جب کوئی بات بگڑ جائے

نبیل

تکنیکی معاون
افففف۔۔ اک تیر تو نے دل پے مارا کے ہائے۔۔۔
یہ گانا میرا آل ٹائم فیورٹ ہے لیکن اس ویڈیو میں ایک تو گانا مکمل نہیں ہے، دوسرا اس میں کچھ بول غلط بھی ہیں۔ :(

اور یار ایسے گانوں کے بول تو پیش کردیا کرو۔ یہ گانا مکمل ذیل کے ربط پر سنا جا سکتا ہے۔ یہ غالباً کسی ڈرامے کے بیک گراؤنڈ میں پلے کیا گیا ہے:

http://youtube.com/watch?v=SMZR3P2V1F8

اس گانے کے بول ذیل میں حاضر ہیں:

جب کوئی بات بگڑ جائے
جب کوئی مشکل پڑ جائے
تم دینا ساتھ میرا ۔۔ او ہمنوا
جب کوئی بات بگڑ جائے
جب کوئی مشکل پڑ جائے
تم دینا ساتھ میرا ۔۔ او ہمنوا
نہ کوئی ہے نہ کوئی تھا
زندگی میں تمہارے سوا
تم دینا ساتھ میرا ۔۔ او ہمنوا
تم دینا ساتھ میرا ۔۔ او ہمنوا


ہو چاندنی جب تک رات
دیتا ہے ہر کوئی ساتھ
تم اگر اندھیروں میں
نہ چھوڑنا میرا ہاتھ
ہو چاندنی جب تک رات
دیتا ہے ہر کوئی ساتھ
تم اگر اندھیروں میں
نہ چھوڑنا میرا ہاتھ


جب کوئی بات بگڑ جائے
جب کوئی مشکل پڑ جائے
تم دینا ساتھ میرا ۔۔ او ہمنوا
نہ کوئی ہے نہ کوئی تھا
زندگی میں تمہارے سوا
تم دینا ساتھ میرا ۔۔ او ہمنوا
تم دینا ساتھ میرا ۔۔ او ہمنوا

وفاداری کی وہ رسمیں
نبھائیں گے ہم تم قسمیں
ہو ایک بھی سانس زندگی کی
جب تک ہو اپنے بس میں
وفاداری کی وہ رسمیں
نبھائیں گے ہم تم قسمیں
ہو ایک بھی سانس زندگی کی
جب تک ہو اپنے بس میں

جب کوئی بات بگڑ جائے
جب کوئی مشکل پڑ جائے
تم دینا ساتھ میرا ۔۔ او ہمنوا
نہ کوئی ہے نہ کوئی تھا
زندگی میں تمہارے سوا
تم دینا ساتھ میرا ۔۔ او ہمنوا
تم دینا ساتھ میرا ۔۔ او ہمنوا
 

قیصرانی

لائبریرین
پسندیدگی کا شکریہ نبیل بھائی

دراصل بہت سارے گانوں‌کی فرمائش ایک ساتھ آ گئی تھی تو اس لئے بول لکھنا یاد نہ رہا۔ عموماً میری عادت ہے کہ بہت سارے گانے پوسٹ کر کے پھر ان کے بول باری باری لکھتا رہتا ہوں (اگر کسی دوست کو مجھے یاد دلانا یاد رہ جائے تو :p )
 

زیک

مسافر
نبیل نے کہا:
افففف۔۔ اک تیر تو نے دل پے مارا کے ہائے۔۔۔
یہ گانا میرا آل ٹائم فیورٹ ہے

یہ گانا میری آل ٹائم فیورٹ گانوں کی سیلکشن میں ہے جو میں نے ریکارڈ کرا کر عنبر کو دی تھی ازمنہ قدیم میں۔ :)

اس سے خیال آیا کہ کم از کم ان گانوں کی ایک فہرست ہی اس فورم میں بنا دیتا ہوں کہ قیصرانی جیسے نیک لوگ ان کی ویڈیو ڈھونڈ دیں گے۔
 
Top