خیال

زھرا علوی

محفلین
ڈھل گئی شام، رات آ پنہچی
کھل گئی آنکھ چند خوابوں کی،
چاند پہلو میں میرے آ بیٹھا
چاندنی چار سوُ بکھرنے لگی،
خامشی کا فسوں سِمٹنے لگا
تری تصویر بات کرنے لگی ۔۔


زھرا علوی
 
بہت خوب شاعری ہے۔۔۔۔!
محفل میں خوش آمدید محترمہ۔۔۔۔!امید ہے کہ مزید ایسے ہی خوبصورت کلام سے نوازتی رہیں گی۔
 

تعبیر

محفلین
سب سے پہلے تو خوش‌‌آمدید۔ بہت خوب۔ لگتا ہے کہ شمشاد جی کی نظر ابھی نہیں پڑی یہاں :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
میرا شکریہ پہلی پوسٹ کے نیچے شامل ہے۔
میں نے تعارف کے سلسلے کے پیغامات " تعارف " میں نیا دھاگہ کھول کر منتقل کر دیئے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
نظر تو تعبیر آپ کے اور پیغامات پر بھی پڑی، سو کے قریب آپ کے پیغامات ہو گئے لیکن ابھی تک آپ نے اپنے تعارف کا دھاگہ نہیں کھولا، لگتا ہے یہ کام مجھے ہی کرنا پڑے گا۔
 

تعبیر

محفلین
نظر تو تعبیر آپ کے اور پیغامات پر بھی پڑی، سو کے قریب آپ کے پیغامات ہو گئے لیکن ابھی تک آپ نے اپنے تعارف کا دھاگہ نہیں کھولا، لگتا ہے یہ کام مجھے ہی کرنا پڑے گا۔

اب تو میں پرانی ہو گئ ہوں نا سو اب مناسب نہیں لگتا۔ ویسے بھی کوں interested ہوگا؟مجھے اپنے بارے میں بتانا نہٰیں آتا :(
 

نور وجدان

لائبریرین
ڈھل گئی شام، رات آ پنہچی
کھل گئی آنکھ چند خوابوں کی،
چاند پہلو میں میرے آ بیٹھا
چاندنی چار سوُ بکھرنے لگی،
خامشی کا فسوں سِمٹنے لگا
تری تصویر بات کرنے لگی ۔۔


زھرا علوی
واہ ! زبردست۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمال کی شاعری کی
 
Top