خط میں نے تیرے نام لکھا

تیشہ

محفلین
سیفی نے کہا:
اعجاز اختر نے کہا:
مزا آ گیا سیفی اور امن ایمان۔ مگر پہلے سیفی سے دو باتیں کر لوں۔
ذرا سیفی کو تو بلائیو۔ میاں تم تو ہزارہ سے اسیے ہی ہزار ہو گئے تھے جیسے مرزا تفتہ کا بیٹا گلی ہزار کرتا ہے۔ ایسی بھی کیا بات تھی میاں کہ تم مشاق ہونے کے بعد ایسے غائب ہوئے کہ لگنے لگا کہ کیا واقعی جنگ ہار گئے، دعوے تو بڑے بڑے کرتے تھے۔۔ لیکن اب پتہ چلا کہ اردو محفل میں خطوط کی مشق کے بعد اس طرح خطوط کی مشق کرنے لگے کہ ڈاکیے بن گئے اور اب جب پوسٹ ماسٹر بن کر ریٹائر ہو گئے توتوپ کا رُخ پھر ادھر موڑ دیا ہے۔ ویسے ہمارے ایک بھتیجے بھی ہیں شمس الرحمٰن فاروقی۔ وہ ریٹائر ہوئے ڈاک خانے سے تو سرکار کی اردو کاؤنسلی کی کرسی پکڑ لی۔ خیر میاں ہماری دعائیں تمھارے ساتھ ہیں۔ جس کی خاطرنامہ نویسی سیکھی ہے، اس تقریب میں تم سے ملاقات ہو گئی، یہی غنیمت ہے۔ دعاؤں میں یاد رکھو۔ اور ہم سے بھی دعایئیں لو۔
دعاؤں کا طالب

محترمی اعجاز صاحب۔ آپ کی محبتوں اور چاہتوں کا دل کی تہہ گہرائیوں‌سے شکریہ۔۔۔۔۔وہ کیا کہتے ہیں نا

تجھ سے بھی دلفریب ہیں غم روزگار کے۔

بس اسی غمِ روزگار نے جہاں اور بہت ساری رنگارنگیوں سے دور رکھا وہیں محفل پر حاضری کا موقع بھی نہ مل سکا۔

بوچھی نے کہا:
پیاری بہن ماورہ
شاد آباد رہو ،

تمھارا خط پڑھکر میرے تو پتنگے لگ گئے ۔ دل عجیب دھونکنی کی طرح چلنے لگا دو تین گلاس شربت کے چڑھائے تب کہیں طبیت ٹھکانے آئی ۔
اے بی ‘ کیا تم اتنی ننھی ہو۔ دس سال ثمھاری شادی کو ہوگئے اور ابھی تک تم پانی کو مما کہہ کر مانگتی ہو ۔
آج کل کی لڑکیاں تو اپنے سسرالیوں کو دس منٹ میں بھانپ لیتی ہیں کہ کون کتنے پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور ایک تم ہو کہ ابھی تک ہاتھ پکڑ کر چلنا چاہتی ہو
تم جانو‘ میں اکیلی جان اور میری جان کو سو دھندے ہر وقت چمٹے رہتے ہیں میں کہاں تک تمھیں اچھا اور برا سمجھاؤں ۔ ۔ خیر سے تین بچیوں کی شادی سے نمٹی ہوں انکو اسباق کی ہر لمحے ضرورت رہتی ہے ۔ پھر وہ بہویں انکو بھی سنبھال رہی ہوں اور اللہ کے فضل سے ان کے تمام مکارانہ ہتھیار بھی فیل کر رہی ہوں کہ ماشااللہ آل راونڈر ساس ہوں کوئی ہماشا نہیں
اب تم جلدی سے بڑی ہوجاؤ کہ سسرال میں ہر بہو اچھی سپہ سالار بن کر رہتی ہے ۔

باقی بعد میں ۔

آپ کے مختصر جوابات پڑھ کر مجھے اندازہ نہیں تھا کہ آپ اتنی اچھی اور ٹھیٹھ اردو لکھ سکتی ہیں۔۔ بہت اچھا لکھا آپ نے۔ :great:

شکریہ ۔
 
تیشہ

محفلین
ماوراء نے کہا:
بوچھی نے کہا:
پیاری بہن ماورہ :p
شاد آباد رہو ،

تمھارا خط پڑھکر میرے تو پتنگے لگ گئے ۔ دل عجیب دھونکنی کی طرح چلنے لگا :p دو تین گلاس شربت کے چڑھائے تب کہیں طبیت ٹھکانے آئی ۔
اے بی :D ‘ کیا تم اتنی ننھی ہو۔ دس سال ثمھاری شادی کو ہوگئے اور ابھی تک تم پانی کو مما کہہ کر مانگتی ہو ۔
آج کل کی لڑکیاں تو اپنے سسرالیوں کو دس منٹ میں بھانپ لیتی ہیں کہ کون کتنے پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور ایک تم ہو کہ ابھی تک ہاتھ پکڑ کر چلنا چاہتی ہو :p
تم جانو‘ میں اکیلی جان اور میری جان کو سو دھندے ہر وقت چمٹے رہتے ہیں :( میں کہاں تک تمھیں اچھا اور برا سمجھاؤں :lol: ۔ ۔ خیر سے تین بچیوں کی شادی سے نمٹی ہوں انکو اسباق کی ہر لمحے ضرورت رہتی ہے ۔ پھر وہ بہویں :x انکو بھی سنبھال رہی ہوں اور اللہ کے فضل سے ان کے تمام مکارانہ ہتھیار بھی فیل کر رہی ہوں :D کہ ماشااللہ آل راونڈر ساس ہوں کوئی ہماشا نہیں 8) :p
اب تم جلدی سے بڑی ہوجاؤ کہ سسرال میں ہر بہو اچھی سپہ سالار بن کر رہتی ہے ۔

