خواب

جناب ہمت علی صاحب یہ بے چارے ویب سائٹ والے کیا خواب کی تعبیر بتائیں گے۔۔۔۔۔درست تعبیر بتانا فی زمانہ ممکن نہیں رہا۔
خواب کی بنیادی طور پر چار اقسام ہوتی ہیں۔
۱۔ بشارتی خواب اس میں کوئی بشارت دی جاتی ہے لیکن اگر آپ نے کسی کو بتا دیا تو پھر آپ گئے کام سے یعنی پھر کچھ بھی نتیجہ ظاہر نہیں ہوگا۔۔ یعنی اگر کسی کو بشارت ہوتی ہے کہ آپ کو بادشاہت ملے گی اور اس نے کسی کو بتادیا تو پھر اس کے برعکس ہوگا
۲۔ رویائے صادقہ سچے خواب اس میں بھی کسی تشریح کی ضرورت نہیں ہوتی ہے لیکن اخفاء کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔جیسے کئی لوگ خواب دیکھتے ہیں کہ وہ لاہور میں مؤجود ہیں اور ان کے ساتھ ان کا فلاں فلاں دوست بھی ہے کچھ عرصہ بعد واقعی ایسا ہوجاتا ہے۔یا کوئی دیکھتا ہے کہ اس کی شادی فلاں لڑکی کے ساتھ ہورہی ہے تو کچھ عرصہ بعد واقعی ایسا ہی ہوجاتا ہے۔

