ہوگا؟
نشان یا کوئی علامت اتحاد کو ظاہر کرتی ہے، اس نشان کو بنانے سے دنیاکو پتہ چلے گا کہ مسلمان رابعۃ العدویہ کے ظلم پرایک سوچ رکھتے ہیں

R4BIA کے نشان کو یہ مخصوص نام کیوں دیا گیاہے؟
عربی میں رابعہ چار کو کہتے ہیں، جب اس نشان کو بنایا جاتاہے تو اس میں اپنے ہاتھ کی چار انگلیوں کو بلند کیا جاتاہے، یہاں رابعۃ العدویہ کے میدان کی مناسبت سے رابعہ یعنی چار کے لفظ کو اجاگر کیاگیاہے

R4BIA کا نشان کیسے بنایا جائے؟
یہ بہت آسان ہے، اس نشان کو بنانے کے لیے اپنے انگوٹھے کو ہتھیلی پر رکھ کر ہاتھ کی چارانگلیوں کو بلند کرلیاجائے، سوشل میڈیا پر اس نشان پر مبنی تصاویر کو پھیلایا جائے، اپنی گاڑیوں پر اسٹکر لگائے جائیں R4BIA

کے نشان سے ملتی جلتی کوئی مثال موجود ہے؟
جی ہاں! دوسری جنگ عظیم میں # VSignمتعارف کرایا گیا، وکٹری یا جیت کے اس نشان کو دنیا بھر میں استعمال کیاجاتاہے

?R4BIA کی اسپیلنگ، ہجے اتنی مختلف کیوں ہے! اس میں چار کے ہندسے کا استعمال کیوں
کیا گیاہے؟
اس نشان کا لفظی ترجمہ چار ہے اور اس کے ہجے میں اس 4 کے ہندسے کا استعمال کرکے اس کو ایک تخلیقی رنگ دے کر اس کے معنیٰ کو وسیع کرنے کی کوشش کی گئیہے

R4BIA کو اردواور عربی میں کیسے لکھیں گے ؟
اس کو عربی/ اردو میں رابعہ بھی لکھا جاسکتاہے ، اردو میں چار اس لیے نہیں لکھا جاسکتا کہ اس نشان کے اصل معنیٰ گم ہوجائیں گے، بہتر یہ ہے کہ اس نشان کو اس کی اصل شکل R4BIAمیں ہی لکھا جائے رابعۃ العدویہ میں کیا ہوا تھا؟

مصر میں مسلمان فوجی حکومت کے خلاف احتجاج کررہے تھے، ان کا مطالبہ تھا کہ مصر میں اسلام پسند معزول صدر محمد مرسی کو بحال کیا جائے، رابعۃ العدویہ ایک میدان تھا جہاں دوماہ سے لاکھوں مسلمان خیمہ زن تھے،14 اگست 2013 کو جنرل سیسی کی فوج نے ان نہتے مسلمانوں پر بلڈوزر چڑھادہیے، ان کو ٹینکوں کے نیچے کچل دیا، خواتین، بچوں سمیت ہزاروں مسلمان شہید ہوگئے...
 
بدقسمتی سے میں اس سے متفق نہیں ہون
کسی سے اظہار یکجہتی کے لیے مسلمانوں کا طریقہ نہیں ہے۔
دراصل یہ طریقہ صرف ایک ہجوم میں موجود جذبات کو پنکچر کرنے کا طریقہ ہے
درست طریقہ یہ ہے انسان اپنے حالت پرنظر کرے اور اسکی درستگی کا سامان کرے
 
اس بات کو سمجھنے میں دشواری ہو رہی ہے اگر کچھ وضاحت ہو سکے؟؟؟

مثلا وکٹری وی کا نشان
میری یادداشت کے مطابق یہ دوسری جنگ عظیم میں ہارتی ہوئی برطانوی قوم کےلیڈر نے قوم کے مایوس کن جذبات کو پنکچر کرنے کے لیے بنایا تھا۔ یعنی قوم ہاررہی تھی اور اس کے پاس کوئی ایسامثبت اشارہ نہیں تھا جو ان کی ہار کی سوچ کو جیت کی طر ف سہار دے۔ لہذا ایک اچھا قد م تھا کہ ایک ایسا نشان بنایاجائے جو قوم کی مایوسی کو امید میں بدل دے۔

مسلم اپنی امید اللہ سے لگاتا ہے ۔ وہ ہر کڑے وقت میں جب مایوسی طاری ہونے والی ہوتی ہے اپنے حالات پر نگاہ کرتا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ جو بھی برے حالات ہیں وہ میرے اعمال کا نتیجہ ہیں۔ فورا اپنے حالات سے رجوع کرتا ہے یعنی توبہ کرتا ہے اور اللہ سے رحم کاطالب ہوتا ہے اور نئے سرے سے جدوجہد کرتا ہے۔ اس کو اس قسم کے فضول اشاروں کی ضرورت نہیں۔
 