باقی بعد میں ۔

:p

ہاہاہاہاہاہاہا۔۔ بہت خوب باجو۔ کیا زبردست لکھا ہے۔
لیکن سچی سچی بتائیں، یہ خط کس نے لکھوایا ہے؟؟ :wink:

کس نے لکھوانا تھا بھلا ؟ :p
 
ماوراء

باجو صحیح بتائیں نہ؟ :p
اب میں نے جواب لکھنا ہے۔ لیکن سوچ رہی ہوں کہ اتنی گاڑھی اردو کیسے لکھوں۔ اس کے لیے تو مجھے گہری سوچوں میں ڈوبنا ہو گا۔ :p
 
:lol: تم سوچتی رہو جب سوچ لیا تو لکھ جانا جواب بھی ۔ :p

8)
 
تیشہ

محفلین
پیاری ماورہ ،

میٹھی میٹھی دعائیں ‘

چالیس سال تک اگر کسی لڑکی کی شادی نہ ہو تو صرف دعاؤں کا ہی آسرا رہ جاتا ہے :lol: ایسے ہی جیسے اپنے ملک میں بے روزگاری کا مسئلہ اب تک دعاؤں سے ہی حل ہوسکتا ہے ۔

یار ‘ مجھے حیرت ہوتی ہے تیری نا اہلی پر کہ ۔ ۔ ۔پڑھ لکھ کر وہ بھی ناروے سے :D پہننے اوڑھنے میں پٹاخا رہی تب بھی کسی کو اپنا نہ بنا سکی :D :D :p
آجکل تو چھوٹے چھوٹے علاقوں میں رہنے والی لڑکیاں عشق کرنے میں پرفیکٹ ہوتی ہیں اور ایک تم ہو :? یونہی نامراد رہی ۔ :p
تم اتنی بے وقوف ہوگی ‘ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی :p
اپنے گزشتہ خطوں میں بھی تم نے یہی رونا رویا ہے کہ تمھارا عاشق بھی کچا رہا کہ محبوب جھوٹا لپاڑیا نکلا :lol:
واہ ماورہ ، حیرت ہورہی تمھارے بھولے پن پر ،
منافقت کے اس دور میں بھی محبت اور یقین کی سچائیاں تلاش کرتی رہی ۔ :?
اری ‘ آج کے تو زہر میں بھی ملاوٹ ہے تو محبت اور وفا کیسے خالص ہوسکتی ہے ۔ :(
اپنی دوسرے فورم والی ف‘ کو دیکھ :D ہاں وہی توتلی فرخ کی چھوٹی بہن ، کالج میں داخلہ لیتے ہی اپنی خود ساختہ اداؤں کے طفیل‘ ان ؛ ہوگئی اور جب مجھے پتا چلا کہ موصوفہ ایک ساتھ تین تین لڑکوں سے عشق کا کھیل رچا رہی تو میں نے غصے میںآکر اسے خوب ڈانٹا اس پر وہ محترمہ کیا فرمانے لگیں کہ ‘ یہی کہ اب عشق اور وفا ۔ ۔۔خالص کہاں رہی ہے؟ اگر ایک بھاگا‘ تو دوسرا روٹھا تو کم از کم ایک تو مستقبل کی ضمانت بن سکے گا :D
کالج میں ایڈمیشن لینے کا بھلا فائدہ کہ میں اپنے مستقبل کے لئے سائبان تک نہ خرید سکوں ۔ :D :?

اگر تم برا نا مانو تو ایک مشورہ دوں ۔ تم اپنی ہی چاچی مامی کے بیٹے کا رشتہ قبول کر لو :lol: :lol: :p
یہ مت سوچو کہ چاچی مامی بڑی کٹر قسم کی ہونگیں،
اور اگر چاچی ، مامی کے بیٹے اکھڑ مزاج کے ہوئے و تو بھی فکر ناٹ کہ یہ اکھڑ مزاج‘ تند خو طبیعت رکھنے والے مرد بہت عمدہ ثابت ہوتے ہیں کہ کسی کی ہمت نہیں ہوتی ایسے لوگوں کی بیوی سے کوئی بدتمیزی کر سکے :lol: :lol:

میری دعائیں بھی تمھارے ساتھ ہیں کہ سرثاج تمھیں اپنے سر بٹھا کر رکھے بلکہ جہاں جہاں جائے تمھیں اپنے کاندھے پر بٹھا کر لے جائے بھلے پاکستان ہی سہی :lol: :lol:

امید ہے اس خط کا جواب بہت جلد دو گی۔

تمھارے خط کی منتظر
تمھاری اپنی سہیلی
میں 8)
 
