دنیا کا ملبہ ، پاکستانی عوام کے سر پر

ریمنڈ ڈیوس کو جب پکڑا گیا تو پورا امریکہ اس کو بچانے کے لیے میدان میں کود پڑا ۔۔۔۔۔ امریکہ کیسے کمال طریقے سے اس کو بچا کر لے گیا، خون بہا کے بہانے، پاکستان کا دشمن ہی اڑا کر لے گیا۔
کیا ہم میں سے کوئ پاکستانی کسی اور ملک میں کوئ دھنگا فساد کرتا پکڑا جائے تو کیا ، پاکستانی حکومت ہم کو بچانے آتی ہے؟ بلکہ وہ یہاں بیٹھی ہی کہہ دیتی ہے یہ پاکستانی نہیں ہے، افغانی ہے، جعلی ویزے پر باہر گیا ہے۔ یہ تو ان کی بات ہے جو دوسرے ممالک میں چھوٹا موٹا جرم کرتے ہوئے پکڑے جاتے ہیں، تو کہتے ہیں کہ سارے پاکستانی دہشت گرد ہیں۔۔۔۔
کیا امریکی سارے معصوم ہیں؟ جنھوں نے تقریبا آدھی دنیا کو گندا کیا ہوا ہے، کیا اسرائیلی معصوم ہیں جن کے کے ہاتھ معصوم فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہیں، کیا بھارتی سب معصوم ہیں، جہاں آئے دن مذہب کے نام پر سینکڑوں لوگوں کو زندہ جلا دیا جاتا ہے، آئے دن جنسی زیادتی کے کیس ہوتے ہیں، ہر ملک میں جرائم ہوتے ہیں اور ہر ملک کے کچھ باشندوں کی زہنیت تخریبی ہوتی ہے۔
مگر سارا ملبہ ہم پاکستانیوں پہ کیوں گرتا ہے، آپ کو تاریخ یاد ہوگی کہ جب افغانی ، روس کے خلاف جہاد کررہے تھے ، تو پاکستانی آرمی اور امریکہ ان کو سپورٹ کررہا تھا، افغانی مجاہدین، واشنگٹن میں جاکر ان امریکیوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاتے تھے ، ان کو مجاہدین کہا جاتا تھا، آج وہ ہی وقت کے دہشتگرد ہوگئے، جو امریکہ کے خلاف لڑے وہ دہشت گرد ہے، جو روس کے خلاف لڑا وہ مجاہد تھا۔
۔

از: عبدالباسط احسان
 
Top