خوبصورت لوگ

زبیر مرزا

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
******************
کراچی یونی ورسٹی میں ڈائیزائین اوراسلامک آرٹ سے وابستہ کچھہ افراد سے چند ملاقاتوں میں یہ احساس ہواکہ مثبت اور تعمیری سوچ رکھنے والے یہ لوگ اپنی ذات کو ماحول اور
معاشرے کے لئیے نقصان اورہرطرح کے ضررسے بچانے میں لگے ہوئے ہیں, یہ لوگ معمولی باتوں کو نظرانداز کرنے کے قائل نہیں کیونکہ معمولی باتیں بڑھتے بڑھتے شدید اورپیچیدہ مسائل بن کرسامنے آتی ہیں
1
یہ لوگ پلاسٹک کے بیگ استعمال نہیں کرتے کہ یہ آلودگی کاسبب بنتے ہیں
یہ خریداری کے لئیے جاتے ہوئے کپڑے کی تھیلی ساتھہ لے جاتے ہیں
2
منفی باتوں کی بجائے مثبت سوچ وعمل پرکاربند رہتے ہیں
3
قدرتی اشیاء کااستعمال زیادہ کرتے ہیں یعنی ڈبے والے بسکٹ , دہی, دودھ اور دیگر پیک غذاؤں سے اجتناب
شیمپو کی بجائے سادہ سیکاکائی کاصابن اورلیموں کارس استعمال کرتے ہیں- ٹوتھہ پیسٹ کی جگہ مسواک
4
پیدل چلنا اور گاڑی کی بجائے سائیکل کی سواری کوترجیح دیتے ہیں- دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں بیشتر کئی میل کا یونی ورسٹی کاسفر بذریعہ سائیکل کرتے ہیں
یہ لوگ بیرون ممالک سے تعلیم حاصل کرکے پاکستان میں درس وتدریس کے شبعے سے وابستہ ہیں- یہ شریعت کے پابند مخلص اورخوش اخلاق خوبصورت لوگ روشنی اور خوبصورتی کوپھیلا رہے ہیں
 

زبیر مرزا

محفلین
محب یہ لوگ درس وتدریس , سبزیاں اگانے , مرغیاں پالنے اورماحولیات کے لئیے کام کرنے میں
بے حد مصروف ہیں ۔ رضوان بلاگ لکھتے ہیں تو ان کو کہاجاسکتاہے فی الحال ان کے لیکچرکوپیش
کررہاہوں
 
Top