سیفی

محفلین
پیارے نبیل

خوش رہو ۔۔آباد رہو ۔۔۔جہاں بھی رہو

عرصہ ہی بیت گیا تم کو خط لکھے مگر تمہارا جوابی سندیسہ نہ ملا۔۔۔ روزانہ معمول ٹھہرا کہ سہہ پہر کو گاؤں کے باہر برگد کے نیچے بیٹھ کر ڈاکیہ کا انتظار کروں مگر تمہیں خط کیا لکھا کہ ڈاکیہ نے ادھر منہ دکھانا ہی چھوڑ دیا۔ وہ بھی کیا وقت ہوتا تھا جب ڈاکخانہ کی کرسئی اختیار پر متمکن تھے تو ایک چھوڑ دو دو ڈاکیے گاؤں خط لئے بھاگے آتے تھے۔۔۔بلکہ وہ للو جمعدار تو دوسروں کے عید کارڈ بھی ہمارے گھر ہی دے جاتا تھا کہ صاحب یہ آپ ہی کے بچوں کے ہاتھوں میں اچھے لگتے ہیں اور بھیجنے والوں نے بھی کونسی انشورنس کروا رکھی ہے۔۔۔

خیر میں تم کو ہرگز یہ خط نہ لکھتا اگر میرا پوتا اپنے ہم جماعتوں اور استادوں کے سامنے یہ ڈینگ نہ مار چکا ہوتا کہ میرے دادا کے دوست نے میرے لئے ولائت سے پارکر کا قلم بھیجا ہے جو گھر میں محض اس لئے پڑا ہے کہ شہر سے اس کے لئے “ڈالر“ والوں کی اصلی سیاہی لانی ہے۔

اب کل کی ہی بات ہے کہ چاچا رحمتے نے چوپال میں حقہ بھر کے سامنے کیا تو میں نے انکار کردیا کہ عادت تو اب بدلنی پڑے گی۔۔ گاؤں میں اب چہ می گوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ میرے پاس ولائتی سگار ہے مگر میں چھپ کر صرف گھر میں ہی پیتا ہوں۔۔۔لو اب عزتِ سادات کی بھی سوال ہے۔

باقی ادھر گاؤں میں خیریت ہے ۔۔۔۔ ماسی برکتاں کے بیٹے چھاچھی نائی کی بکری کے ہاں تین شرارتی بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔۔۔کم بخت آج کی نسل اتنی تیز ہے کہ پڑوس کے پنڈ کے میٹرنٹی ہوم سے یہ بچے خود اپنے پاؤں چل کر آگئے ۔۔۔ ہے نا حیرت کی بات۔۔۔۔بس میاں قربِ قیامت ہے۔۔۔۔۔ چھاچھی نائی نے ان کی پیدائش کی خوشی میں سارے گاؤں کی مفت حجامت بنائی ہے۔۔۔۔اپنی تو ٹنڈ تھی سو برکت کے لئے اس نے خالی ہاتھ ہی پھیرا ہے۔۔

عجیب واقعہ یہ ہوا ہے کہ مُوئے ریڈیو والوں نے کہیں کہہ ڈالا کہ ملیریا مچھر سے پھیلتا ہے اسلئے اپنے آس پاس گندے پانی کے جوہڑوں کو مٹی سے بھر دیں۔۔۔۔۔کچھ پڑھے لکھے بیوقوفوں نے گاؤں کے اکلوتے جوہڑ، جو گائیوں بھینسوں کا سوئمنگ پول بھی تھا کو مٹی سے پاٹ دیا ہے۔۔۔۔۔۔اب بیچاری گائے بھینسیں نہانے سے دوچار ، سر جھاڑ منہ پہاڑ گندی مندی رہتی ہیں ۔۔۔ ان کی اس حالت سے بھینسے بھی بے وفائی پر اتر آئے ہیں اور انھوں نے بکریوں کو دانہ ڈالنا شروع کردیا ہے جو اپنے مخصوص ریشمی لباس کو گندہ ہونے ہی نہیں دیتیں۔۔۔۔ تم یورپ میں کسی ماحولیاتی تنظیم کے علم میں یہ بات لاؤ نہیں تو ادھر گاؤں میں زبردست قسم کی جینیاتی گڑبڑ ہوجائے گی جس کی ساری ذمہ داری ریڈیو والوں کو قبول کرنی پڑے گی۔۔

باقی یہاں سب خیریت ہے۔۔ پچھلے خط میں جس ماہ وش، دشمنِ ایماں حلوائی کی بیٹی کا تذکرہ کیا تھا اس کی دوسری شادی بھی دھوم دھام سے دو گاؤں چھوڑ اگلے چک میں منشی کرم دین کے ابے سے ہوگئی ہے۔۔۔۔۔اس فتنہ ساماں نے مال کی فراوانی اور بڈھے کی ڈھلتی جوانی دیکھ کر داؤ مارا ہے کہ بڈھا جلدی مر جائے گا تو سب مال متاع اپنا ہوگا مگر بڈھا بھی پہلے تین بیویاں مار کے بیٹھا ہے۔۔اب دیکھو اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔۔۔۔گاؤں والے بھی منتظر ہیں ۔۔۔چوپالوں میں یہی تذکرہ ان دنوں چل رہا ہے۔

اچھا میاں۔۔۔دل تو بہت چاہ رہا تھا کہ تمہیں طویل خط لکھوں مگر پھر سوچا کہ شاید اتنے طویل خط سے کہیں تم مطلب کی بات بھول ہی نہ جاؤ۔۔۔۔ویسے بھی میرا قلم کچھ ٹھیک نہیں لکھ رہا اور سر کو بھی کچھ غبار چڑھا ہے۔۔۔پارکر کا پین اور ولائتی سگار ملا تو پھر کچھ لمبی باتیں کریں گے۔۔

