حرفی فونٹ اور ترسیموں پر مبنی فانٹ

الف نظامی

لائبریرین
حرفی فونٹ (کیریکٹر بیسڈ) اور ترسیموں پر مبنی فانٹ میں بنیادی فرق کیا ہے؟
دونوں کی خوبیاں/ خامیاں کیا ہیں؟
ترسیموں پر مبنی فانٹ میں لکھے ہوئے متن کی سلیکشن میں حرفی فونٹ کی نسبت زیادہ وقت کیوں لگتا ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
حرفی فونٹ (کیریکٹر بیسڈ) اور ترسیموں پر مبنی فانٹ میں بنیادی فرق کیا ہے؟

کیریکٹر بیسڈ فونٹ میں الفاظ کی اشکال بنانے کے لیے کچھ بنیادی اشکال کا استعمال کیا جاتا ہے اور انہیں درست پوزیشن پر ڈسپلے کرنے کےلیے اوپن ٹائپ ٹیبلز میں موجود انفارمیشن استعمال ہوتی ہے۔ اوپن ٹائپ ٹیبلز میں بنیادی اشکال کی پوزیشن کے لیے علاوہ ان کی substitution کی معلومات بھی ہوتی ہیں جس کے ذریعے لفظ میں پوزیشن کی بنیاد پر حرف کی اصل شکل کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ اس کے مقابلے میں ترسیمہ جات پر مبنی فونٹس میں اشکال زیادہ تر ترسیمہ جات میں ہی محفوظ ہوتی ہیں، اس کے لیے بنیادی حروف کی پوزیشننگ اور substitution کی ضرورت نہیں رہتی۔

دونوں کی خوبیاں/ خامیاں کیا ہیں؟
کیریکٹر بیسڈ فونٹ میں کچھ بنیادی اشکال اور اوپن ٹائپ ٹیبلز کا استعمال ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان کا سائز ترسیمہ جات پر مبنی فونٹس کی نسبت چھوٹا ہوتا ہے۔ ترسیمہ جات پر مبنی فونٹس میں اشکال کی ڈیٹابیس کی وجہ سے اس کا حجم بہت زیادہ ہوتا ہے۔ دوسری جانب کیریکٹر بیسڈ فونٹ کے ذریعے لکھا گیا ٹیکسٹ اتنا خوبصورت نہیں ہوتا جتنا کہ ترسیمہ جات پر مبنی فونٹ کے ذریعے لکھا گیا ٹیکسٹ‌ ہوتا ہے۔

ترسیموں پر مبنی فانٹ میں لکھے ہوئے متن کی سلیکشن میں حرفی فونٹ کی نسبت زیادہ وقت کیوں لگتا ہے؟

پتا نہیں۔۔:confused:
 
Top