حیدرآبادی (دکنی) ذائقے

عندلیب

محفلین
میٹھی دال

اجزاء
مونگ کی دال : ایک پیالی ( بھون لیں)
لہسن : چند جوئے
ہری مرچ : حسب ذائقہ
نمک : حسب ذائقہ
پیاز : 1 عدد ( درمیانے سائز کی باریک کاٹ لیں )
ادرک لہسن پیسٹ : 1/2 چائے کا چمچہ
تیل : 2 بڑے چمچے
ہلدی پاؤڈر : 1/2 چائے کا چمچہ
ہرا دھنیہ : تھوڑا سا ( باریک کاٹ لیں )

ترکیب:

دال میں ہری مرچ ، لہسن ، ہلدی ڈال کر دال گلا لیں، دال گل جائے تو باریک گھونٹ کر نمک، ہلدی پاؤڈر ، تھوڑا پانی ڈال کر تھوڑی دیر پکائیں۔ پھر کسی پین میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز اور ادرک لہسن پیسٹ کو سنہرا کر کے دال بگھار دیں۔اوپر سے ہرا دھنیا ڈال دیں۔ لیجئے میٹھی دال تیار ہے۔ گرما گرم روٹی کے ساتھ نوش فرمائیں۔
 

عندلیب

محفلین
حیدرآبادی قورمہ


MUTTON_KURMA.jpeg


اجزاء
مٹن: 1 کیلو
پیاز: 2 عدد
دہی: 400 گرام
مونگ پھلی: 50 گرام (بھون کر پیس لیں)
ناریل پاؤڈر: 50 گرام
خشخش: 1 کھانے کا چمچہ
لال مرچ پاؤڈر: حسبِ ذائقہ
ہلدی پاوڈر: 1/2 چائے کا چمچہ
نمک: حسبِ ذائقہ
تیل: 1/2 کپ
ادرک لہسن پیسٹ: 2 چائے کے چمچے
لیموں کا رس: 1 عدد
گرم مسالہ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچہ
ہرا دھنیہ: حسبِ ضرورت

ترکیب
پیاز باریک کاٹ کر تیل میں فرائی کرلیں ، پھر اس میں گوشت ، ادرک لہسن پیسٹ ، نمک ، لال مرچ پاؤڈر ، ہلدی پاوڈر ، مونگ پھلی پاؤڈر ، ناریل پاوڈر ،خشخش پاؤڈر اور دہی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ پھر اس میں پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے ، گوشت گل جائے تو اس میں گرم مسالہ پاؤڈر ، لیمو کا رس اور ہرا دھنیہ ڈال کر دھیمی آنچ پر تھوڑی دیر پکائیں اور گرما گرم روٹی کے ساتھ سرو کریں۔
 
Top