اب اجازت دو۔
والسلام

تمھارا منتظر دوست
چوہدری‌‌‌
 
الف عین

لائبریرین
یار سیفی۔ تم احمد ندیم قاسمی کی جگہ پر کر سکتے ہو۔ پنجابی دیہاتوں کا ماحول تمھاری تحریر میں انیہں کی طرح رچ بس گیا ہے۔ سنجیدگی سے افسدانہ نگاری کے بارے میں سوچو۔
 
امن ایمان

محفلین
ماوراء نے کہا:
امن، تم مجھے ایسا سمجھتی ہو۔ میں نے تو کبھی دشمنوں کے لیے بھی ناخن تیز نہیں کیے۔ :wink: ایک دو دن انتظار کرو، کیا معلوم کسی کا جواب آ جائے۔ ورنہ اس کی طرف سے میں لکھ دوں گی۔ :p
ویسے فکر نہ کرو، جواب پیار سے ہی دوں گی۔
عمر۔۔۔ہمم۔۔ میرا خیال میں تو۔۔۔23، 24 تک ہی ہو گی۔ ٹھیک ہے کیا؟ اگر ٹھیک نہیں تو سچ بتانا؟

ماوراااااء اگر دشمن نہیں ہوں گے تو ہمیں اپنی خامیوں کا پتہ کیسے چلے گا۔۔؟؟ :wink: اور پھر جب دشمن ہوں گے تو پھر حفظ ماقدم کے طور پرکچھ نہ کچھ انتظام تو کرکے رکھنا پڑے گا۔۔۔ :D ۔۔پتہ ہے میرے بھائیوں کا بس چلے تو سوتے میں میرے پنجے۔۔میرا مطلب ہے انگلیاں ہی کاٹ دیں۔۔۔۔اور میرے میشنی دشمن میرے دماغ کا سرکٹ فیوزکر دیں۔۔۔:) (ویسے میں میشنی دشمنی زیادہ دیر نہیں چلنے دیتی)

ویسے میں آپ کو کچھ کچھ ایسا ہی سمجھتی تھی۔۔۔مطلب اپنے جیسا :) ۔۔

ہیںںں یہ “اس کی“۔۔۔کس کی طرف سے جواب آنا ہے۔۔۔جناب یہ ایک کھلا خط تھا جس میں بہت سے پردہ نشینوں کے نام آتے ہیں اور میں نے کہا تھا نا کہ اپنی غلطی کم ہی لوگ مانتے ہیں۔۔۔اس لیے ۔۔۔۔۔:)

مجھے آپ کے پیار بھرے کھط (خط) کا انتظار رہے گا۔۔ اور جیییی۔۔آپ کا میری عمر بارے اندازہ تقریبا ٹھیک ہے۔۔۔بس 24 میں سے 2 نکال دیں تو۔۔۔۔۔۔:)

بوچھی نے کہا:
شکریہ امن ۔ چلو آجاؤ میری شاگردی میں ۔
مگر میں بہادر شاگرد چاہتی ہوں ۔ اندر سے ڈرپوک نہیں اس لئے بہادر بن جاؤ ۔ تو ویلکم ۔

ٹھیک ہے ٹیچر جی۔۔۔لیکن بہادر بننے کے لیے کیا کرنا پڑے گا۔۔مطلب کون کون سے وٹامن کھانا پڑیں گے۔۔؟ کتنا مکھن اور کریم روز کھانی ہے۔۔؟ یہ سب بھی تو بتا دیں نا۔۔۔۔ :D
 
ماوراء

محفلین
بوچھی نے کہا:
پیاری ماورہ ،

میٹھی میٹھی دعائیں ‘

چالیس سال تک اگر کسی لڑکی کی شادی نہ ہو تو صرف دعاؤں کا ہی آسرا رہ جاتا ہے :lol: ایسے ہی جیسے اپنے ملک میں بے روزگاری کا مسئلہ اب تک دعاؤں سے ہی حل ہوسکتا ہے ۔

یار ‘ مجھے حیرت ہوتی ہے تیری نا اہلی پر کہ ۔ ۔ ۔پڑھ لکھ کر وہ بھی ناروے سے :D پہننے اوڑھنے میں پٹاخا رہی تب بھی کسی کو اپنا نہ بنا سکی :D :D :p
آجکل تو چھوٹے چھوٹے علاقوں میں رہنے والی لڑکیاں عشق کرنے میں پرفیکٹ ہوتی ہیں اور ایک تم ہو :? یونہی نامراد رہی ۔ :p
تم اتنی بے وقوف ہوگی ‘ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی :p
اپنے گزشتہ خطوں میں بھی تم نے یہی رونا رویا ہے کہ تمھارا عاشق بھی کچا رہا کہ محبوب جھوٹا لپاڑیا نکلا :lol:
واہ ماورہ ، حیرت ہورہی تمھارے بھولے پن پر ،
منافقت کے اس دور میں بھی محبت اور یقین کی سچائیاں تلاش کرتی رہی ۔ :?
اری ‘ آج کے تو زہر میں بھی ملاوٹ ہے تو محبت اور وفا کیسے خالص ہوسکتی ہے ۔ :(
اپنی دوسرے فورم والی ف‘ کو دیکھ :D ہاں وہی توتلی فرخ کی چھوٹی بہن ، کالج میں داخلہ لیتے ہی اپنی خود ساختہ اداؤں کے طفیل‘ ان ؛ ہوگئی اور جب مجھے پتا چلا کہ موصوفہ ایک ساتھ تین تین لڑکوں سے عشق کا کھیل رچا رہی تو میں نے غصے میںآکر اسے خوب ڈانٹا اس پر وہ محترمہ کیا فرمانے لگیں کہ ‘ یہی کہ اب عشق اور وفا ۔ ۔۔خالص کہاں رہی ہے؟ اگر ایک بھاگا‘ تو دوسرا روٹھا تو کم از کم ایک تو مستقبل کی ضمانت بن سکے گا :D
کالج میں ایڈمیشن لینے کا بھلا فائدہ کہ میں اپنے مستقبل کے لئے سائبان تک نہ خرید سکوں ۔ :D :?