۳۔ رویائے کاذبہ یعنی جھوٹے خواب یہ خواب زیادہ تر پیٹ بھر کر کھانا کر سوجانے کے بعد نظر آتے ہیں اور زیادہ تر گیس کی وجہ سے ہوتے ہیں اس کے علاوہ یہ خواب ڈراؤنی Horrorفلم یا ناول پڑھنے سے پیش آتے ہیں۔
4۔ ایسے خواب جو کہ التباس کے پردے میں ملتبس ہوں۔ درحقیقت ایسے خواب کی تعبیر بہت مشکل ہوتی ہے ۔اور سپنا دیکھنے والے کی معمولی سی بھول اور معبر کی خفیف سے چوک سے مطلب کچھ کا کچھ بن جاتا ہے۔
مثلا ایک بندہ ہر وقت خواب میں کتا دیکھتا ہے جو کہ کتوں کے ساتھ لڑرہا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ خواب دیکھنے والا غصیلا اور جھگڑالو ہے۔اسی طرح کوا حرص کی علامت ہے یعنی اگر کسی کا ساجھے داری Partnership کا کاروبار ہے اور وہ خواب دیکھتا ہے کہ وہ بازار سے اپنے لیئے کوئی چیز مثلا گوشت خریدتا ہے اور گھر میں لاکر صحن میں رکھتا ہے اور پھر کسی کام سے اندر جاتا ہے اتنے میں جیسے ہی وہ باہر نکلتا ہے تو کوا کچھ بوٹیاں لیکر اڑ جاتا ہے تو سمجھ لینا چاہیئے کہ جس کاروباری شریک یا پھر جس کے ساتھ وہ کوئی بزنس ڈیل کررہا ہے وہ شخص لالچی و حریص ہے۔
اسی طرح کوئی شخص کسی پیر کامل کی تلاش میں نکلتا ہےاور اس کوئی بندہ مل جاتا ہے اور خواب میں دیکھتا ہے کہ وہ خود ہوا میں ایک ہدہد کے پیچھے اڑ رہا ہے تو سمجھ لے کہ یہ بندہ درست ہے کیونکہ ہدہد خضرراہ یا راہنما کی صورت میں متمثل ہوتا ہے۔
اسی طرح اگر کوئی خواب میں سانپ کو دیکھتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی اس کے ساتھ دشمنی کررہا ہے ۔
اسی طرح کی بہت ساری امثال میں بیان کرسکتا ہوں ۔۔۔۔۔
کچھ عرصہ پہلے ایک سنیاسی جوگی سے ملاقات ہوئی لمبی داستان ہے کہ اس کو کیسے مہربان کیا۔۔۔۔بہرحال اس نے مجھے ایک نقش دیا اور کہا کہ تم فلاں دن لکھو اور پھر لکھنے کے بعد یہ آیت اوپر 101 بار پڑھنا تو ایک مؤکل روحانی تمہارا تابع ہوگا اس نے جو وقت بتایا تھا بقول اس کے ایسا یوگ یعنی اوضائع فلکی 100 سال کے بعد ہی میسر آتے ہیں بہرحال میں عمل سے ایک دن پہلے ایک خواب دیکھا جس میں ایک بندہ میرے سامنے ایک پٹاری لا کر رکھتا ہے اور کہتا ہے اس کو کھول اور اس ناگ کو قابو کر لے یہ تجھے نہیں کاٹے گا میں نے وہ پٹاری کھولی تو اس ناگ نے فورا ہی پھن کاڑھا تو میں نے فورا اس کو قابو کیا لیکن وہ بہت زور آور تھا وہ فورا اپنا آپ چھڑا کر بھاگ گیا اور صبح جب میں اٹھا تو میں یہ خواب بالکل بھول چکا تھا بہرحال جب وہ مخصوص وقت آیا تو میں نے نقش لکھنے کے بعد جیسے ہی آیت کی پڑھائی شروع کی بجلی چلی گئی اور میں چونکہ حصار میں بیٹھا ہوا تھا اس لیئے اٹھ کر ایمرجنسی لائٹ بھی نہ اٹھا سکتا تھا اسی لیئے اس مخصوص سوا دو گھنٹہ میں اپنی جگہ بیٹھا رہا اور جب وقت گزر گیا تو ہارے ہوئے جواری کی طرح اٹھ کھڑا ہوا اس واقعہ کو بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ مجھے پہلے ہی التباس کے رنگ بتا دیا گیا تھا کہ سانپ یعنی جو کہ ایک جن تھا وہ تمہاری قید میں نہیں آئے گا اور چونکہ میں حصار میں تھا اس وجہ سے وہ مجھے ڈس نہیں سکا یعنی وہ مجھے نقصان نہیں پہنچا سکا۔
آخر میں اخفاء کے نقطہ نظر سے ایک واقعہ بیان کرنا چاہوں گا کہ کسی کو خواب بیان کرنے سے کیا نقصان ہوسکتا ہے ۔ایک خوابوں کی تعبیر والی کتاب میں پڑھا تھا کہ ایک شخص نے رات کو خواب میں دیکھا کہ اس کی ماں نے اتنا پانی پیا کہ اس کا پیٹ مشک کی طرح پھول گیا صبح اٹھ کر وہ شخص ایک معبر کے پاس جانے کے لیئے گھر سے نکل کھڑا ہوا تو راستے میں ایک دوست مل گیا اس نے پوچھا کدھر جارہے ہو اس نے رات والا خواب سنایا پھر وہ معبر کے پاس چلا گیا معبر نے جب خواب سنا تو کہا کہ کیا تم نے یہ خواب کسی اور کو تو نہیں سنایا تو اس نے کہا راستے میں ایک دوست کو سنایا ہے تو پھر معبر نے پوچھا کہ اس نے خواب سننے کے بعد کیا کلمات کہے تو اس نے کہا کہ اس نے کہا کہ کیا تمہاری ماں کا پیٹ اتنا پانی پینے کے بعد پھٹ کیوں نہ گیا۔ اس پر معبر نے کہا جاؤ تمہاری ماں مر گئی ہے اس کے کفن دفن کا بندوبست کرو۔
معبران کی کتابوں میں لکھا ہے کہ خواب پرندے کے پَر سے بندھی ہوئی چیز ہے اگرمعبر کے علاوہ کسی اور کو سنایا تو وہ چیز فورا گر جاتی ہے۔
مجھ روحانی بابا کا طریقہ یہ ہے اگر کوئی اچھا خواب دیکھے تو اس کا شکر ادا کرے اور اگر کوئی برا خواب یا کوئی ایسا خواب دیکھے جس کی اس کو سمجھ نہ آسکے تو پھر دورکعت نفل پڑھ کر تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ اس کے بہتری کی دعا کرے۔
 
Top