اس بات کو سمجھنے میں دشواری ہو رہی ہے اگر کچھ وضاحت ہو سکے؟؟؟

یہی نہیں بلکہ اس مخصوص کیس میں ترکی کے صدرکی ذمہ داری اس سے کہیں بڑھ کرتھی کہ ایک نشان بنادے اور اس کو پروپگیٹ کرے۔ اس طرح سے ترکی کا یہ صدر اسلامی دنیا میں اپنا امیج بھی اچھا کرلیے گا اور کچھ کرنا بھی نہیں پڑےگا۔ یہ ایک سیاسی ہتھکنڈہ ہے

عام آدمی جس کو اپنی حالت درست کرنی چاہیے توبہ کرنی چاہیے اور طریق جہد میں بہتری لانی چاہیے۔ اب صرف اپنی پروفائل میں یہ بےوقوفانہ اشارہ لگاکر مظلوم کے ساتھ ہونےکی تسلی دے لے گا اور پھر وہی کام شروع کردے گا جس کی وجہ سے یہ حالات ہوئے

ویسے یہ دو وکٹری نہیں بلکہ تین بنتی ہیں اس اشارےمیں
 
محمداحمد

لائبریرین
ربیعہ کا نشام جس کثرت سے استعمال کیا گیا، اسکا فائدہ یہ ہوا، یہ بہت سے لوگ جن کی توجہ اس طرف نہیں تھی وہ پوچھنے پر مجبور ہوگئے کہ یہ کیا ہے، جب انکو بتایاجاتا ہے تو پھر وہ بھی تاسف کا اظہار کرتے ہیں اور امریکہ اسرائیلی و یورپی پالیستی کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہیں، تو جن احباب نے ابھی تک اس لوگو کو نہیں اپنایا بوجہ ان سے بھی گزارش ہے کہ وہ اپنی پروفائل پکچر کے طور پر اس نشان کو لگا کر مصری بھائیوں کے ساتھ احتجاج میں شامل ہو جاویں، یہ کم سے کم ہوگا

اقتباس از فیس بک @ افتخار راجہ
 
آصف اثر

معطل
یہی نہیں بلکہ اس مخصوص کیس میں ترکی کے صدرکی ذمہ داری اس سے کہیں بڑھ کرتھی کہ ایک نشان بنادے اور اس کو پروپگیٹ کرے۔ اس طرح سے ترکی کا یہ صدر اسلامی دنیا میں اپنا امیج بھی اچھا کرلیے گا اور کچھ کرنا بھی نہیں پڑےگا۔ یہ ایک سیاسی ہتھکنڈہ ہے
میرے خیال میں ترکی کا صدر واحد شخصیت ہے جن کو تقریبا تمام مسلمان اسلامی (نام نہاد) جمہوری ممالک کے صدور سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔ ایچ اے خان بھائی آپ ذرا سوچیں ایسا نہیں؟جب کہ دوسرے اسلامی ممالک کے صدور و وزراءاعظم کے برعکس انہوں نے عرب مسلمانوں کی سب سے زیادہ مالی ، جانی، اور قولی مدد کی ہے۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
خان صاحب ایک دفعہ گوگل امیج پر صرف R4 لکھ کر تو دیکھیں۔ پورا R4bia لکھنے کی بھی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
 
میرے خیال میں ترکی کا صدر واحد شخصیت ہے جن کو تقریبا تمام مسلمان اسلامی (نام نہاد) جمہوری ممالک کے صدور سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔ ایچ اے خان بھائی آپ ذرا سوچیں ایسا نہیں؟جب کہ دوسرے اسلامی ممالک کے صدور و وزراءاعظم کے برعکس انہوں نے عرب مسلمانوں کی سب سے زیادہ مالی ، جانی، اور قولی مدد کی ہے۔۔۔

یہ سب ترکوں کی عیار سیاست ہے
 
عاطف بٹ

محفلین
R4BIA کیا ہے؟
R4BIA کا نشان کس نے بنایا؟
یہ نشان ترکی کے صدر طیب اردوعان نے بنایا اور اپیل کی ہے کہ اسے تمام مسلمان رابعۃ العدویہ کے شہیدوں سے اظہار یکجہتی کے لیے استعمال کریں
رجب طیب اردوغان ترکی کے وزیراعظم ہیں۔ ترکی کے صدر عبداللہ گل ہیں۔
 