اگر تم برا نا مانو تو ایک مشورہ دوں ۔ تم اپنی ہی چاچی مامی کے بیٹے کا رشتہ قبول کر لو :lol: :lol: :p
یہ مت سوچو کہ چاچی مامی بڑی کٹر قسم کی ہونگیں،
اور اگر چاچی ، مامی کے بیٹے اکھڑ مزاج کے ہوئے و تو بھی فکر ناٹ کہ یہ اکھڑ مزاج‘ تند خو طبیعت رکھنے والے مرد بہت عمدہ ثابت ہوتے ہیں کہ کسی کی ہمت نہیں ہوتی ایسے لوگوں کی بیوی سے کوئی بدتمیزی کر سکے :lol: :lol:

میری دعائیں بھی تمھارے ساتھ ہیں کہ سرثاج تمھیں اپنے سر بٹھا کر رکھے بلکہ جہاں جہاں جائے تمھیں اپنے کاندھے پر بٹھا کر لے جائے بھلے پاکستان ہی سہی :lol: :lol:

امید ہے اس خط کا جواب بہت جلد دو گی۔

تمھارے خط کی منتظر
تمھاری اپنی سہیلی
میں 8)

ہاہاہاہاہاہا۔۔ باجو، مجھے کھوج لگانا پڑے گا کہ آپ کے ہاتھ کیا لگا ہے؟؟
ابھی تو میں نے پہلے خط کا جواب بھی نہیں دیا۔ اور دوسرا۔۔۔صبر کریں نا۔ پہلے کا جواب دینے دیتیں۔۔۔پھر اس کا جواب آپ دوبارہ دیتیں نا۔

خیر۔۔۔مجھے 15 منٹ دیں میں ابھی آپ کے پچھلے خط کا جواب لکھتی ہوں۔ :lol:
 
ماوراء

محفلین
بوچھی نے کہا:
پیاری بہن ماورہ :p
شاد آباد رہو ،

تمھارا خط پڑھکر میرے تو پتنگے لگ گئے ۔ دل عجیب دھونکنی کی طرح چلنے لگا :p دو تین گلاس شربت کے چڑھائے تب کہیں طبیت ٹھکانے آئی ۔
اے بی :D ‘ کیا تم اتنی ننھی ہو۔ دس سال ثمھاری شادی کو ہوگئے اور ابھی تک تم پانی کو مما کہہ کر مانگتی ہو ۔
آج کل کی لڑکیاں تو اپنے سسرالیوں کو دس منٹ میں بھانپ لیتی ہیں کہ کون کتنے پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور ایک تم ہو کہ ابھی تک ہاتھ پکڑ کر چلنا چاہتی ہو :p
تم جانو‘ میں اکیلی جان اور میری جان کو سو دھندے ہر وقت چمٹے رہتے ہیں :( میں کہاں تک تمھیں اچھا اور برا سمجھاؤں :lol: ۔ ۔ خیر سے تین بچیوں کی شادی سے نمٹی ہوں انکو اسباق کی ہر لمحے ضرورت رہتی ہے ۔ پھر وہ بہویں :x انکو بھی سنبھال رہی ہوں اور اللہ کے فضل سے ان کے تمام مکارانہ ہتھیار بھی فیل کر رہی ہوں :D کہ ماشااللہ آل راونڈر ساس ہوں کوئی ہماشا نہیں 8) :p
اب تم جلدی سے بڑی ہوجاؤ کہ سسرال میں ہر بہو اچھی سپہ سالار بن کر رہتی ہے ۔

باقی بعد میں ۔

:p

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔​

جلی کڑاہی
مورخہ 28 مارچ بروز منگل

سلام آپا،

امید ہے کہ تم اور تمھارے ارد گرد کے لوگ خیروعافیت سے ہوں گے۔ آج ہی تمھارا جلا بھنا خط ملا۔ میں نے تو بڑی بہن سمجھ کر ہی تم سے رازونیاز کی باتیں کی تھیں، مجھے کیا معلوم تھا کہ تم ایسے جلے پھپھولے پھوڑنے لگو گی۔

مجھے خبر ہے ساری۔۔۔یہ جو تمھاری جان کو ہر وقت سو دھندے چمٹے رہتے ہیں نا، یہ لگائی بجھائی سے باز آؤ تو ان دھندوں سے جان کی امان پاؤ۔ اور وہ اپنی معصوم بچیوں کی تو بات نہ کرو۔ ان کو تمھارا سبق پڑھ پڑھ کر ہی تو اب سبق ملا ہے۔ وہ تمھاری منجھلی کا خط ملنے پر ہی میں نے تمھیں خط لکھا تھا۔ ہائے ہائے، تم نے تو اپنی معصوم بچیوں کو بھی نہ بخشا، ان پر اپنی ایسی دھاک بٹھائی ہوئی ہے کہ وہ کچھ کہتے ہوئے بھی خوف کھاتی ہیں۔ اس کی کہانی پڑھ کر تو مجھ پر سکتہ طاری ہو گیا۔ میری مانو تو اپنے تھرڈ کلاس مشورے کسی اور پر آزما لیا کرو۔ کم از کم اپنی بچیوں کو تو سکھی رہنے دو۔

