لتا تمہیں اور کیا دوں میں دل کے سوائے تم کو ہماری عمر لگ جائے

عندلیب

محفلین
تمہیں اور کیا دوں میں دل کے سوائے​
تم کو ہماری عمر لگ جائے​
تمہیں اور کیا دوں میں دل کے سوائے​
تم کو ہماری عمر لگ جائے​
مرادیں ہوں پوری سجے ہر تمنا​
محبت کی دنیا کے تم چاند بننا​
بہاروں کی منزل پہ ہنسنا ہنسانا​
خوشی میں ہماری بھی آواز سننا​
کبھی زندگی میں کوئی غم نہ آئے​
تم کو ہماری عمر لگ جائے​
تمہیں اور کیا دوں میں دل کے سوائے​
تم کو ہماری عمر لگ جائے​
مجھے جو خوشی ہے تمہیں کیا بتاؤں​
بھلا دل کی دھڑکن کو کیسے چھپاؤں​
کہیں ہو نہ جاؤں خوشی سے میں پاگل​
تمہیں دیکھ کر اور بھی مسکراؤں​
خدا دل جلوں کی نظر سے بچائے​
تم کو ہماری عمر لگ جائے​
تمہیں اور کیا دوں میں دل کے سوائے​
تم کو ہماری عمر لگ جائے​
ستاروں سے اونچا ہو رتبہ تمہارا​
بنو تم ہر اک زندگی کا سہارا​
تمہیں جس سے الفت ہو مل جائے تم کو​
سمجھ لو ہماری دعا کا اشارہ​
مقدر تمہارا سدا جگمگائے​
تم کو ہماری عمر لگ جائے​
تمہیں اور کیا دوں میں دل سوائے​
تم کو ہماری عمر لگ جائے​
 
Top