خلفائے راشدیں رضی اللہ تعالٰی عنہم

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
تعارف
الشیخ محمد خیر محمد حجازی المعروف شیخ مکی 1940 کو مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم مکہ مکرمہ سے حاصل کی۔آپ بجپن ہی سے محنتی ذہین اور سعادت مند تھے آپکی تکمیل تعلیم دنیا کے نامور اساتذہ سے ہوئی۔ آپ کے والد محمد خیر مکی رحمۃ اللہ علیہ پاکستان کے شہر بہاولپور کے رہائشی تھے۔ مولانا محمد خیر مکی نے دینی تعلیم مولانا خلیل احمد سہارنپوری رحمۃ اللہ علیہ سے حاصل کرکے تمام عمر مکہ مکرمہ میں توحید و سنت کی اشاعت میں صرف کی۔ 1970ء میں آپ کی وفات کے بعد آپ کے فرزند الشیخ محمدخیر محمد الحجازی نے حرم شریف کے اندر مدرس کے طور پر کام کیا جو کہ آج تک جاری ہے۔ آپ صبح کے وقت عربی میں اور شام کو اردو میں درس دیتے۔ جس میں تفسیر قرآن و حدیث بیان کی جاتی ہے۔ ایام حج میں حجاج کرام کے لیے حج کے مسائل بیان کرتےہیں۔ آپ حب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں ڈوبے ہوئے دین کی محبت و حفاظت کے نشے میں سر شار کفر و شرک اور بدعت کے ہر زرے سے بیزار ہیں۔ تو حیدوسنت کی اشاعت کے لیے دان رات کوشاں ہیں۔
حرم شریف میں امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے مسلک کی ترجمانی کا شرف اللہ پاک نے آپ کو عطا فرمایا ہے جسے آپ احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں کیونکہ آپ کا انداز بیان نہایت شریں اسلوب سادہ اور گفتکو مدلل ہوتی ہے لہذا آپ کے اس دلنشیں انداز بیان سے ہر خاص و عام کو دین کی بنیادی مسائل اور اسلامی تاریخی واقعات کا بڑی آسانی سے بخوبی علیم حاصل ہوجاتا ہے خاتم النبییں رحمۃ العالمیں صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پاک کو نہایت خوبصورت انداز میں بیان کرنا آپ کی خصوصیت ہے۔

خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم

السلام علیکم
واجدحسین
 
Top