کل نیلو فر ملی تھی۔۔۔۔بس پھر باتوں باتوں میں تمھاری بہوؤں کی قصہ خوانی بھی کر گئی۔ سنا ہے تم نے ان کی ناک میں بھی دم کر رکھا ہے۔ ہائے ان کے حال پر تو رونا ہی آیا۔

اور آپا۔۔۔۔میری کیا بات کرتی ہو تم۔۔۔میں تو قسمت کی دھنی۔۔۔۔
اتنا اچھا سسرال ہے میرا۔ اور خیر سے وہ تو اللہ میاں کی گائے ہیں۔ ہر وقت میرے ہی گن گاتے رہتے ہیں۔

گو کہ وہ کھاتے ہیں پڈنگ اور کیک
پھر بھی سیدھے ہیں، نہایت نیک ہیں۔​

اور ساس میری۔۔۔۔وہ تو مزاج آشنا ہے میری۔ شہد جیسی زبان ، موم جیسا دل۔ کبھی ماں کی کمی محسوس ہونے نہیں دی۔ رانیوں کی طرح رکھا ہوا ہے۔ مجال ہے جو کسی کام کو ہاتھ لگانے دیں۔

اور ہاں آپا۔۔۔ میری کسی بات کو دل پر مت لینا۔ کیا کروں۔ “منہ میں زبان حلال ہے نا۔“
میری مانو تو اس عمر میں اللہ سے لَو لگا لو، خوش رہو گی، اور ساتھ ساتھ دوسرے بھی اپنی زندگیاں آرام سے جی لیں گے۔ اختتام ایک شعر سے کیے دیتی ہوں۔

میرے مزاج کا اس میں قصور نہیں
تیرے سلوک نے لہجہ بدل دیا میرا​

اپنے معصوم پوتے پوتیوں کو میرا ڈھیر سا پیار دینا۔

والسلام

تمھاری تابعدار چھوٹی بہن
چاندنی
محلہ امن و امان، چاند نگر۔
 
ماوراء

محفلین
امن ایمان نے کہا:
ماوراء نے کہا:
امن، تم مجھے ایسا سمجھتی ہو۔ میں نے تو کبھی دشمنوں کے لیے بھی ناخن تیز نہیں کیے۔ :wink: ایک دو دن انتظار کرو، کیا معلوم کسی کا جواب آ جائے۔ ورنہ اس کی طرف سے میں لکھ دوں گی۔ :p
ویسے فکر نہ کرو، جواب پیار سے ہی دوں گی۔
عمر۔۔۔ہمم۔۔ میرا خیال میں تو۔۔۔23، 24 تک ہی ہو گی۔ ٹھیک ہے کیا؟ اگر ٹھیک نہیں تو سچ بتانا؟

ماوراااااء اگر دشمن نہیں ہوں گے تو ہمیں اپنی خامیوں کا پتہ کیسے چلے گا۔۔؟؟ :wink: اور پھر جب دشمن ہوں گے تو پھر حفظ ماقدم کے طور پرکچھ نہ کچھ انتظام تو کرکے رکھنا پڑے گا۔۔۔ :D ۔۔پتہ ہے میرے بھائیوں کا بس چلے تو سوتے میں میرے پنجے۔۔میرا مطلب ہے انگلیاں ہی کاٹ دیں۔۔۔۔اور میرے میشنی دشمن میرے دماغ کا سرکٹ فیوزکر دیں۔۔۔:) (ویسے میں میشنی دشمنی زیادہ دیر نہیں چلنے دیتی)

ویسے میں آپ کو کچھ کچھ ایسا ہی سمجھتی تھی۔۔۔مطلب اپنے جیسا :) ۔۔

ہیںںں یہ “اس کی“۔۔۔کس کی طرف سے جواب آنا ہے۔۔۔جناب یہ ایک کھلا خط تھا جس میں بہت سے پردہ نشینوں کے نام آتے ہیں اور میں نے کہا تھا نا کہ اپنی غلطی کم ہی لوگ مانتے ہیں۔۔۔اس لیے ۔۔۔۔۔:)

مجھے آپ کے پیار بھرے کھط (خط) کا انتظار رہے گا۔۔ اور جیییی۔۔آپ کا میری عمر بارے اندازہ تقریبا ٹھیک ہے۔۔۔بس 24 میں سے 2 نکال دیں تو۔۔۔۔۔۔:)
نہیں امن، سچے دوست آپ کی خامیاں بتاتے ہیں۔ دشمن آپ کی کمزوریاں جاننے کی کوشش میں ہوتے ہیں۔ویسے دشمنوں کو بھی دوست بنایا جا سکتا ہے۔ :wink:

ہاں، ہو سکتا ہے کہ ہم میں کچھ ملتا ہو۔ ویسے اگر کچھ ملتا ہو نا۔۔۔تو دوستی کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔ :D

ان پردہ نشینوں میں جو سرِ فہرست ہے اس کا نام بتا دو نہ۔ :wink:

