جمعہ کی نماز اور چندے کا بکس

کاشفی

محفلین
جمعہ کی نماز اور چندے کا بکس
جمعہ کی نماز پڑھنے مسجد گیا۔ اردو تقریر کے دوران چندے کا بکس نمازیوں کے آگے گھمایا جارہا تھا۔ بکس میرے سامنے پہنچا تو جیب سے ایک پُرانا سا 10 روپے کا نوٹ نکال کر چندہ بکس میں ڈال دیا۔
میرے پیچھے بیٹھے ایک صاحب نے میرے کندھے پر تھپکی دی اور 5000 روپے کا نوٹ مجھے تھما دیا۔ میرے دل میں اس کے لیئے عزت کے جذبات ابھرے اور میں نے وہ نوٹ چندہ بکس میں ڈال کر اس کی طرف عقیدت بھری نگاہ سے دیکھتے ہوئے جزاک اللہ کہا۔۔
اس نے میرے کان میں آہستہ سے کہا۔۔۔"احتیاط کیا کریں۔۔ یہ نوٹ آپ کی جیب سے گر گیا تھا۔۔"

بشکریہ: حنید لاکھانی
 

یاز

محفلین
چلیں اسی بہانے بھی ثواب ہی مل گیا۔

ویسے چندہ یوں بھی ہوا کرتا ہے (کسی مزار کی تصویر ہے شاید)۔
CL1Y4SlUYAAumgX.jpg
 
اگر میرے ساتھ ہوتا تو اتنا مسئلہ نہیں تھا۔
ہماری مسجد میں کھلا باکس ہوتا ہے۔ 4900بقایا واپس نکال لیتا۔
اتنی شرم تو ہے کہ پورے واپس نہیں نکالوں گا۔ :p
 
Top