جیہ ، جویریہ مسعود ، جی جی ، دیدی کہاں غائب ہے ۔۔۔۔ ؟؟

مغزل

محفلین
کسی کو تو خبر ہوگی ۔۔ جیہ کہاں ہیں ؟؟
الف عین صاحب (باباجانی) آپ ہی کچھ خبر دیجئے۔
اور کسی دوست کا رابطہ ہو تو ہمیں خیریت کی اطلاع ہی کردے۔
والسلام
 

مغزل

محفلین
اٰمین ثم اٰمین ۔۔ لیکن یہ کیا بات بغیربتائے غائب ہیں۔
آجائیں تو وہ کلاس لوں گا کہ یاد رکھیں گی۔
بھئی حد ہوگئی لاپرواہی کی۔
والسلام
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

نہیں جویریہ نے بتا دیا تھا ، کچھ ذاتی وجہ کی بناء پر چند ماہ تک جویریہ نہیں آ سکیں گی ۔
 

مغزل

محفلین
آداب و وسلامِ مسنون
بہت شکریہ سیدہ صاحبہ
مالک و مولیٰ خوش رکھے آپکو
اور دیدی (ندیدی) کو صحت وعافیت
عطا فرمائے ۔۔ ان کی مشکلات سہل فرمائے
اور جلد یہاں تشریف لانے کے توفیق عطا فرمائے
 

جیہ

لائبریرین
السلام علیکم

میں خیریت سے ہوں اور آپ سب کی خیریت بھی اللہ سے مطلوب ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
کسی کو تو خبر ہوگی ۔۔ جیہ کہاں ہیں ؟؟
الف عین صاحب (باباجانی) آپ ہی کچھ خبر دیجئے۔
اور کسی دوست کا رابطہ ہو تو ہمیں خیریت کی اطلاع ہی کردے۔
والسلام

شکریہ م م م بھائی۔ مجھے یاد رکھنے کا۔
اطلاع تو کچھ دن سے نہیں ہے۔ مجھے بھی فکر ہے۔
بابا جانی میں حاضر ہوں

دعا ہے جہاں بھی ہوں بخیر ہوں!
شکریہ سعود
 

مغزل

محفلین
السلام علیکم
میں خیریت سے ہوں اور آپ سب کی خیریت بھی اللہ سے مطلوب ہے۔
وعلیکم السلام
جیہ۔۔ مالک و مولیٰ آپ کو ساتھ خیرت و عافیت کے رکھے (اٰمین)
حالانکہ میں نے سوچا تھا کہ ۔۔۔۔ وہ خبر لوں گا کہ طبیعت ہری ہوجائے گی :beating::boxing:
لیکن سامنے دیکھ کر لاڈ آرہا ہے ۔۔۔۔ :) لیکن آپ بھی تو سوچو نا کس اذیت میں مبتلا کردیا تھا
بغیر بتائے جا کر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب میں ناراض بھی نہیں ہوسکتا کہ یہ بھید بھی عیاں ہے جناب پر،
اور خود ٹھہریں بھید بھری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خیر ۔۔ خوش رہیئے ۔۔ سلامت رہیئے ۔۔
مالک ومولیٰ آسانیاں فرمائے (اٰمین)
ایک نادار و مسکین صورت بھیا۔:grin:
م۔م۔مغل
 
Top