ابھی تو باجو کے حملوں کا جواب دے لوں۔ پھر تمھارے خط کا پیار بھرا جواب بھی ضرور دوں گی۔ انتظار میں ہوں کہ شاید کوئی اور دے دے۔

مطلب کہ 24 میں سے 2 نفی کر دوں؟؟ یا24 میں سے 2 کو ہٹا دوں تو 4 سال کی ہو جاؤ گی؟؟ :p
 
نبیل

تکنیکی معاون
وعلیکم السلاااام چوہدری۔ تیرا پہلے والا خط پڑھ کر ہی میں عش عش کر رہا تھا کہ تمہارا یہ والا مراسلہ بھی مل گیا۔تمہاری پارکر پین والی فرمائش سے مجھے پہلے شک گزرا تھا، اب اس کی تکرار پر یہ شک یقین میں بدل رہا ہے۔ سیفی نے جب یہاں سے کچھ خاص چیزیں منگوانی ہوتی ہیں تو وہ ان کے لیے کوڈ ورڈ پارکر پین استعمال کرتا ہے۔ کہیں تم بھی تو نہیں۔۔ ؟؟

تمہارے پوسٹ آفس سے ریٹائر ہونے کے بعد اب گاؤں کے عاشق مزاج نوجوانوں کے عشقیہ خطوط کون فوٹو کاپی کرا کر تقسیم کرتا ہے؟ اپنے سیفی کے عطر کی خوشبو میں لپٹے ہوئے خطوط منزل مراد پر پہنچنے سے پہلے ہی گاؤں کے تمام لڑکوں کی تنقیدی نظر سے گزر چکا ہوتے تھے۔ گاؤں کے گنوار لڑکے انہیں پڑھ پڑھ کر اس جیسے ہی عشقیہ خطوط لکھنے کے ماہر ہو گئے تھے۔ اس خط کی کاپی تو میں نے آج تک فریم کروا کر رکھی ہوئی جس میں کسی نے سیفی کو مخاطب کرکے کہا تھا "رام کسم میں تمہارے بنا راتوں کو ایسے تڑپتی ہوں جیسے چھپکلی کی کٹی ہوئی دم"۔ ماہئی بے آب والی تشبیہ کی ایسی درگت کبھی بنی ہے نہ بنے گی۔ اس خط کے منظر عام پر آنے کے بعد تم کئی ماہ کی چھٹی لے کر منظر عام سے غائب ہو گئے تھے اور سیفی مشین گن اٹھائے خونخوار موڈ میں تمہارا کھوج لگاتا رہا تھا۔

اور سناؤ سیفی کا کیا حال ہے؟ سیفی جب بھی مجھ سے یہاں کے حالات کے بارے میں پوچھتا ہے تو میں بھی اسے چھیڑنے کے لیے بلونڈ حسیناؤں کے قصے چھیڑ دیتا ہوں جس پر سیفی کا جبڑا فرش سے جا لگتا ہے، اس کے زبان دو فٹ تک رول کرتی ہوئی باہر نکل آتی ہے اور اس سے رالوں کی ندیاں بہنے لگتی ہیں۔ اس کے بعد میں اسے چند تصویران بتاں دکھا کر کہہ دوں کہ ان سے میری دوستی ہے تو سیفی کی آنکھوں کے ڈیلے اپنے حلقوں سے باہر نکل آتے ہیں۔

اور سیفی کی شاعری کیسی جا رہی ہے؟ میں نے سنا ہے کہ آج کل اس نے ہزاروی تخلص کیا ہوا ہے۔ جب اس نے شاعری شروع کی تھی تو اس نے اپنا تخلص کروڑوی رکھا تھا لیکن مشاعروں میں ہوٹنگ کی وجہ سے وہ ہزاروی پر آ گیا ہے۔ یہی حال رکھا تو کل صدوی تخلص کے ساتھ شعر کہہ رہا ہو گا۔

تمہارے خطوط نے میری ماضی کی یادوں کو تازہ کر دیا ہے۔ یہ خط تو یہاں ہی ختم کرتا ہوں۔ زندگی نے مہلت دی تو اگلے خط میں ایام رفتہ کے چند اور اوراق پلٹوں گا۔

والسلام
 
تیشہ

محفلین
ماوراء نے کہا:
بوچھی نے کہا:
پیاری بہن ماورہ :p
شاد آباد رہو ،

تمھارا خط پڑھکر میرے تو پتنگے لگ گئے ۔ دل عجیب دھونکنی کی طرح چلنے لگا :p دو تین گلاس شربت کے چڑھائے تب کہیں طبیت ٹھکانے آئی ۔
اے بی :D ‘ کیا تم اتنی ننھی ہو۔ دس سال ثمھاری شادی کو ہوگئے اور ابھی تک تم پانی کو مما کہہ کر مانگتی ہو ۔
آج کل کی لڑکیاں تو اپنے سسرالیوں کو دس منٹ میں بھانپ لیتی ہیں کہ کون کتنے پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور ایک تم ہو کہ ابھی تک ہاتھ پکڑ کر چلنا چاہتی ہو :p
تم جانو‘ میں اکیلی جان اور میری جان کو سو دھندے ہر وقت چمٹے رہتے ہیں :( میں کہاں تک تمھیں اچھا اور برا سمجھاؤں :lol: ۔ ۔ خیر سے تین بچیوں کی شادی سے نمٹی ہوں انکو اسباق کی ہر لمحے ضرورت رہتی ہے ۔ پھر وہ بہویں :x انکو بھی سنبھال رہی ہوں اور اللہ کے فضل سے ان کے تمام مکارانہ ہتھیار بھی فیل کر رہی ہوں :D کہ ماشااللہ آل راونڈر ساس ہوں کوئی ہماشا نہیں 8) :p
اب تم جلدی سے بڑی ہوجاؤ کہ سسرال میں ہر بہو اچھی سپہ سالار بن کر رہتی ہے ۔

