جنرل مشرف کی پریس کانفرنس

نبیل

تکنیکی معاون
دو روز قبل جنرل مشرف نے بین الاقوامی میڈیا کے سامنے ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد پہلی پریس کانفرنس کی۔ آپ دوستوں میں سے جس کو اس کی تفصیلات یاد ہوں یا اس سے متعلق تراشے اور ویڈیوز موجود ہوں، وہ انہیں یہاں پوسٹ کر دیں۔

جنرل مشرف کی پریس کانفرنس کے دوران جیو پر مختلف تجزیہ نگار اس پریس کانفرنس پر اپنا تجزیہ پیش کرتے رہے ہیں۔ ایک واضح فرق جو لوگوں نے ایمرجنسی کے نفاذ کے فوراً بعد تقریر اور پریس کانفرنس میں محسوس کیا تھا وہ جنرل مشرف کا طرز تخاطب تھا۔ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد تقریر کے بعد جنرل مشرف ٹی وی پر واضح طور پر بوکھلایا ہوا نظر آ رہا تھا اور اس کی تقریر کا خاصا مذاق بھی اڑا تھا جبکہ پریس کانفرنس کے دوران جنرل مشرف کی رعونت قابل دید تھی۔ اس نے جسٹس افتخار چوہدری کو بھی خوب سنائیں اور ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کو ڈانٹ بھی پلائی۔ حامد میر کے مطابق جنرل مشرف کانفیڈنٹ نظر نہیں آ رہا تھا اور اس کی باڈی لینگویج سے بوکھلاہٹ ظاہر ہو رہی تھی۔ بہرحال یہ حامد میر کا اپنا تجزیہ تھا۔
 
Top