عاطف بٹ

محفلین
944796_231628736989245_979440360_n.jpg
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بدقسمتی سے میں اس سے متفق نہیں ہون
کسی سے اظہار یکجہتی کے لیے مسلمانوں کا طریقہ نہیں ہے۔
دراصل یہ طریقہ صرف ایک ہجوم میں موجود جذبات کو پنکچر کرنے کا طریقہ ہے
درست طریقہ یہ ہے انسان اپنے حالت پرنظر کرے اور اسکی درستگی کا سامان کرے
اس سے پہلے ایک خاص قسم کا رومال سر پر باندھنا مجاہدین کے عالمی رابطے کے مظہر کے طور پر مستعمل رہ چکا ہے ۔لیکن یہ اور بات ہے کہ جب وحدت ہی پارہ پارہ ہو تو یہ شکستہ مظاہر اپنی تاثیر کھو دیتے ہیں ۔۔۔شاید انہیں مکمل طور پہ بے مقصد نہیں کہا جانا طاہیے۔
 
میری رائے میں تو ترکی ہی ایک ایسا ملک ہے جو عیار سیاست نہیں کرتا۔

یہ اپ کی غلط فہمی ہے
تری ناٹو کا ایک طرح کا ممبر ہے یا کم ازکم الائیڈ ہے۔ ہر قسم کے جاسوسی کے اپریشن میں جو عراق، عرب اور ایران میں ہوتا ہے میں ملوث ہے۔ اکثر لاجسٹک سپورٹ کرتا ہے۔ خود اس کے ہاتھ کرد مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں ۔ اس کے علاوہ یہ اسرائیل کا "دوست" ملک ہے۔ اسرائیل اور ترکی کے درمیان تجارت کا حجم بہت زیادہ ہے۔ میرے خیال میں جتنی چالاکی ترکی کرتا ہے کوئی دوسرا ملک مشکل سے ہی کرے۔ یہ ملک مسلمانوں کے دشمنوں یعنی اسرائیل کا بہترین دوست ہونے کے باوجو د اپنے اچھے امیج سازی کے لیے بہت اقدامات کرتا ہے
 
میرے خیال میں ترکی کا صدر واحد شخصیت ہے جن کو تقریبا تمام مسلمان اسلامی (نام نہاد) جمہوری ممالک کے صدور سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔ ایچ اے خان بھائی آپ ذرا سوچیں ایسا نہیں؟جب کہ دوسرے اسلامی ممالک کے صدور و وزراءاعظم کے برعکس انہوں نے عرب مسلمانوں کی سب سے زیادہ مالی ، جانی، اور قولی مدد کی ہے۔۔۔

ترکی کا موجودہ صدر کچھ غنیمت ہے مگر اپ شاید ترکوں سے ملے نہیں ہیں یا ترکی کا دورہ نہیں کیا ہے۔ اپ ترکوں کو قریب سے دیکھیں تو اندازہ ہوگا کہ یہ قوم بے حد مغرور ہے۔ میر اخیال ہے قوم پرستی میں ترک قوم کا کوئی ثانی نہیں۔ انتہائی تند خو ہے۔ قوم پرستی میں اتنی زیادہ ہے کہ عربی رسم الخط ترک کردیا ۔ ایک عرصہ تک ترکی میں عربی زبان میں اذان پر پابندی رہی ہے۔ اکثر ترکیوں کو عربی پڑھنی نہیں اتی۔ اگر ان کا تعلق شہروں سے ہے تو عربی جاننے کی کوئی امید نہیں ۔ البتہ گاوں کے لوگ قران عربی میں پڑھ سکتے ہیں

ترک عرب دشمن ہیں۔ ایک بڑی تعداد سیکولر لامذہب ہے۔ اور جو مذہب سے تعلق رکھتے ہیں وہ مذہب کی تعلیمات کو اپنی نظر سے توڑ مروڑتے ہیں۔ ان کی نئی نسل اخلاق باختہ ہے۔

البتہ موجودہ صدر اور وزیر اعظم کچھ بہتر ہیں۔ مگر پھر بھی ان کا طریقہ کار یہ ہی ہے کہ بجائے عمل کے صرف امیج سازی کی جائے۔ ترکی نے مصر کے موجودہ حالات میں کچھ خاص مدد نہیں کی ہے نہ ہی اپنے تعلقات امریکہ سے کشید ہ کیے ہیں نہ اسرائیل سے۔ یہ کیسا ملک ہے جو مسلمانوں کے دشمنوں سے قریبی تعلقات بھی بحال رکھتا ہے اور یہودیوں جیسے نشانات کے ذریعہ مسلمانوں کو گمراہ بھی کرتا ہے
 
Top