باقی بعد میں ۔

:p

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔​

جلی کڑاہی
مورخہ 28 مارچ بروز منگل

سلام آپا،

امید ہے کہ تم اور تمھارے ارد گرد کے لوگ خیروعافیت سے ہوں گے۔ آج ہی تمھارا جلا بھنا خط ملا۔ میں نے تو بڑی بہن سمجھ کر ہی تم سے رازونیاز کی باتیں کی تھیں، مجھے کیا معلوم تھا کہ تم ایسے جلے پھپھولے پھوڑنے لگو گی۔

مجھے خبر ہے ساری۔۔۔یہ جو تمھاری جان کو ہر وقت سو دھندے چمٹے رہتے ہیں نا، یہ لگائی بجھائی سے باز آؤ تو ان دھندوں سے جان کی امان پاؤ۔ اور وہ اپنی معصوم بچیوں کی تو بات نہ کرو۔ ان کو تمھارا سبق پڑھ پڑھ کر ہی تو اب سبق ملا ہے۔ وہ تمھاری منجھلی کا خط ملنے پر ہی میں نے تمھیں خط لکھا تھا۔ ہائے ہائے، تم نے تو اپنی معصوم بچیوں کو بھی نہ بخشا، ان پر اپنی ایسی دھاک بٹھائی ہوئی ہے کہ وہ کچھ کہتے ہوئے بھی خوف کھاتی ہیں۔ اس کی کہانی پڑھ کر تو مجھ پر سکتہ طاری ہو گیا۔ میری مانو تو اپنے تھرڈ کلاس مشورے کسی اور پر آزما لیا کرو۔ کم از کم اپنی بچیوں کو تو سکھی رہنے دو۔

کل نیلو فر ملی تھی۔۔۔۔بس پھر باتوں باتوں میں تمھاری بہوؤں کی قصہ خوانی بھی کر گئی۔ سنا ہے تم نے ان کی ناک میں بھی دم کر رکھا ہے۔ ہائے ان کے حال پر تو رونا ہی آیا۔

اور آپا۔۔۔۔میری کیا بات کرتی ہو تم۔۔۔میں تو قسمت کی دھنی۔۔۔۔
اتنا اچھا سسرال ہے میرا۔ اور خیر سے وہ تو اللہ میاں کی گائے ہیں۔ ہر وقت میرے ہی گن گاتے رہتے ہیں۔

گو کہ وہ کھاتے ہیں پڈنگ اور کیک
پھر بھی سیدھے ہیں، نہایت نیک ہیں۔​

اور ساس میری۔۔۔۔وہ تو مزاج آشنا ہے میری۔ شہد جیسی زبان ، موم جیسا دل۔ کبھی ماں کی کمی محسوس ہونے نہیں دی۔ رانیوں کی طرح رکھا ہوا ہے۔ مجال ہے جو کسی کام کو ہاتھ لگانے دیں۔

اور ہاں آپا۔۔۔ میری کسی بات کو دل پر مت لینا۔ کیا کروں۔ “منہ میں زبان حلال ہے نا۔“
میری مانو تو اس عمر میں اللہ سے لَو لگا لو، خوش رہو گی، اور ساتھ ساتھ دوسرے بھی اپنی زندگیاں آرام سے جی لیں گے۔ اختتام ایک شعر سے کیے دیتی ہوں۔

میرے مزاج کا اس میں قصور نہیں
تیرے سلوک نے لہجہ بدل دیا میرا​

اپنے معصوم پوتے پوتیوں کو میرا ڈھیر سا پیار دینا۔

والسلام

تمھاری تابعدار چھوٹی بہن
چاندنی
محلہ امن و امان، چاند نگر۔

:lol: :lol: تو جواب لکھنے میں کامیاب ہو ہی گئی ۔ ۔

بہت خوب ۔
 
حجاب

بہت ہی خوب ماوراء ، تم تو بہت اچھا لکھتی ہو ، سوچ رہی ہوں ایک خط میں بھی لکھ ہی دوں مگر کس کے نام :?
 
ماوراء

محفلین
اف، آدھا گھنٹہ دماغ پر زور دینے کے بعد لکھا ہے۔ تم خط اس کو لکھو۔۔۔جو ستاروں کی تعداد پوچھ رہا تھا۔ :p :wink:
 
تیشہ

محفلین
جس کے بارے میں دل چاہے لکھ لو :D سبھی جانتے ہیں کہ کونسا یہاں سچا سچا کوئی لو لیٹر لکھے جارہے ہیں سو آپ بھی ریلیکس ہوکر لکھ ڈالو بھلے ماورہ کو ہی ۔ :D
 
ماوراء

محفلین
نہیں نہیں، مجھے نہ لکھنا۔ میں اتنے خَطوط کے جواب نہیں دے سکتی، اگر میری اردو اچھی ہوتی تو میں ضرور یہ خط و کتابت برداشت کر لیتی۔ :D
 
Top