حمزہ علی عباسی نے نیمل خان سے شادی کی تصدیق کردی

جاسم محمد

محفلین
حمزہ علی عباسی نے نیمل خان سے شادی کی تصدیق کردی

پاکستانی میڈیا انڈسٹری کا مقبول نام اداکار حمزہ علی عباسی نے اداکارہ نیمل خان سے شادی کی تصدیق کردی۔

سوشل میڈیا پر اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے اکاؤنٹ پر مداحوں کو اپنی دلہن کی تصویر کے ہمراہ شادی کی تقریبات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

671356_3626479_hamza-final_updates.jpg


حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ میرا اور نیمل کا نکاح 25 اگست کو ہو گا جبکہ ولیمہ 26 اگست کو ہوگا، دونوں تقریبات انتہائی سادگی سے منعقد کی جائیں گی۔

حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ازدواجی زندگی کے بعد میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ اللہ کو راضی کرنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

671356_6547223_1_updates.jpg


حمزہ علی عباسی کے سوشل میڈیا کے تمام اکاؤنٹس پر ہزاروں لوگوں نے ان کو مبارک باد دی اور ان کی جلد شروع ہونے والی ازدواجی زندگی سے متعلق نیک خواشہات کا اظہار کیا۔

اداکار حمزہ علی عباسی 35 سال جبکہ ان کی ہونے والی دلہن نیمل خان 25 برس کی ہیں۔
 
Top