دنیا کے گرم ترین خطے

عزیزامین

محفلین
سلام میں ایک نیا اور دلچسپ موضوع شروع کررھا ھوں امید ھے پسند آے گا جس میں دنیا کے گرم ترین مقامات شہر ،ممالک براعظم وغیرہ کے بارے میں معلومات شئر کریں مجھے تو سبی اور عرب ممالک کا ھی پتہ ھے شکریہ خدا حافظ
 

شمشاد

لائبریرین
عرب ممالک کا موسم گرمیوں میں واقعی بہت گرم ہوتا ہے۔ لیکن پورے ملک میں نہیں۔ اب سعودی عرب میں آجکل جہاں 50 کے قریب درجہ حرارت ہے وہاں اسی ملک کے بعض شہروں مثلاً ابھاء، خمیش مشیط، تبوک، عرعر وغیرہ میں موسم خاصا سرد ہے۔
 

عزیزامین

محفلین
شکریہ جناب میرے نالج میں بہت اضافہ ھوا پر آپ نے تو کسی گرم مقا مک نشان دھی کی ھی نھیں وجہ ؟
 

ابوشامل

محفلین
عزیز! دنیا میں تقریباً تمام صحرائی علاقے گرم خطے شمار ہوتے ہیں۔ گرم خطوں کا شمار اوسط درجۂ حرارت زیادہ سے زیادہ ہونے سے ہوتا ہے لیکن میں آپ کو ریکارڈ درجۂ حرارت کے لحاظ سے چند علاقوں کے نام بتا دیتا ہوں۔
اب تک سب سے زیادہ درجۂ حرارت لیبیا میں صحرائے اعظم میں واقع ایک مقام عزیزیہ پر ریکارڈ کیا گیا ہے جو 13 ستمبر 1922ء کو 58 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
علاوہ ازیںی امریکی ریاست کیلیفورنیا کی Death Valley بھی انتہائی گرم مقام ہے جہاں 10 جولائی 1913ء کو درجۂ حرارت 56 اعشاریہ 7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ یہ براعظم شمالی امریکہ کا گرم ترین مقام ہے
یورپ میں اسپین اور پرتگال کے کچھ علاقے بہت گرم ہیں جہاں درجۂ حرارت 50 ڈگری سے زائد بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایشیا میں عرب ممالک کے علاوہ پاکستان اور ہندوستان کے چند میدانی و صحرائے علاقے بہت گرم ہیں۔
آسٹریلیا میں sandy desert کا علاقہ گرم ہے اور آسٹریلیا کا بہت بڑا حصہ کیونکہ صحراؤں پر مشتمل ہے اس لیے یہاں بہت سارے علاقے گرم ہے۔
 

عزیزامین

محفلین
سپین کس جگہ کی بات کر رھے ھیں وضاحت او ر اوسظ درجہ حرارت بھی بتا دیں چاھوں گا ویسے یہ انتہائی معلو مات تحریر ھے شکریہ خدا حافظ
 

عزیزامین

محفلین
ابو شامل جی وھاں کی زراعت اور وائلڈ لائف اور رہن سہن پر بھی روشنی ڈالیں شکریہ خدا حافظ
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ جناب میرے نالج میں بہت اضافہ ھوا پر آپ نے تو کسی گرم مقا مک نشان دھی کی ھی نھیں وجہ ؟

میں نے اپنے پیغام میں سعودی عرب کا نام لکھا تھا، اب آپ کا پیغام دیکھ کر مجھے شک سا ہونے لگا ہے کہ سعودی عرب ملک بھی ہے کہ نہیں۔
 

ابوشامل

محفلین
اسپین میں زیریں علاقے خصوصاً اشبیلیہ گرم شہر ہے اور پرتگال میں ہی یورپ کی تاریخ کا گرم ترین درجۂ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ (یہاں دیکھیے 4 اگست میں)
 

عزیزامین

محفلین
ابو شامل جی آپ سے مل کر بہت خوشی ھوئی میں آپکی اس جواب پر آپ کو مبارک باد پیش کرتا ھوں انشااللہ آپ جلدی ھی ایک سئنیر ممبر بنیں گے آمین
 

عزیزامین

محفلین
کیا اشبیلیہ کا موجودہ نام بھی یہی ھے ۔شمشاد جی مزید سینئر ممبر سمجھے بچ کہ ھھھھھھھھھھھا
 
Top